شی لیگ: سینئرز کا ٹائٹل اسمرفز، جونیئرز کی چیمپئن شپ اسلام آباد سٹی کے نام

شی لیگ کے سنسنی خیز مقابلوں میں اسمرفز نے سینئرز کا ٹائٹل 6-3 سے جیت لیا، جبکہ اسلام آباد سٹی نے جونیئرز فائنل میں 6-1 سے کامیابی حاصل کرکے چیمپئن شپ اپنے نام کر لی
اسلام آباد: شی لیگ کے سنسنی خیز فائنلز میں سینئرز کا ٹائٹل اسمرفز نے اپنے نام کر لیا، جبکہ جونیئرز کی چیمپئن شپ اسلام آباد سٹی کے حصے میں آئی۔
جناح فٹسال کورٹس میں کھیلے گئے سینئرز کے فیصلہ کن مقابلے میں اسمرفز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے اسلام آباد سٹی کو 3-6 سے شکست دی۔ اسمرفز کی جانب سے اسرا، فاطمہ اور لوئیزا نے نمایاں کارکردگی دکھائی، جبکہ اسرا کو ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

دوسری جانب جونیئرز کے فائنل میں اسلام آباد سٹی نے اسمرفز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6-1 سے ہرا کر ٹرافی جیت لی۔ شانزے نے چار گول اسکور کرکے کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا، جبکہ عنایہ نے بھی ایک گول کیا اور بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔

جونیئرز کی پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد سٹی پانچوں میچز جیت کر 15 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہی، مڈفیلڈ 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور اسمرفز 7 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں۔ یوں شی لیگ کا اختتام دونوں کلبز کی شاندار کامیابیوں کے ساتھ ہوا۔

شائع ہوا: 1 نومبر، 2026 کو 04:21 AM
آخری تدوین: 1 نومبر، 2026



