سائنس/ ٹیکنالوجی
24 مضامین

بند موبائل سمز پر بنے واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک کرنے کا عمل شروع
پی ٹی اے نے غیر فعال موبائل سمز سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک کرنے کا عمل شروع کر دیا۔ صارفین کو فعال نمبر استعمال کرنے اور واٹس ایپ کا چینج نمبر فیچر اپنانے کی ہدایت کر دی گئی

میٹا کا ڈیجیٹل تحفظ سمٹ، ’ڈیجیٹل ڈائیلاگز ان ریئل لائف‘ متعارف
میٹا نے اسلام آباد میں ڈیجیٹل تحفظ سمٹ منعقد کیا، جس میں بچوں اور نوجوانوں کی آن لائن حفاظت، ڈیجیٹل خواندگی اور والدین کی رہنمائی کے لیے نئے اقدامات پر گفتگو کی گئی

چین کے خفیہ خلائی جہاز شین لونگ کی تصویر جاری، خلائی ہتھیاروں پر تشویش
چین کے انتہائی خفیہ خلائی جہاز شین لونگ کی مکمل ریزولوشن تصویر سامنے آگئی۔ امریکی کمپنی وینٹور کی حاصل کردہ تصویر میں جہاز کی ساخت امریکی ایکس-37 بی سے ملتی جلتی ہے، جبکہ خلائی ہتھیاروں اور جوہری صلاحیت کے حامل سیٹلائٹس سے متعلق خدشات بھی سامنے آئے ہیں

پاکستانی ماڈل اسرا عائشہ خان نے اداکار زیب خان سے شادی کرلی
پاکستانی ماڈل اسرا عائشہ خان اور اداکار زیب خان رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ جوڑے نے نکاح کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کردیں، مداحوں کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے

خلا میں بڑھتے کچرے سے نمٹنے کے لیے برطانیہ کا اہم منصوبہ، روبوٹک خلائی جہاز تیار کرنے پر کام شروع
برطانیہ نے خلا میں بڑھتے کچرے کو ختم کرنے کے لیے 8 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے منصوبے پر کام شروع کر دیا۔ روبوٹک خلائی جہاز ناکارہ سیٹلائٹس کو پکڑ کر زمین کی فضا میں منتقل کرے گا

واٹس ایپ نے آئی فون پر شیڈولڈ میسجز فیچر کی آزمائش شروع کردی
واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کے لیے پیغامات مقررہ وقت پر خودکار طور پر بھیجنے کی سہولت متعارف کرانے کی آزمائش شروع کردی ہے۔ اس فیچر کی مدد سے صارفین پیغام پہلے سے تیار کرکے اس کی تاریخ اور وقت مقرر کرسکیں گے، جس سے اہم یاددہانیوں، مبارک باد اور دیگر پیغامات کو بروقت بھیجنا آسان ہوسکے گا

نیویارک میں پاک لانچ کانفرنس، پاکستانی ٹیکنالوجی اور اسٹارٹ اپس عالمی توجہ کا مرکز
نیویارک کے ییل کلب میں پاک لانچ یو این کانفرنس کا انعقاد، پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ، سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی ماہرین کی شرکت۔ مصنوعی ذہانت، اسٹارٹ اپس اور عالمی سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلۂ خیال

چاند سکڑنے لگا، سطح پر 10 ہزار سے زائد نئی فالٹ لائنز کی نشاندہی
ئی سائنسی تحقیق میں چاند کی سطح پر 10 ہزار سے زائد نسبتاً نئی فالٹ لائنز کی نشاندہی ہوئی ہے۔ محققین کے مطابق گزشتہ 40 سے 80 کروڑ سال کے دوران چاند کے نصف قطر میں تقریباً 45 میٹر کمی آئی

اسرائیلی کمپنی کی آن لائن اشتہارات کے ذریعے صارفین کی جاسوسی کا انکشاف
دو تحقیقی اداروں کی رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ کمپنی ڈسکور ٹیک کے اشتہاری نیٹ ورک کو انٹرنیٹ صارفین کی نگرانی اور بعض آلات میں کینڈیرو اسپائی ویئر کی تنصیب میں مدد کے لیے استعمال کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اشتہارات ہزاروں ایپس اور ایک لاکھ سے زائد ویب سائٹس تک پہنچے

امریکا کی 8 ریاستوں میں اوپن اے آئی کے خلاف مقدمات دائر، چیٹ جی پی ٹی سے بچوں کو نقصان پہنچنے کا الزام
امریکا کی 8 ریاستوں نے اوپن اے آئی کے خلاف مقدمات دائر کر دیے۔ درخواستوں میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کے استعمال سے بچوں کو نقصان پہنچا اور انہیں خود یا دوسروں کو نقصان پہنچانے کے طریقے بتائے گئے

اے آئی کے ذریعے سائبر حملوں میں اضافہ ہوسکتا ہے، بل گیٹس نے خبردار کردیا
مائیکروسافٹ کے شریک بانی کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت کا غلط استعمال سائبر سکیورٹی اور حیاتیاتی دہشت گردی کے خطرات بڑھا سکتا ہے، مؤثر حفاظتی اقدامات اور ضابطہ بندی ناگزیر ہیں

واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف، اب سٹیٹس ڈبل سپیڈ پر دیکھنا ممکن
واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے سٹیٹس ڈبل سپیڈ پر دیکھنے کا نیا فیچر متعارف کرانا شروع کر دیا۔ جانیں یہ فیچر کیسے کام کرتا ہے، کن صارفین کو دستیاب ہے اور اسے استعمال کرنے کا آسان طریقہ کیا ہے

