معیشت
24 مضامین

دسمبر، جنوری اور فروری بجلی صارفین کے لیے مشکل ترین مہینے ہونے کا خدشہ
پاکستان میں دسمبر، جنوری اور فروری کے دوران بجلی صارفین کے بلوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 2 سے 3 گنا بڑھ سکتی ہے

بینکوں میں نقد لین دین کی رپورٹنگ حد 20 لاکھ سے بڑھا کر 30 لاکھ روپے کردی گئی
پاکستان میں بینکوں کے یومیہ نقد لین دین کی رپورٹنگ حد 20 لاکھ سے بڑھا کر 30 لاکھ روپے کردی گئی ہے۔ منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے صوبائی اینٹی کرپشن اداروں اور ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کے اختیارات میں بھی توسیع کی گئی ہے

پاکستان ریلوے میں 22 ہزار سے زائد آسامیاں خالی ہونے کا انکشاف، آپریشنز متاثر ہونے لگے
پاکستان ریلوے میں گریڈ 1 سے 21 تک 22 ہزار 546 آسامیاں خالی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پنجاب میں 12 ہزار 165، سندھ میں 7 ہزار 245، خیبرپختونخوا میں 1 ہزار 840 اور بلوچستان میں 1 ہزار 296 آسامیاں خالی ہیں۔ عملے کی کمی دور کرنے کے لیے بھرتیوں کے منصوبے پر کام جاری ہے

قطر میں پاکستانی مصنوعات کے ایکسپورٹ ڈسپلے سینٹر کا افتتاح، برآمدات بڑھانے پر زور
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے دوحہ میں پاکستانی مصنوعات کے ایکسپورٹ ڈسپلے سینٹر کا افتتاح کردیا۔ مرکز کا مقصد قطری منڈی میں پاکستانی مصنوعات کی تشہیر، کاروباری روابط میں اضافہ اور ملکی برآمدات کو فروغ دینا ہے

200 سے ایک یونٹ بڑھ جانے پر 6 ماہ تک اضافی چارجز کا معاملہ ختم کرنے پر کام کر رہے ہیں: وزیر توانائی
بجلی کے بل میں صرف ایک اضافی یونٹ صارفین کے لیے کئی ماہ تک مالی بوجھ بن سکتا ہے۔ اسی مسئلے پر حکومت نے نظرثانی شروع کر دی ہے۔ وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری کے مطابق، 200 یونٹ کی حد معمولی فرق سے عبور کرنے پر چھ ماہ تک اضافی چارجز ادا کرنے کی شرط ختم کرنے کے لیے کام کیا جا رہا ہے,جبکہ ماہانہ حد 250 یونٹ تک بڑھانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی، کراچی میں 530 روپے فی کلو فروخت جاری
ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی۔ کراچی میں گیس 530 روپے، لاہور اور اسلام آباد میں 600 روپے جبکہ پشاور میں 570 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے

سٹیٹ بینک نے شرح سود 0.50 فیصد بڑھا دی، نئی شرح 12 فیصد مقرر
گورنر سٹیٹ بینک کے مطابق ایران امریکا جنگ کے باعث توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ خام تیل 100 ڈالر فی بیرل کی سطح پر رہنے سے مہنگائی کے خدشات بڑھ گئے۔ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے 10 میں سے 9 اراکین نے شرح سود میں اضافے کے حق میں ووٹ دیا

عالمی تنازعات سے اشیائے ضروریہ مہنگی ہونے کا خدشہ ہے، وزیر خزانہ
محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عالمی معیشت بے یقینی کا شکار ہے، پاکستان کی ترسیلات زر رواں مالی سال 44 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے

وزیراعظم نے 2027 کے لیے گندم کی مجوزہ قیمت 4,500 روپے فی من مقرر کر دی
وزیراعظم شہباز شریف نے 2027 کے لیے گندم کی مجوزہ قیمت 4,500 روپے فی من مقرر کر دی۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں 1,000 روپے اضافہ، مقصد کسانوں کو ریلیف دینا، گندم کی پیداوار بڑھانا اور غذائی تحفظ مضبوط بنانا ہے

پی ٹی سی ایل گروپ کی آمدن میں 62 فیصد اضافہ، خالص منافع 4.7 ارب روپے
پی ٹی سی ایل گروپ کی تیسری سہ ماہی میں آمدن 62 فیصد اور آپریٹنگ منافع 181 فیصد بڑھ گیا۔ یوفون اور ٹیلی نار کے انضمام سے موبائل کاروبار کی آمدن میں 139 فیصد اضافہ ہوا

پاکستان امریکا تجارتی معاہدے پر مذاکرات میں اہم پیش رفت، پاکستانی مصنوعات کی امریکی منڈیوں تک رسائی بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے پر مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ جام کمال خان اور امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کی ملاقات میں پاکستانی زرعی مصنوعات کی امریکی منڈیوں تک رسائی، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا

