کھیل
24 مضامین


محمد رضوان کا این سی سی آئی اے کو جواب، خط کا متن سامنے آگیا
قومی کرکٹر محمد رضوان نے این سی سی آئی اے کو بذریعہ کورئیر جواب ارسال کردیا۔ خط میں رضوان نے طلبی کی وجہ، موبائل فون واپس نہ کرنے اور مبینہ ڈسپلن کی خلاف ورزی سے متعلق اہم سوالات اٹھا دیے

جیولین تھرو: گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ایک بار پھر میڈل جیتنے میں ناکام
پیرس اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ورلڈ الٹیمیٹ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولین تھرو فائنل میں پانچویں پوزیشن حاصل کرسکے۔ ارشد ندیم کی بہترین تھرو 81.49 میٹر رہی، جبکہ سری لنکا کے رومیش پاتھیراگے نے 91.09 میٹر کی تھرو کے ساتھ ٹائٹل جیت لیا۔ ارشد ندیم اب ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار، ویمنز ایشیا کپ کی ٹرافی بھی محسن نقوی سے لینے سے انکار
ویمنز ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو 72 رنز سے شکست دے کر آٹھویں مرتبہ ٹائٹل جیت لیا، تاہم بھارتی ویمنز ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کردیا۔ واقعے نے ایک بار پھر تقریبِ تقسیمِ انعامات کو تنازع کا مرکز بنا دیا

ایلینا ریباکینا نے آریانا سبالینکا کو شکست دے کر یو ایس اوپن ٹائٹل جیت لیا
قازقستان کی ایلینا ریباکینا نے یو ایس اوپن ویمنز سنگلز کا ٹائٹل جیت لیا، فائنل میں عالمی نمبر ایک آریانا سبالینکا کو شکست دے کر پہلی بار چیمپئن بن گئیں

انگلینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کردیا
انگلینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 3-0 سے وائٹ واش کردیا۔ پاکستان نے انگلینڈ کو 130 رنز کا ہدف دیا جو انگلش ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ جوئے روٹ نے 62 اور جورڈن نے 59 رنز بنائے، جبکہ پاکستان کی جانب سے رضا اللہ نے 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ شان مسعود 95 اور بابر اعظم 76 رنز کے ساتھ نمایاں رہے

برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان 449 رنز پر آؤٹ، انگلینڈ کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف
برمنگھم ٹیسٹ میں پاکستان نے دوسری اننگز میں 449 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف دے دیا۔ شان مسعود نے 95، بابر اعظم نے 76 جبکہ ڈیبیو کرنے والے رضا اللہ نے 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلتے ہوئے ٹیسٹ ڈیبیو پر 9 چھکوں کا ریکارڈ برابر کردیا۔

برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ کا دھواں دار ڈیبیو، تیز ترین نصف سنچری سمیت کئی ریکارڈز قائم
برمنگھم ٹیسٹ میں پاکستان کے فاسٹ بولر رضا اللہ نے بیٹنگ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 63 گیندوں پر 81 رنز بنائے۔ رضا اللہ نے 43 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کرکے ٹیسٹ ڈیبیو پر تیز ترین ففٹی کا پاکستانی ریکارڈ اپنے نام کیا جبکہ 9 چھکوں کے ساتھ عالمی ریکارڈ بھی برابر کردیا

امام الحق اور محمد رضوان ڈومیسٹک کرکٹ سے باہر، فٹنس رپورٹس جمع نہ کرانے پر ایکشن
امام الحق اور محمد رضوان فٹنس ٹیسٹ رپورٹس جمع نہ کرانے کے باعث پریزیڈنٹ ٹرافی کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہوگئے۔ پی سی بی قواعد، دونوں کھلاڑیوں کے خلاف انکوائری اور سینٹرل کنٹریکٹ کے مستقبل پر بھی سوالات اٹھنے لگے

امام الحق اور محمد رضوان این سی سی آئی اے میں پیش، جواب کے لیے وقت مانگ لیا
قومی کرکٹرز امام الحق اور محمد رضوان انگلینڈ سیریز کے دوران ڈریسنگ روم لیکس کی تحقیقات کے سلسلے میں این سی سی آئی اے لاہور آفس میں پیش ہوگئے۔ دونوں کھلاڑیوں نے جواب جمع کرانے کے لیے وقت مانگ لیا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے موبائل فونز این سی سی آئی اے کے حوالے کیے گئے ہیں اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں

شاہین آفریدی کا فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ، ٹیسٹ اسکواڈ پر نظریں
پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے پی سی بی کی ہدایت پر ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا، وہ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں کے آر ایل کی نمائندگی کریں گے

فٹبال کی دنیا کا سب سے بڑا ایوارڈ کون جیتے گا؟ 30 بہترین فٹبالرز شاٹ لسٹ
بیلن ڈی آر 2026 کے لیے 30 فٹبالرز کی شارٹ لسٹ جاری، میسی، ایم باپے، لامین یمال اور ہیری کین شامل جبکہ کرسٹیانو رونالڈو فہرست سے باہر ہیں

پاکستان انڈر 19 ٹیم کو تارکین وطن سمجھ کر ہوٹل کے باہر احتجاج، غلط فہمی چند منٹ میں دور
پورٹس ماؤتھ میں پاکستانی انڈر 19 کرکٹرز کو تارکین وطن سمجھ کر نقاب پوش مظاہرین ہوٹل کے باہر جمع ہوگئے، حقیقت سامنے آنے پر چند منٹ میں منتشر ہوگئے

