وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

پی آئی اے کے نئے سی ای او ایڈرین ہملٹن مانز نے چارج سنبھال لیا

W
Web Desk
2 نومبر، 2026
پی آئی اے کے نئے سی ای او ایڈرین ہملٹن مانز نے چارج سنبھال لیا

پی آئی اے کے نئے سی ای او ایڈرین ہملٹن مانز نے باضابطہ عہدہ سنبھال لیا۔ 30 سالہ تجربے کے حامل نئے سربراہ سے ایئرلائن کی کارکردگی اور خدمات میں بہتری کی توقعات وابستہ ہیں

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ایڈرین ہملٹن مانز نے اپنے عہدے کا باضابطہ چارج سنبھال لیا ہے۔ انہیں کمرشل ایوی ایشن کے شعبے میں 30 سال سے زائد تجربہ حاصل ہے اور وہ مختلف عالمی ایئرلائنز کی قیادت کر چکے ہیں۔

ایڈرین ہملٹن اس سے قبل عمان، قازقستان اور افریقہ میں تین مختلف ایئرلائنز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہیں ہوا بازی کی صنعت میں انتظامی اصلاحات، اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے اور پیشہ ورانہ تبدیلیوں کا ماہر سمجھا جاتا ہے۔

پی آئی اے کنسورشیم اور بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سبکدوش ہونے والے سی ای او ایئر وائس مارشل عامر حیات کی خدمات کو بھی سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

بورڈ کے مطابق، ایئر وائس مارشل عامر حیات کے دور میں پی آئی اے کو مشکل ترین حالات اور متعدد چیلنجز کا سامنا رہا، تاہم ان کی قیادت میں ایئرلائن نے اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ ان کے دور میں فضائی حفاظت کے معیار میں نمایاں بہتری آئی، یورپ اور برطانیہ کی جانب سے پی آئی اے پر عائد پابندیاں ختم ہوئیں اور ادارے کو نجکاری کے لیے تیار کرنے میں اہم پیش رفت ہوئی۔

چیئرمین پی آئی اے نے نئے سی ای او ایڈرین ہملٹن مانز کو خوش آمدید کہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنے وسیع تجربے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ایئرلائن کی خدمات کا معیار مزید بہتر بنائیں گے اور پی آئی اے کو دنیا کی صف اول کی ایئرلائنز میں شامل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 2 نومبر، 2026 کو 03:19 PM

آخری تدوین: 2 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین

ٹیکساس میں ڈیموکریٹس کی واپسی کے امکانات، جیمز ٹالاریکو کو کین پیکسٹن پر برتری
امریکی وسط مدتی انتخابات

ٹیکساس میں ڈیموکریٹس کی واپسی کے امکانات، جیمز ٹالاریکو کو کین پیکسٹن پر برتری

امریکی ریاست ٹیکساس میں ڈیموکریٹس کی تاریخی کامیابی کے امکانات، تازہ سروے میں جیمز ٹالاریکو ریپبلکن کین پیکسٹن سے آگے۔ کیا 1994 کے بعد ٹیکساس میں سیاسی تاریخ بدلنے جا رہی ہے؟

محمد نعیم اختر2 نومبر، 2026
ٹک ٹاکر پتلو مفرور، اثرورسوخ استعمال کرکے قانون کو بے اثر بنا رہا ہے: خواجہ آصف
تازہ ترین

ٹک ٹاکر پتلو مفرور، اثرورسوخ استعمال کرکے قانون کو بے اثر بنا رہا ہے: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے ڈسکہ میں شادی کی تقریب کے دوران بھگدڑ سے 2 افراد کی ہلاکت اور درجنوں کے زخمی ہونے پر ٹک ٹاکر پتلو کو تنقید کا نشانہ بنایا اور سوشل میڈیا آمدن پر ٹیکس قوانین سے متعلق سوال اٹھا دیا

Web Desk2 نومبر، 2026
امریکی وسط مدتی انتخابات کے باعث عالمی کرنسی مارکیٹ میں محتاط رجحان، ڈالر مستحکم
امریکی وسط مدتی انتخابات

امریکی وسط مدتی انتخابات کے باعث عالمی کرنسی مارکیٹ میں محتاط رجحان، ڈالر مستحکم

عالمی مالیاتی مارکیٹ میں امریکی وسط مدتی انتخابات اور مرکزی بینکوں کے شرح سود فیصلوں کے باعث سرمایہ کار محتاط ہیں۔ ڈالر مستحکم، جبکہ بٹ کوائن اور ایتھر کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا

Web Desk2 نومبر، 2026