چاند کے پراسرار غار کی تلاش، ناسا کے نئے مشن کی حمایت
ناسا نے چاند کے میریئس ہِلز پٹ کے نیچے ممکنہ قدیم غار یا لاوا ٹیوب کی تلاش کے لیے نئے تحقیقی مشن کی حمایت کر دی۔ ریڈار، زلزلہ پیما اور دیگر سائنسی آلات سے چاند کی زیرِ زمین ساخت کا جائزہ لیا جائے گا

سائنس دانوں کا حیران کن کارنامہ، مرتے ستارے کی راکھ سے بنا سیارہ دریافت
ماہرین فلکیات نے وائٹ ڈوارف کے گرد ایک ممکنہ ’دوسری نسل‘ کا سیارہ دریافت کیا ہے، جو بظاہر ایک دم توڑتے ہوئے ستارے کے خارج کردہ مادے سے بنا ہے

مریخ کی برف سے متعلق نئی تحقیق میں سائنس دانوں کا اہم انکشاف
نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ مریخ کے شمالی قطب پر سائنس دانوں کے اندازے سے کم گرد و غبار موجود ہے، جس سے سرخ سیارے کے موسمیاتی ماضی اور زندگی کے امکانات کو سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے

پاکستان میں 5G کی اوسط ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 127.74 ایم بی پی ایس ریکارڈ
پی ٹی اے اور اوپن سگنل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 5G کی قومی اوسط ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 127.74 ایم بی پی ایس ریکارڈ ہوئی، جو 4G کے مقابلے میں تقریباً 6.8 گنا زیادہ ہے

اوپن اے آئی کا نیا اے آئی ماڈل لانچ نہ کرنے کا فیصلہ، حفاظتی خدشات بڑی وجہ بن گئے
اوپن اے آئی نے حفاظتی خدشات کے باعث ایجنٹک اے آئی ماڈل GPT 6.1 Astra لانچ کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ ماڈل کے دائرہ کار، اجازت اور صارف کو درست معلومات فراہم کرنے سے متعلق مسائل سامنے آئے

اے آئی خطرہ ہے، اس پر فوری طور پر قابو پانا ہوگا، بل گیٹس نے خبردار کردیا
مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے مصنوعی ذہانت کے ممکنہ خطرات سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے آئی کے ذریعے فراڈ، بجلی کے نظام میں خلل اور بینک اکاؤنٹس ہیک کیے جاسکتے ہیں

آئی فون 18 پرو مفت حاصل کرنے کا موقع، ٹی موبائل نے نئی پیشکش متعارف کرا دی
امریکی کمپنی ٹی موبائل نے آئی فون 18 پرو مفت حاصل کرنے کی نئی پیشکش متعارف کرا دی۔ صارفین 36 ماہانہ کریڈٹس کے ذریعے فون کی قیمت کی مکمل رعایت حاصل کرسکتے ہیں، تاہم سیلز ٹیکس اور 35 ڈالر کنکشن فیس ادا کرنا ہوگی

10 سال میں انسان نما روبوٹس کی تعداد ایک ارب تک پہنچ جائے گی: ایلون مسک کا بڑا دعویٰ
ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے 10 سال میں دنیا میں انسان نما روبوٹس کی تعداد ایک ارب تک پہنچ سکتی ہے۔ چینی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ایلون مسک نے کہا کہ مستقبل میں ایک شخص ہزاروں روبوٹس اور ڈیجیٹل ایجنٹس کو کنٹرول کر سکے گا۔ ان کے مطابق روبوٹس بچوں کی تعلیم، معمر افراد کی دیکھ بھال اور روزمرہ کے متعدد کام انجام دے سکتے ہیں

پرائیویسی خطرے میں؟ واٹس ایپ کی یہ اہم سیٹنگز فوراً چیک کریں
واٹس ایپ صارفین کے لیے پرائیویسی اور سیکیورٹی انتہائی اہم ہے۔ چیٹ لاک، ایپ لاک، ویو ونس، غائب ہونے والے پیغامات، پروفائل تصویر اور اسٹیٹس کی پرائیویسی سیٹنگز کے ذریعے ذاتی معلومات اور نجی گفتگو کو مزید محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔ جانیں واٹس ایپ کی کون سی اہم سیٹنگز آپ کو فوراً چیک کرنی چاہئیں

چاند پر 2 فٹبال میدانوں جتنا بڑا نیا گڑھا دریافت
چاند کی سطح پر 728 فٹ چوڑا نیا گڑھا دریافت ہوا ہے، جسے سائنسدانوں نے حالیہ دور میں بننے والے بڑے قمری گڑھوں میں شمار کیا ہے۔ گڑھے کا نام سائنسدان McGetchin کے نام پر رکھا گیا ہے

واٹس ایپ میں پرانے پیغامات کی تلاش آسان بنانے کیلئے نیا فیچر تیار
واٹس ایپ نے پرانی چیٹس میں مطلوبہ پیغامات تلاش کرنے کیلئے نیا سرچ شارٹ کٹ تیار کرلیا۔ iOS بیٹا ورژن میں زیرِ آزمائش فیچر چیٹ اسکرین سے براہِ راست سرچ کی سہولت دے گا، جبکہ واٹس ایپ چینلز میں پرانی پوسٹس تلاش کرنے کا آپشن بھی متعارف کرایا جائے گا

امریکا کا خلائی مدار میں ہتھیار تعینات کرنے کا پہلی بار باضابطہ اعتراف
امریکی فضائیہ کے سیکرٹری ٹرائے مینک نے خلائی مدار میں ہتھیار کی موجودگی کا اعتراف کیا ہے، چین نے امریکی اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے خلا میں فوجی طاقت بڑھانے کا سلسلہ روکنے کا مطالبہ کردیا
