وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

راولپنڈی: 10 سالہ گھریلو ملازم بچے پر تشدد، ویڈیو وائرل ہونے پر ملزم گرفتار

W
Web Desk
23 جولائی، 2026
راولپنڈی: 10 سالہ گھریلو ملازم بچے پر تشدد، ویڈیو وائرل ہونے پر ملزم گرفتار
international seerat conference

راولپنڈی کے علاقے صادق آباد میں 10 سالہ گھریلو ملازم بچے پر تشدد کی ویڈیو سامنے آنے پر سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے فوری نوٹس لیا۔ پولیس نے بچے کو بازیاب کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا، جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے

راولپنڈی: صادق آباد کے علاقے میں 10 سالہ گھریلو ملازم بچے پر مبینہ تشدد کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) حسن مشتاق سکھیرا نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے بچے کو ریسکیو کرنے اور ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے۔

پولیس کے مطابق صادق آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 10 سالہ گھریلو ملازم بچے کو بحفاظت بازیاب کرا لیا، جبکہ تشدد میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق متاثرہ بچہ ضلع اوکاڑہ کا رہائشی ہے اور گزشتہ تین ماہ سے ملزم کے گھر میں گھریلو ملازم کے طور پر کام کر رہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ تھانہ صادق آباد میں درج کیا جا رہا ہے، جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کو سامنے لایا جا سکے۔

سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا نے کہا ہے کہ بچوں اور خواتین پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 23 جولائی، 2026 کو 02:54 AM

آخری تدوین: 23 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ سونا 2400 روپے سستا ہوگیا
تازہ ترین

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ سونا 2400 روپے سستا ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 24 ڈالر فی اونس کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونا سستا ہوگیا۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں 2400 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2058 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 63 ہزار 136 روپے ہوگئی، جبکہ چاندی کے نرخ بھی کم ہوگئے

Web Desk7 ستمبر، 2026
فاطمہ ثناء پر بڑا جرمانہ، آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ
تازہ ترین

فاطمہ ثناء پر بڑا جرمانہ، آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء پر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔ بھارتی بیٹر شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کے بعد پویلین کی جانب اشارہ کرنے پر فاطمہ ثناء کو دو سال میں دوسری مرتبہ ڈی میرٹ پوائنٹ ملا۔ آئی سی سی قوانین کے تحت چار ڈی میرٹ پوائنٹس پر پابندی عائد ہوسکتی ہے

Web Desk7 ستمبر، 2026
حماد اظہر کا 20 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، انسداد دہشتگردی عدالت میں اہم سماعت
پاکستان

حماد اظہر کا 20 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، انسداد دہشتگردی عدالت میں اہم سماعت

حماد اظہر کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردیا گیا جہاں عدالت نے 9 مئی جناح ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما کا 20 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ پراسیکیوشن نے فوٹو گرامٹک ٹیسٹ، موبائل فون اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفتیش کے لیے ریمانڈ مانگا۔ دوسری جانب حماد اظہر کی والدہ نے لاہور ہائیکورٹ میں بازیابی کی درخواست بھی دائر کردی

Web Desk7 ستمبر، 2026