تازہ ترین
24 مضامین

امریکی انتخابات میں بڑا ٹرن آؤٹ، ابتدائی ووٹنگ میں 5 کروڑ سے زائد ووٹ
امریکا میں مڈٹرم انتخابات 2026 کے دوران 5 کروڑ سے زائد ووٹرز ووٹ ڈال چکے ہیں۔ ٹیکساس اور جارجیا سمیت اہم ریاستوں میں ریکارڈ ووٹنگ، کانگریس میں ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز کے درمیان سخت مقابلہ

ٹیکساس میں ڈیموکریٹس کی واپسی کے امکانات، جیمز ٹالاریکو کو کین پیکسٹن پر برتری
امریکی ریاست ٹیکساس میں ڈیموکریٹس کی تاریخی کامیابی کے امکانات، تازہ سروے میں جیمز ٹالاریکو ریپبلکن کین پیکسٹن سے آگے۔ کیا 1994 کے بعد ٹیکساس میں سیاسی تاریخ بدلنے جا رہی ہے؟

پی آئی اے کے نئے سی ای او ایڈرین ہملٹن مانز نے چارج سنبھال لیا
پی آئی اے کے نئے سی ای او ایڈرین ہملٹن مانز نے باضابطہ عہدہ سنبھال لیا۔ 30 سالہ تجربے کے حامل نئے سربراہ سے ایئرلائن کی کارکردگی اور خدمات میں بہتری کی توقعات وابستہ ہیں

ٹک ٹاکر پتلو مفرور، اثرورسوخ استعمال کرکے قانون کو بے اثر بنا رہا ہے: خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے ڈسکہ میں شادی کی تقریب کے دوران بھگدڑ سے 2 افراد کی ہلاکت اور درجنوں کے زخمی ہونے پر ٹک ٹاکر پتلو کو تنقید کا نشانہ بنایا اور سوشل میڈیا آمدن پر ٹیکس قوانین سے متعلق سوال اٹھا دیا

امریکی وسط مدتی انتخابات کے باعث عالمی کرنسی مارکیٹ میں محتاط رجحان، ڈالر مستحکم
عالمی مالیاتی مارکیٹ میں امریکی وسط مدتی انتخابات اور مرکزی بینکوں کے شرح سود فیصلوں کے باعث سرمایہ کار محتاط ہیں۔ ڈالر مستحکم، جبکہ بٹ کوائن اور ایتھر کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا

امریکی مڈٹرم انتخابات، فیصلے کی گھڑی آن پہنچی، ٹرمپ کے لیے بڑا سیاسی امتحان
امریکا میں 3 نومبر کو مڈٹرم انتخابات، کانگریس کی 435 اور سینیٹ کی 35 نشستوں پر مقابلہ ہوگا۔ ڈیموکریٹس کی ممکنہ اکثریت صدر ٹرمپ کی قانون سازی اور ایگزیکٹو آرڈرز پر اثرانداز ہوسکتی ہے

آبنائے ہرمز کے قریب پاکستان جانے والے ایل این جی ٹینکر پر حملہ، ایران نے محفوظ گزرگاہ کی اجازت دی تھی: بلومبرگ
پاکستان کے لیے قطر سے ایل این جی لے جانے والا جہاز المائدہ آبنائے ہرمز کے قریب حملے کا نشانہ بن گیا۔ بلومبرگ کے مطابق ایران نے محفوظ گزرگاہ کی اجازت دی تھی، واقعے کے بعد ٹینکر واپس خلیج کی جانب روانہ ہوگیا

آئینی عدالت سپریم کورٹ کے فیصلوں کی پابند نہیں، صرف رہنمائی لے سکتی ہے
وفاقی آئینی عدالت کا اہم فیصلہ، سپریم کورٹ کے فیصلوں کو صرف رہنمائی قرار دے دیا۔ فضول نظرثانی درخواست پر 25 ہزار روپے جرمانہ اور 50 ہزار روپے سیکیورٹی لازم، بلوچستان ٹریڈنگ کمپنی کی درخواست بھی مسترد

ڈیموکریٹ رہنما ہیلی اسٹیونز کی ریپبلکن امیدوار مائیک راجرز کی حمایت
امریکی وسط مدتی انتخابات سے دو روز قبل ڈیموکریٹ رہنما ہیلی اسٹیونز نے مشی گن میں ریپبلکن سینیٹ امیدوار مائیک راجرز کی حمایت کردی۔ صدر ٹرمپ نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں ریپبلکن پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی

ایران کو معاہدہ کرنا ہوگا، ورنہ امریکا جلد معاملہ نمٹا دے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو معاہدے کی وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات مثبت مرحلے میں ہیں، تاہم معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں امریکا سخت کارروائی کر سکتا ہے

ٹرمپ کی مقبولیت داؤ پر، کانگریس میں ڈیموکریٹس کی واپسی کا امکان
امریکا میں 3 نومبر کے وسط مدتی انتخابات میں کانگریس کا کنٹرول تبدیل ہونے کا امکان، ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی، مہنگائی اور ایران جنگ انتخابی نتائج پر اثرانداز، ڈیموکریٹس کو ایوانِ نمائندگان میں اکثریت ملنے کی توقع

