وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

پاکستان بمقابلہ سری لنکا فائنل کل لاہور میں، شاہین آفریدی اور کوشل مینڈس کا ٹرافی جیتنے کا عزم

زاہد فاروق ملکزاہد فاروق ملک30 اکتوبر، 2026
پاکستان بمقابلہ سری لنکا فائنل کل لاہور میں، شاہین آفریدی اور کوشل مینڈس کا ٹرافی جیتنے کا عزم

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا فائنل کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ میچ دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔ شاہین شاہ آفریدی پاکستان جبکہ کوشل مینڈس سری لنکا کی قیادت کریں گے۔ فائنل سے قبل دونوں کپتانوں کی ٹرافی شوٹ میں شرکت

لاہور: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا فائنل کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ فیصلہ کن مقابلہ دوپہر ایک بجے شروع ہوگا، جس میں دونوں ٹیمیں ٹرافی اپنے نام کرنے کے لیے میدان میں اتریں گی۔

فائنل سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتانوں شاہین شاہ آفریدی اور کوشل مینڈس نے گورنر ہاؤس لاہور میں ٹرافی شوٹ میں شرکت کی۔

پاکستانی ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کریں گے جبکہ سری لنکن ٹیم کی کپتانی کوشل مینڈس کے سپرد ہے۔ پاکستان نے تین ملکی سیریز میں اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف دو جبکہ سری لنکا کے خلاف ایک میچ میں کامیابی حاصل کی ہے۔

فائنل سے قبل گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ٹیم نے مجموعی طور پر اچھی کارکردگی دکھائی ہے، تاہم بعض شعبوں میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔ ٹاپ آرڈر کو زیادہ رنز بنانے اور بڑی شراکتیں قائم کرنے پر توجہ دینا ہوگی۔

شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستانی شائقین نے ہمیشہ ٹیم کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ہے اور انہیں امید ہے کہ فائنل میں بھی بڑی تعداد میں شائقین اسٹیڈیم پہنچ کر قومی ٹیم کو سپورٹ کریں گے۔ انہوں نے فائنل میں اچھی کارکردگی دکھانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

دوسری جانب سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے فائنل کو اپنی ٹیم کے لیے بڑا اور اہم مقابلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے حالیہ میچوں میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے، تاہم سری لنکن ٹیم نے بھی فیصلہ کن میچ کے لیے بھرپور تیاری کی ہے اور مقابلے کی منتظر ہے۔

کوشل مینڈس کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف گزشتہ میچ میں ان کی ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی تھی اور سری لنکا میں شائقین ٹیم کی مجموعی کارکردگی سے بہت خوش ہیں۔

انہوں نے پاکستانی شائقین کی جانب سے سری لنکن کھلاڑیوں کو ملنے والی حمایت کو بھی سراہا۔

اب تمام نظریں قذافی اسٹیڈیم لاہور پر لگی ہیں، جہاں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹرافی کے حصول کے لیے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔

شیئر کریں:
زاہد فاروق ملک
زاہد فاروق ملک

زاہد فاروق ملک پاکستان کے ممتاز سینئر صحافی، کالم نگار اور میڈیا ایگزیکٹو ہیں۔ وہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں مقیم ہیں اور اس وقت وائسز آف امریکا کے بیورو چیف کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

شائع ہوا: 30 اکتوبر، 2026 کو 02:00 PM

آخری تدوین: 30 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین

ہم ابھی تک پرفیکٹ گیم نہیں کھیل سکے، فائنل میں کامیابی کے لیے پُرعزم ہیں: سلمان علی آغا
تازہ ترین

ہم ابھی تک پرفیکٹ گیم نہیں کھیل سکے، فائنل میں کامیابی کے لیے پُرعزم ہیں: سلمان علی آغا

سلمان علی آغا نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اب تک اپنی بہترین کرکٹ نہیں کھیل سکا، تاہم ٹیم فائنل جیتنے کے لیے پُرعزم ہے۔ فخر زمان اور بابر اعظم کی حمایت، 350 پلس رنز بنانے کی ضرورت، شاداب خان اور حارث رؤف کی بیٹنگ اور لاہور فائنل میں ہاؤس فل اسٹیڈیم ہوگا

زاہد فاروق ملک30 اکتوبر، 2026
ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
تازہ ترین

ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان نے 89 رنز کا ہدف صرف 3.5 اوورز میں حاصل کرلیا۔ خواجہ نافع نے 12 گیندوں پر 41 رنز جبکہ کپتان عباس آفریدی نے 35 رنز بنائے

Web Desk30 اکتوبر، 2026
بند موبائل سمز پر بنے واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک کرنے کا عمل شروع
تازہ ترین

بند موبائل سمز پر بنے واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک کرنے کا عمل شروع

پی ٹی اے نے غیر فعال موبائل سمز سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک کرنے کا عمل شروع کر دیا۔ صارفین کو فعال نمبر استعمال کرنے اور واٹس ایپ کا چینج نمبر فیچر اپنانے کی ہدایت کر دی گئی

Web Desk30 اکتوبر، 2026