’میں انہیں بہت یاد کرتا ہوں‘، وسیم اکرم بھی عمران خان کی صحت پر فکرمند
سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم نے عمران خان کی صحت سے متعلق بڑھتی ہوئی تشویش پر اہم بیان دے دیا۔ وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ عمران خان ان کے دوست ہیں اور وہ انہیں بہت یاد کرتے ہیں، سیاسی معاملات اپنی جگہ لیکن صحت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہونا چاہیے

تبدیلیوں پر حیرت ہوئی، لیکن پی سی بی کے فیصلوں کو تسلیم کرتا ہوں.بابراعظم
قومی ٹیسٹ کپتان بابراعظم نے پاکستان کرکٹ ٹیم میں حالیہ تبدیلیوں پر ردعمل دے دیا۔ بابراعظم کا کہنا ہے کہ تبدیلیوں پر حیرت ہوئی لیکن پی سی بی کے فیصلوں کو تسلیم کرتا ہوں، نتائج اچھے نہ ہوں تو تبدیلیاں ہوتی ہیں، نئے کھلاڑیوں کیلئے یہ سنہری موقع ہے

پاکستان کرکٹ کے مسائل کی جڑ عاقب جاوید ہیں، جیسن گلیسپی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے عاقب جاوید کو شدید تنقید کا نشانہ بنا دیا۔ گلیسپی کا کہنا ہے کہ عاقب جاوید کے دور میں پاکستان تینوں فارمیٹس کی رینکنگ میں نیچے گیا، پاکستان کرکٹ نقصان دہ چکر میں پھنس چکی ہے، منفی گفتگو جاری رہی تو قانونی کارروائی کروں گا

فاطمہ ثناء پر بڑا جرمانہ، آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء پر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔ بھارتی بیٹر شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کے بعد پویلین کی جانب اشارہ کرنے پر فاطمہ ثناء کو دو سال میں دوسری مرتبہ ڈی میرٹ پوائنٹ ملا۔ آئی سی سی قوانین کے تحت چار ڈی میرٹ پوائنٹس پر پابندی عائد ہوسکتی ہے

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا
انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان برمنگھم میں 9 ستمبر سے مقابلہ ہوگا جبکہ انگلینڈ کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے

ان کی تنقید سے فرق نہیں پڑتا جنہوں نے خود کچھ نہیں کیا: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ٹیم کی پرفارمنس کا بہت دکھ ہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے خود کچھ نہیں کیا، ان کی تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: بابر اعظم ٹاپ 10 سے باہر، سعود شکیل اور محمد عباس کی بڑی ترقی
آئی سی سی کی تازہ ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم 5 درجے تنزلی کے بعد 15 ویں نمبر پر چلے گئے۔ سعود شکیل نے 15 درجے ترقی کی جبکہ فاسٹ بولر محمد عباس نے بھی رینکنگ میں نمایاں بہتری حاصل کی

رضوان اور امام الحق کی ٹیسٹ ٹیم میں سلیکشن پر پی سی بی کا سلیکٹرز کو نوٹس، 24 گھنٹوں میں جواب طلب
پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد رضوان اور امام الحق کی ٹیسٹ اسکواڈ میں سلیکشن پر سلیکٹرز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 گھنٹوں میں جواب طلب کرلیا۔ پی سی بی نے دونوں کھلاڑیوں کے انتخاب کے معیار، کارکردگی اور سفارشات کی وجوہات کی تفصیلی وضاحت مانگ لی ہے

لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد پاکستانی اسکواڈ میں بڑی تبدیلیاں، 7 کھلاڑی ریلیز
لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد پاکستان اسکواڈ میں بڑی تبدیلیاں، 7 کھلاڑی ریلیز اور نئے نوجوان کھلاڑی شامل۔ مائیک ہیسن اور ایشلے نوفکے کوچنگ اسٹاف کا حصہ بن گئے

لارڈز ٹیسٹ میں شکست، پی سی بی کا محمد رضوان اور امام الحق کو واپس پاکستان بھیجنے کا فیصلہ
لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ سے شکست اور سیریز میں 0-2 کے بعد پی سی بی نے محمد رضوان اور امام الحق کو پاکستان واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا، اسکواڈ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے

’ہمیں نہیں پتا، ہم تو لنچ کر رہے تھے‘، عمران خان کے بیٹوں کے انٹرویو پر تنازع سے سرفراز احمد لاعلم
لارڈز ٹیسٹ کے دوران عمران خان کے بیٹوں سلیمان اور قاسم خان کے اسکائی اسپورٹس انٹرویو پر مبینہ تنازع کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے ردعمل دیا۔ سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹیم کو معاملے کا علم نہیں تھا اور کھلاڑی صرف میچ پر فوکس کر رہے تھے

لارڈز ٹیسٹ: عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو نشر کرنے پر پی سی بی کا اسکائی اسپورٹس سے احتجاج
لارڈز ٹیسٹ کے دوران عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کا انٹرویو نشر کرنے پر پی سی بی نے اسکائی اسپورٹس سے احتجاج کیا۔ ذرائع کے مطابق انٹرویو رکوانے کے لیے کھلاڑیوں کے میدان میں واپس نہ آنے کے آپشن پر بھی غور کیا گیا