خیبر پختونخوا سے رواں سال کا آٹھواں پولیو کیس رپورٹ
خیبر کے علاقے سے رواں سال کا آٹھواں پولیو کیس سامنے آگیا۔ پاکستان میں اب تک پولیو کے 8 کیسز رپورٹ، 2 سے 8 نومبر تک 97 اضلاع میں انسداد پولیو مہم، 2 کروڑ 40 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر

پاکستان جی 24 کا چیئرمین بن گیا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نئے چیئرمین منتخب
پاکستان نے ترقی پذیر ممالک کے بین الحکومتی گروپ جی 24 کی چیئرمین شپ سنبھال لی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نئے چیئرمین منتخب، وزیراعظم شہباز شریف نے کامیابی کو عالمی سطح پر پاکستان کے مؤثر کردار میں اضافے کی اہم پیشرفت قرار دے دیا

اگر طالبان رجیم دہشتگردی کے حوالے سے ہماری بات نہیں مانتا تو اسے سنگین قیمت چکانا پڑیگی: ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نےکہا ہےکہ اگر طالبان رجیم دہشت گردی کے حوالے سے ہماری بات نہیں مانتا تو اسے سنگین قیمت چکانا پڑےگی

امریکی سینیٹ انتخابات: عبدالسید نے ہیلی اسٹیونز کو انتخابی مہم سے دور رہنے کا کہہ دیا
امریکی ریاست مشی گن میں سینیٹ انتخابات سے قبل ڈیموکریٹک امیدوار عبدالسید اور سابق حریف ہیلی اسٹیونز کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے، عبدالسید نے انہیں انتخابی مہم کی تقریبات سے دور رہنے کی درخواست کر دی

امریکی انتخابات میں مداخلت کا خدشہ، کیلیفورنیا کے گورنر کا ججوں کو ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف خبردار رہنے کا مطالبہ
کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزم نے امریکی ججوں کو خبردار کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ وسط مدتی انتخابات سے قبل بیلٹ پیپرز اور انتخابی ریکارڈ ضبط کرنے کے لیے عدالتی وارنٹ حاصل کرنے کی کوشش کرسکتی ہے

پی آئی اے کا پہلا بوئنگ 787 ڈریم لائنر پاکستان پہنچ گیا
پی آئی اے کا لیز پر حاصل کردہ پہلا بوئنگ 787 ڈریم لائنر لندن سے پرواز PK786 کے طور پر اسلام آباد پہنچ گیا، جدید طیارے سے مسافروں کو بہتر اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کرنے کا منصوبہ ہے

بھارت میں اقلیتوں اور مذہبی عبادت گاہوں پر حملوں میں اضافہ
بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف مبینہ تشدد کے واقعات میں اضافہ، بہار میں مسجد پر حملے اور مدھیہ پردیش میں مسلمان تاجروں پر تشدد کی اطلاعات سامنے آگئیں

امریکا میں وسط مدتی انتخابات سے قبل ووٹنگ کا نیا ریکارڈ قائم
امریکا میں وسط مدتی انتخابات سے قبل 5 کروڑ 27 لاکھ 96 ہزار سے زائد شہری ووٹ ڈال چکے ہیں، جس کے بعد 2022 کے قبل از وقت ووٹنگ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خاتمے کے مطالبات میں شدت
اسرائیل میں سیکڑوں مظاہرین نے اپوزیشن جماعتوں سے عرب سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کرکے نیتن یاہو حکومت ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ مشترکہ اتحاد سے پارلیمنٹ میں 67 نشستوں کی اکثریت ممکن ہے

قطر سے گیس کی فراہمی جاری، دسمبر اور جنوری میں بھی وافر سپلائی دستیاب ہوگی: علی پرویز ملک
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ قطر سے پاکستان کو گیس کی فراہمی جاری ہے اور دسمبر، جنوری میں بھی وافر سپلائی برقرار رہے گی۔ آبنائے ہرمز کی غیر یقینی صورتحال کے باعث تیل اور گیس کی قیمتیں متاثر ہوئی ہیں

شی لیگ: سینئرز کا ٹائٹل اسمرفز، جونیئرز کی چیمپئن شپ اسلام آباد سٹی کے نام
شی لیگ کے سنسنی خیز مقابلوں میں اسمرفز نے سینئرز کا ٹائٹل 6-3 سے جیت لیا، جبکہ اسلام آباد سٹی نے جونیئرز فائنل میں 6-1 سے کامیابی حاصل کرکے چیمپئن شپ اپنے نام کر لی

ایران کی ایک یا دو جوہری تنصیبات پر کارروائی باقی ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی ایک یا دو جوہری تنصیبات پر کارروائی باقی ہے، ضرورت پڑنے پر 10 منٹ میں حملہ کیا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب ایران نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا خط موصول ہونے کی تصدیق کر دی

بائنانس پر 6 ارب ڈالر سے زائد کا سائبر حملہ، ایف بی آئی نے شمالی کوریا کو ذمہ دار قرار دے دیا
کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائنانس پر بڑے سائبر حملے کا انکشاف، ایف بی آئی نے 6 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے ڈیجیٹل اثاثوں کی چوری میں شمالی کوریا سے منسلک ہیکرز کو ملوث قرار دے دیا۔ چوری شدہ اثاثے ایتھیریم میں تبدیل کرنے اور منی لانڈرنگ کا خدشہ، بائنانس نے سکیورٹی اقدامات کے تحت ڈپازٹس اور وِڈراولز عارضی طور پر روک دیے