یکم جنوری 2027 سے بجلی کا نیا ٹیرف 27.31 روپے فی یونٹ ہونے کا امکان
پاکستان میں یکم جنوری 2027 سے بجلی کی خریداری کی قیمت 27.31 روپے فی یونٹ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ سی پی پی اے نے بجلی کی مجموعی خریداری لاگت 3.55 ٹریلین روپے رہنے کا تخمینہ لگایا ہے

ٹیکس نیٹ کا دائرہ کار بڑھانا ناگزیر ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پائیدار معاشی ترقی حکومت کی ترجیح ہے، زرمبادلہ کے ذخائر تین ماہ سے زائد کی درآمدات کے لیے کافی ہیں

پاکستان اور کینیڈا میں تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق، زراعت، معدنیات اور ٹیکنالوجی میں تعاون پر غور
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور کینیڈا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ رندیپ سرائے کی ملاقات، سرمایہ کاری کے تحفظ کے معاہدے، بیرک مائننگ منصوبے اور آئی ٹی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ کی سربراہ آئی ایم ایف سے ملاقات، پاکستان کو ٹیکس ہدف پورا کرنے کی ہدایت
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی آئی ایم ایف سربراہ کرسٹالینا جارجیوا سے بنکاک میں ملاقات ہوئی۔ آئی ایم ایف نے معاشی اصلاحات جاری رکھنے، زرمبادلہ ذخائر برقرار رکھنے اور ایف بی آر کو 15 ہزار 264 ارب روپے کا ٹیکس ہدف پورا کرنے پر زور دیا

سعودی عرب پر حملوں کے عالمی معیشت پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں، آئی ایم ایف کا انتباہ
آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب پر حالیہ حملوں کے اثرات پوری دنیا پر پڑ سکتے ہیں، جبکہ عالمی سطح پر توانائی کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے

امریکہ میں مہنگائی چار ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، شرح 3.7 فیصد ریکارڈ
امریکہ میں ستمبر 2026 کے دوران مہنگائی کی شرح 3.7 فیصد ریکارڈ کی گئی، جو چار ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔ ایران جنگ کے باعث پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان کو اکتوبر کا پہلا ایل این جی کارگو موصول، سردیوں میں گیس بحران کا خدشہ برقرار
پاکستان کو قطر سے اکتوبر کا پہلا ایل این جی کارگو موصول ہوگیا، تاہم موسم سرما 2026-27 میں گیس کی طلب بڑھ کر 2,050 ملین مکعب فٹ یومیہ تک پہنچنے کا امکان ہے، جس سے مختلف صنعتی شعبوں کو فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے

انکم ٹیکس گوشواروں میں غلطی پر ایف بی آر کے جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ
ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشواروں میں غلط معلومات، اثاثے چھپانے اور ریکارڈ میں ردوبدل کی جانچ کے لیے خودکار نظام اور مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیکس فائلرز کو گوشواروں کی درستگی کی ہدایت کردی گئی

بجلی اور گیس کے موجودہ سلیب اور کراس سبسڈی نظام ختم کرنے کی تیاری
پاکستان میں آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت بجلی اور گیس کے موجودہ سلیب اور کراس سبسڈی نظام کو ختم کرنے کی تیاری ہے۔ بجلی کے لیے جنوری 2027ء اور گیس کے لیے یکم جولائی 2027ء سے نیا نظام متعارف کرانے کا منصوبہ ہے۔

ستمبر 2026 میں پاکستان میں 5 ہزار 241 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن
ایس ای سی پی کے مطابق ستمبر 2026 میں پاکستان میں 5,241 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، جن میں 99.9 فیصد رجسٹریشنز آن لائن مکمل کی گئیں۔ آئی ٹی کا شعبہ سرفہرست رہا

آئی ایم ایف کا پاکستان سے فیول سبسڈی اسکیم بلا تاخیر ختم کرنے کا مطالبہ
آئی ایم ایف نے پاکستان سے زیادہ لاگت اور وسیع دائرہ کار کے باعث فیول سبسڈی اسکیم بلا تاخیر ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ موجودہ اسکیم کے تحت موٹرسائیکل، رکشہ، چنگچی اور 800 سی سی تک گاڑیوں کے صارفین کو پیٹرول پر ماہانہ 3 ہزار روپے تک ریلیف دیا جارہا ہے

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے، 1.21 ارب ڈالر ملنے کی راہ ہموار
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزے پر اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا۔ ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو 1.21 ارب ڈالر ملیں گے، جبکہ کلائمیٹ فنانسنگ پروگرام کے تحت مزید 20 کروڑ ڈالر جاری کیے جائیں گے

عالمی و مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی
عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونا 3100 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 34 ہزار 436 روپے جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 31 ڈالر کمی کے بعد 4119 ڈالر پر آگیا
