وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

پنجاب میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی داخلہ پالیسی جاری، سالانہ فیس کا بھی اعلان

W
Web Desk
15 اکتوبر، 2026
پنجاب میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی داخلہ پالیسی جاری، سالانہ فیس کا بھی اعلان

پنجاب کے سرکاری و نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ پالیسی 2026-27 جاری کردی گئی۔ ایم ڈی کیٹ لازمی، میرٹ فارمولہ اور سرکاری کالجز کی سالانہ فیس بھی مقرر کردی گئی

لاہور: پنجاب کے سرکاری اور نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں تعلیمی سیشن 2026-27 کے لیے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلوں کی پالیسی جاری کردی گئی ہے، جس کے تحت داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ پاس کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ سرکاری کالجز میں اوپن میرٹ پر سالانہ ٹیوشن فیس 50 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

داخلہ پالیسی کے مطابق تعلیمی سیشن 2026-27 کے لیے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں مرکزی داخلوں کا عمل یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔

داخلوں کا میرٹ فارمولا کیا ہوگا؟

پالیسی کے تحت امیدواروں کے مجموعی میرٹ میں ایم ڈی کیٹ کے 50 فیصد، ایف ایس سی کے 40 فیصد اور میٹرک کے 10 فیصد نمبر شامل کیے جائیں گے۔

ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلے کے خواہش مند امیدواروں کے لیے ایف ایس سی میں کم از کم 60 فیصد نمبر حاصل کرنا بھی لازمی ہوگا۔

کن مضامین کی تعلیم ضروری ہے؟

داخلہ پالیسی کے مطابق امیدواروں کے لیے بائیولوجی اور کیمسٹری کے مضامین پاس کرنا ضروری ہے، جبکہ فزکس یا میتھمیٹکس میں سے کوئی ایک مضمون پاس کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

سرکاری میڈیکل کالجز میں درخواست دینے والے امیدواروں کو تمام کالجز کی ترجیحات درج کرنا ہوں گی، تاہم نجی میڈیکل کالجز میں ترجیحات درج کرنے کی تعداد پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

فیس جمع کرانے کے لیے کتنی مہلت ملے گی؟

پالیسی کے مطابق داخلے کے لیے منتخب ہونے والے امیدواروں کو میرٹ لسٹ جاری ہونے کے بعد تین ورکنگ دنوں کے اندر فیس جمع کرانا ہوگی۔

دوسری جانب سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں اوپن میرٹ پر سالانہ ٹیوشن فیس 50 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

داخلہ پالیسی کے اجرا کے بعد ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلے کے خواہش مند امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اہلیت کے معیار، میرٹ فارمولے اور درخواست جمع کرانے سے متعلق شرائط کو مدنظر رکھتے ہوئے داخلے کی تیاری کریں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 15 اکتوبر، 2026 کو 10:00 AM

آخری تدوین: 15 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین