وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

قومی اسمبلی کا اجلاس یکم دسمبر کو طلب کرنے کی نئی سمری صدر کو ارسال، اہم قانون سازی متوقع

W
Web Desk
29 نومبر، 2026
قومی اسمبلی کا اجلاس یکم دسمبر کو طلب کرنے کی نئی سمری صدر کو ارسال، اہم قانون سازی متوقع

حکومت اور پیپلز پارٹی میں قومی اسمبلی کا اجلاس یکم دسمبر کو بلانے پر اتفاق ہوگیا۔ وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کے مطابق اجلاس شام 5 بجے طلب کرنے کی سمری صدر کو ارسال کردی گئی، اہم قانون سازی متوقع ہے

اسلام آباد: حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس یکم دسمبر کو طلب کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ اجلاس میں اہم قانون سازی کیے جانے کا امکان ہے۔

وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس یکم دسمبر کو شام 5 بجے طلب کرنے کے لیے نئی سمری صدر مملکت کو ارسال کردی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس 24 دسمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے دوران اہم قانون سازی سمیت مختلف قومی اور پارلیمانی امور زیر بحث آئیں گے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور حکومتی وفد کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے اور قانون سازی کے معاملات پر مشاورت کی گئی تھی، جس کے بعد یکم دسمبر کو اجلاس بلانے پر اتفاق ہوا۔

وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کا ماحول سازگار رکھنا حکومت اور اپوزیشن دونوں کی یکساں ذمہ داری ہے۔

انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ قانون سازی کے عمل میں سنجیدگی کا مظاہرہ کریں تاکہ پارلیمنٹ میں اہم قومی معاملات پر مؤثر انداز میں پیش رفت ممکن ہوسکے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 29 نومبر، 2026 کو 08:31 AM

آخری تدوین: 29 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین

پاکستانی ڈرامہ ’درِ نجات‘ کی عالمی سطح پر دھوم، سی این این بھی معترف، جذباتی مناظر نے ناظرین کو رُلا دیا
تازہ ترین

پاکستانی ڈرامہ ’درِ نجات‘ کی عالمی سطح پر دھوم، سی این این بھی معترف، جذباتی مناظر نے ناظرین کو رُلا دیا

پاکستانی ڈرامہ درِ نجات نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کرلی، امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے بھی ڈرامے اور کردار ابوبکر کو نمایاں کیا۔ محمود اسلم کی جذباتی اداکاری اور حالیہ اقساط نے مداحوں کو آبدیدہ کردیا

Web Desk29 نومبر، 2026
عمران خان کو کسی بھی قیمت پر نکالنے کے لیے سمجھوتے کی سوچ کے خلاف ہوں، محمود خان اچکزئی
تازہ ترین

عمران خان کو کسی بھی قیمت پر نکالنے کے لیے سمجھوتے کی سوچ کے خلاف ہوں، محمود خان اچکزئی

قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی سمجھوتے کے ذریعے عمران خان کو سیاسی منظرنامے سے ہٹانے کی سوچ کے خلاف ہیں۔ انہوں نے حکومت اور ڈی چوک واقعات پر بھی تنقید کی

Web Desk29 نومبر، 2026
پاکستانی فوجی دستے طے شدہ معاہدوں کے تحت سعودی عرب روانہ
پاکستان

پاکستانی فوجی دستے طے شدہ معاہدوں کے تحت سعودی عرب روانہ

پاک فوج کے دستے دفاعی تعاون کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے الوداعی تقریب میں شرکت کی، فوجی دستے طے شدہ دفاعی فریم ورک کے تحت فرائض انجام دیں گے

Web Desk29 نومبر، 2026