وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

پاکستان اور کینیڈا میں تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق، زراعت، معدنیات اور ٹیکنالوجی میں تعاون پر غور

قرةالعَین حیدرقرةالعَین حیدر16 اکتوبر، 2026
پاکستان اور کینیڈا میں تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق، زراعت، معدنیات اور ٹیکنالوجی میں تعاون پر غور

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور کینیڈا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ رندیپ سرائے کی ملاقات، سرمایہ کاری کے تحفظ کے معاہدے، بیرک مائننگ منصوبے اور آئی ٹی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال

پاکستان اور کینیڈا نے دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا ہے، جس میں زراعت، معدنیات، ٹیکنالوجی اور غذائی تحفظ کو خصوصی اہمیت دی گئی۔

یہ بات چیت وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب اور کینیڈا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے بین الاقوامی ترقی رندیپ سرائے کے درمیان تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں عالمی بینک گروپ اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے سالانہ اجلاسوں 2026 کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں ہوئی۔

کینیڈین سرمایہ کاری بڑھانے پر زور

ملاقات کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کی معاشی استحکام کے لیے جاری کوششوں کو اجاگر کیا اور کینیڈا کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے سرمایہ کاری کے تحفظ کے معاہدے پر پیش رفت کی ضرورت پر زور دیا۔

دونوں فریقوں نے زراعت، جدید زرعی ٹیکنالوجی، لائیو اسٹاک اور غذائی تحفظ کے شعبوں میں تعاون کے مواقع کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے نجی شعبے کی شمولیت کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

بیرک مائننگ منصوبہ بھی زیرِ بحث

ملاقات میں بیرک مائننگ منصوبے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں سکیورٹی کا جائزہ، مالیاتی انتظامات اور منصوبے کے ذریعے برآمدات میں اضافے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے امکانات شامل تھے۔

فریقین نے اس منصوبے کو اقتصادی سرگرمیوں میں اضافے اور پاکستان کی برآمدی صلاحیت کو بہتر بنانے کے حوالے سے بھی زیرِ غور لایا۔

آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت میں تعاون کے امکانات

وزیر خزانہ نے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) خدمات، مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مہارتوں اور ورچوئل اثاثوں کے شعبوں میں تعاون کے مزید امکانات کی نشاندہی کی۔

انہوں نے پاکستان اور کینیڈا کے اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے میں پاکستانی تارکین وطن کے کردار کو بھی اجاگر کیا، خصوصاً کینیڈا سے پاکستان بھیجی جانے والی ترسیلاتِ زر کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

علاقائی تنازعات اور غذائی تحفظ پر تبادلہ خیال

ملاقات کے دوران پاکستان کی ثالثی کی کوششوں اور علاقائی تنازعات کے عالمی توانائی کی منڈیوں، کھاد کی فراہمی اور غذائی تحفظ پر مرتب ہونے والے اثرات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

محمد اورنگزیب نے پاکستان میں سیلاب کے بعد امداد فراہم کرنے پر کینیڈا کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سیاحت کو بھی دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے ممکنہ شعبے کے طور پر پیش کیا اور رندیپ سرائے کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی روابط کو وسعت دینے، سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

شیئر کریں:
قرةالعَین حیدر
قرةالعَین حیدر

قرةالعَین حیدر, وائسز آف امریکا کیلئے کینیڈا میں بطور نمائندہ خصوصی کے فرائض انجام دے رہی ہیں

شائع ہوا: 16 اکتوبر، 2026 کو 09:27 AM

آخری تدوین: 16 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین

خیبر پختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان، شہداء پیکج بھی بڑھا دیا گیا
تازہ ترین

خیبر پختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان، شہداء پیکج بھی بڑھا دیا گیا

گورنر فیصل کریم کنڈی کے مطابق پولیس شہداء کے ورثاء کو پلاٹ کے بجائے نقد رقم دی جائے گی، دورانِ ڈیوٹی زخمی اہلکاروں کے لیے معاوضہ 15 لاکھ اور مستقل معذوری کی صورت میں 50 لاکھ روپے مقرر کیے گئے ہیں

Web Desk16 اکتوبر، 2026
کے پی میں گورنر راج کے خلاف درخواستیں 20 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر
پاکستان

کے پی میں گورنر راج کے خلاف درخواستیں 20 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر

پشاور ہائیکورٹ نے بیرسٹر گوہر خان اور سلمان خان ایڈووکیٹ کی درخواستیں 20 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کردیں، درخواست گزاروں نے گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو غیر آئینی قرار دینے کی استدعا کی ہے

Web Desk16 اکتوبر، 2026
ٹرمپ نے نضال حسن کی پھانسی براہِ راست نشر کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا
امریکا

ٹرمپ نے نضال حسن کی پھانسی براہِ راست نشر کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا

امریکی صدر کے مطابق نضال حسن کو 3 دسمبر 2026 کو شیڈول کے مطابق فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دی جائے گی، جبکہ مقتولین کے اہلِ خانہ ذاتی طور پر کارروائی دیکھ سکیں گے

Web Desk16 اکتوبر، 2026