وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

بند موبائل سمز پر بنے واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک کرنے کا عمل شروع

W
Web Desk
30 اکتوبر، 2026
بند موبائل سمز پر بنے واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک کرنے کا عمل شروع

پی ٹی اے نے غیر فعال موبائل سمز سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک کرنے کا عمل شروع کر دیا۔ صارفین کو فعال نمبر استعمال کرنے اور واٹس ایپ کا چینج نمبر فیچر اپنانے کی ہدایت کر دی گئی

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر فعال موبائل سمز سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے، جس کا مقصد صارفین کے اکاؤنٹس کو ممکنہ غلط استعمال اور غیر مجاز رسائی سے محفوظ بنانا ہے۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق صارفین کو آگاہی مہم کے ذریعے خبردار کرنے کے بعد یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ حکام نے ہدایت کی ہے کہ واٹس ایپ اکاؤنٹس صرف ایسے موبائل نمبرز سے منسلک رکھے جائیں جو فعال ہوں اور صارفین کے اپنے استعمال میں ہوں۔

پی ٹی اے کے مطابق بند یا منسوخ شدہ سمز کے نمبرز ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے کسی دوسرے صارف کو جاری کیے جا سکتے ہیں، جس سے پرانے مالک کے واٹس ایپ اکاؤنٹ تک غیر مجاز رسائی یا غلط استعمال کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔

اتھارٹی نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی سمز کی حیثیت چیک کریں اور اگر ان کا پرانا نمبر بند ہو چکا ہے تو واٹس ایپ اکاؤنٹ کسی فعال نمبر پر منتقل کر لیں۔

اس مقصد کے لیے واٹس ایپ کا Change Number فیچر استعمال کیا جا سکتا ہے، جس کے ذریعے موجودہ اکاؤنٹ نئے موبائل نمبر پر منتقل کیا جا سکتا ہے۔

پی ٹی اے نے صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ بروقت اپنے اکاؤنٹس سے منسلک موبائل نمبرز کی تصدیق کریں تاکہ اکاؤنٹس تک رسائی برقرار رہے اور ممکنہ سکیورٹی مسائل سے بچا جا سکے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 30 اکتوبر، 2026 کو 06:34 AM

آخری تدوین: 30 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین