صحت
24 مضامین

ملک بھر میں فلو ویکسین کی قلت، لاہور میں مبینہ جعلی ویکسین کا ذخیرہ برآمد، 2 ملزمان گرفتار
پاکستان بھر میں موسمی انفلوئنزا ویکسین کی قلت کے دوران لاہور میں معروف ملٹی نیشنل کمپنی کی مبینہ جعلی فلو ویکسین کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا گیا۔ دو افراد گرفتار، جبکہ ویکسین کی اصلیت جانچنے کے لیے لیبارٹری ٹیسٹ جاری ہیں

خیبرپختونخوا میں منکی پاکس کے کیسز میں اضافہ، 72 گھنٹوں میں 4 نئے مریض سامنے آگئے
خیبرپختونخوا میں 72 گھنٹوں کے دوران منکی پاکس کے 4 نئے کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد صوبے میں مجموعی تعداد 18 ہوگئی۔ پشاور میں سب سے زیادہ 5 کیسز رپورٹ، ایک شخص جاں بحق

بلوچستان میں نومبر 2024 کے بعد پولیو کا نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا، سرفراز بگٹی
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ صوبے میں نومبر 2024 کے بعد پولیو کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ عالمی یومِ انسدادِ پولیو پر والدین سے بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے اور وائرس کی مؤثر نگرانی جاری رکھنے کی اپیل

سندھ میں ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کی ماؤں کے لیے ماہانہ 40 ہزار روپے امداد شروع، 157 خاندان مستفید ہوں گے
سندھ کے محکمہ محنت نے ایچ آئی وی سے متاثرہ 157 بچوں کی ماؤں کو ماہانہ 40 ہزار روپے مالی امداد دینے کا عمل شروع کردیا۔ حکام کے مطابق 115 ماؤں کے اکاؤنٹس کھول کر اے ٹی ایم کارڈز جاری کیے جاچکے ہیں۔ بچوں کے علاج کے لیے 2 ارب روپے کا انڈومنٹ فنڈ بھی منظور کیا گیا ہے، تاہم مالی امداد کی مدت تاحال واضح نہیں

ویکسین خریداری میں مبینہ اربوں روپے کی کرپشن، تین ملزمان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
اسلام آباد میں گردن توڑ بخار اور انفلوئنزا ویکسین کے پانچ سالہ ٹھیکے میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کا معاملہ، قومی خزانے کو 2 ارب 44 کروڑ 50 لاکھ روپے نقصان پہنچانے کے الزام میں تین ملزمان کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

پمز ہسپتال کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی کی سفارش، بورڈ آف گورنرز کے تحت چلانے کی تجویز
پمز ہسپتال میں اصلاحات کے لیے وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی نے بورڈ آف گورنرز کے تحت انتظام چلانے کی سفارش کردی۔ بورڈ کی مدت تین سال ہوگی جبکہ سی ای او کی تعیناتی مارکیٹ سے کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے

ٹرمپ کا ایران پر جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کا اعلان، زمینی فوج بھیجنے کا امکان بھی مسترد
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے اور امریکی زمینی فوج تعینات نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب امریکی میڈیا کے مطابق ایران کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے طاقتور غیر جوہری بم ایم او اے بی کے ممکنہ استعمال پر بھی غور کیا گیا ہے

پنجاب میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی داخلہ پالیسی جاری، سالانہ فیس کا بھی اعلان
پنجاب کے سرکاری و نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ پالیسی 2026-27 جاری کردی گئی۔ ایم ڈی کیٹ لازمی، میرٹ فارمولہ اور سرکاری کالجز کی سالانہ فیس بھی مقرر کردی گئی

سائبیریا میں طاعون کے مشتبہ کیس پر پاکستان میں الرٹ، پھیلاؤ کا خطرہ کم قرار
سائبیریا میں طاعون کے مشتبہ کیس کے بعد پاکستان میں بھی احتیاطی اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت طاعون پھیلنے کا خطرہ بہت کم ہے، جبکہ بارڈر ہیلتھ سروسز اور قومی ادارہ صحت کو الرٹ کردیا گیا ہے

انسداد پولیو مہم مکمل، ملک بھر میں 2 کروڑ 93 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے گئے
ملک کے 113 اضلاع میں ذیلی انسداد پولیو مہم مکمل ہوگئی۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق مہم کے دوران 2 کروڑ 93 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے جبکہ 2 لاکھ 73 ہزار سے زائد فرنٹ لائن ورکرز نے حصہ لیا

خیبر پختونخوا کے 37 مراکز صحت آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ، نجی شعبے سے درخواستیں طلب
خیبر پختونخوا ہیلتھ فاؤنڈیشن نے 37 مراکز صحت کی مینجمنٹ اور آپریشنز پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا، اہل فرموں سے درخواستیں طلب

ملک بھر کے 115 اضلاع میں قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز
ملک بھر کے منتخب 115 اضلاع میں ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہوگیا۔ نیشنل ای او سی کے مطابق پانچ سال سے کم عمر 3 کروڑ 10 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، جبکہ 2 لاکھ 73 ہزار سے زائد پولیو ورکرز مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں لاکھوں بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے

راولپنڈی پی کے ایل آئی میں پہلا کڈنی ٹرانسپلانٹ کامیابی سے کر دیا گیا
پی کے ایل آئی راولپنڈی میں پہلا کڈنی ٹرانسپلانٹ کر دیا گیا۔ ڈاکٹر سعید اختر کے مطابق سینٹر میں اب تک دو لیور اور ایک کڈنی ٹرانسپلانٹ ہو چکا، مریضوں کے لیے نئی ایپ بھی لانچ کی جا رہی ہے

ملک بھر میں ڈینگی سیزن شروع، اسلام آباد میں 7 ہزار سے زائد ڈینگی ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی
ملک بھر میں ڈینگی سیزن شروع ہوگیا، اسلام آباد میں ضلعی محکمہ صحت نے 7 ہزار سے زائد ڈینگی ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کرلی۔ پمز اسپتال کے زچہ و بچہ اور چلڈرن اسپتال کے سامنے کچرے کے ڈھیر، پرانے ٹائرز، ڈرمز اور پانی سے بھری بالٹیوں میں ڈینگی لاروا کی موجودگی سامنے آئی ہے

پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے مریض ایک کروڑ 10 لاکھ سے تجاوز، ملک گیر اسکریننگ پروگرام شروع
پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ وزیراعظم انسدادِ ہیپاٹائٹس پروگرام کے تحت اسلام آباد سے ملک گیر اسکریننگ پروگرام شروع کردیا گیا ہے، جس میں 12 سال سے زائد عمر کے 16 کروڑ افراد کی اسکریننگ کی جائے گی۔ حکومت فی مریض اسکریننگ، ٹیسٹنگ اور علاج کے اخراجات برداشت کرے گی جبکہ 18 سرکاری اسپتالوں میں علاج کی سہولت بھی فراہم کردی گئی ہے

کراچی کے کارڈیالوجسٹس نے عالمی طبی تحقیق میں پاکستان کا نام روشن کردیا
دل کے دورے کے علاج سے متعلق عالمی تحقیق میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق ہر مریض کی بند شریان میں اسٹنٹ ڈالنا ضروری نہیں۔ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے غیر ضروری اسٹنٹ سے بچتے ہوئے علاج کے بہتر فیصلے کیے جا سکتے ہیں

جی 11 پولی کلینک ایکسٹینشن کو جناح میڈیکل کمپلیکس کا پہلا فیز بنانے کا فیصلہ
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں جی 11 میں زیر تعمیر فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک ایکسٹینشن کو جناح میڈیکل کمپلیکس کا پہلا فیز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، منصوبہ مارچ 2027 تک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی

وزیراعظم سے پمز میں نومولود کو بچانے والی نرس کی ملاقات، ایک کروڑ روپے انعام اور تمغہ خدمت کا اعلان
وزیراعظم شہباز شریف نے پمز آتشزدگی واقعے میں اپنی جان خطرے میں ڈال کر نومولود کو بچانے والی نرس رضیہ نورین کو قوم کا فخر قرار دیتے ہوئے ایک کروڑ روپے انعام اور 23 مارچ کو تمغہ خدمت دینے کا اعلان کردیا

جاپان کا پاکستان میں ٹی بی اسکریننگ کے لیے اہم اقدام، 21 ملین ین کی گرانٹ
جاپانی حکومت نے پاکستان میں تپِ دق کی بروقت تشخیص اور اسکریننگ کے لیے ڈوپسی فاؤنڈیشن کو 21 ملین ین کی گرانٹ فراہم کی۔ منصوبے کے تحت اسلام آباد، راولپنڈی اور ضلع چکوال میں جدید موبائل ہیلتھ یونٹ تعینات کیا جائے گا، جس سے سالانہ تقریباً 20 ہزار افراد مستفید ہوں گے

سانحہ پمز: حکومت کا جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان
سانحہ پمز کے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے حکومت نے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کر دیا۔ وزیراعظم کی قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی نے واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دیں

پمز واقعہ: لاپرواہی ثابت ہوئی تو کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا، وفاقی وزیر صحت
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پمز ہسپتال کے بچوں کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں اے سی بلاسٹ سے آگ لگی، جبکہ آکسیجن کی موجودگی سے آگ نے شدت اختیار کی

پمز ہسپتال واقعہ: وزیراعظم نے وفاقی سیکرٹری صحت اسلم غوری کو عہدے سے ہٹا دیا
پمز ہسپتال کی نرسری میں آتشزدگی سے 14 نومولود بچوں کی اموات پر وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی سیکرٹری صحت اسلم غوری کو فوری طور پر معطل کرکے عہدے سے ہٹا دیا

کانگو میں ایبولا وائرس بے قابو، متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز
کانگو میں ایبولا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ، متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ وائرس سے اب تک 2 ہزار 378 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

سندھ میں 5 کمپنیوں کے آئی وی ڈرپ سیٹس غیر معیاری قرار، ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی رپورٹ جاری
سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے پانچ مختلف کمپنیوں کے آئی وی انفیوژن سیٹس کو غیر معیاری قرار دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈرپ سیٹس کی ٹیوب کی لمبائی اور تیاری میں استعمال ہونے والا میٹریل مقررہ معیار پر پورا نہیں اترا، جبکہ متعلقہ حکام کو کارروائی کے لیے رپورٹ ارسال کر دی گئی
