دُنیا
24 مضامین

بھارت میں اقلیتوں اور مذہبی عبادت گاہوں پر حملوں میں اضافہ
بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف مبینہ تشدد کے واقعات میں اضافہ، بہار میں مسجد پر حملے اور مدھیہ پردیش میں مسلمان تاجروں پر تشدد کی اطلاعات سامنے آگئیں

اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خاتمے کے مطالبات میں شدت
اسرائیل میں سیکڑوں مظاہرین نے اپوزیشن جماعتوں سے عرب سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کرکے نیتن یاہو حکومت ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ مشترکہ اتحاد سے پارلیمنٹ میں 67 نشستوں کی اکثریت ممکن ہے

یوکرین میں توانائی کا بحران شدت اختیار کرگیا، لاکھوں گھر بجلی سے محروم، زیلنسکی کا اعتراف
یوکرین میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں کے باعث لاکھوں گھرانے بجلی سے محروم ہوگئے۔ صدر ولادیمیر زیلنسکی کے مطابق دنیپروپیٹروفسک میں 2 لاکھ جبکہ کیف میں 80 ہزار سے زائد گھرانوں کو بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ روس نے یوکرین کے توانائی اور لاجسٹک مراکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے

بائنانس پر 6.3 ارب ڈالر کا سائبر حملہ، ہیکرز نے کرپٹو اثاثے چوری کر لیے
دنیا کی بڑی کرپٹو ایکسچینج بائنانس پر بڑے سائبر حملے میں 6.3 ارب ڈالر کے اثاثے متاثر ہوئے۔ کمپنی نے ڈپازٹس اور رقم نکلوانے کا عمل معطل کرکے 3 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرائے۔

اسپین میں دو تیز رفتار ٹرینوں کا خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
اسپین کے صوبہ قرطبہ میں دو تیز رفتار ٹرینوں کے تصادم میں 68 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد میڈرڈ اور اندلس کے درمیان ریلوے ٹریفک معطل، وزیراعظم پیڈرو سانچیز کی سرکاری مصروفیات منسوخ کردی گئیں

گادی آئزن کوٹ کا اسرائیل میں تبدیلی کا عزم، نیتن یاہو کے اتحاد کو دھچکے کا امکان
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اہم حریف گادی آئزن کوٹ نے ملک میں تبدیلی اور لازمی فوجی بھرتی کی پابندی کرنے والی حکومت کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ابتدائی تخمینوں میں نیتن یاہو کے اتحاد کو 53 اور آئزن کوٹ کے اتحاد کو 48 نشستیں ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے

اردوان کا ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ، ایران اور یوکرین جنگوں کے سفارتی حل کے لیے ترکیہ کی کوششوں سے آگاہ کر دیا
ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو میں ایران جنگ، روس یوکرین تنازع اور آبنائے ہرمز سمیت اہم علاقائی مسائل کے سفارتی حل کے لیے ترکیہ کی کوششوں سے آگاہ کیا

برطانیہ کی 3 جوہری آبدوزیں بیک وقت سمندر میں تعینات
برطانیہ نے پانچ سال بعد پہلی بار اپنی چار میں سے تین جوہری آبدوزیں بیک وقت سمندر میں تعینات کر دیں۔ غیر معمولی پیش رفت نے برطانوی دفاعی حکمتِ عملی پر نئے سوالات کھڑے کر دیے

دبئی میں منفرد نمبر پلیٹ CC44 کی 67 لاکھ 20 ہزار درہم میں نیلامی
دبئی میں گاڑی کی منفرد نمبر پلیٹ CC44 تقریباً 67 لاکھ 20 ہزار درہم، یعنی 50 کروڑ روپے سے زائد میں نیلام ہوگئی۔ آر ٹی اے کی نیلامی میں 60 خصوصی نمبر پلیٹس فروخت ہوئیں، جن سے مجموعی طور پر 6 کروڑ 57 لاکھ درہم حاصل ہوئے

ایران کی امریکا پر وعدہ خلافی کا الزام، اسماعیل بقائی کی سفارتی پالیسی پر شدید تنقید
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکا پر سفارتی وعدوں سے پیچھے ہٹنے اور بین الاقوامی ذمہ داریاں نظرانداز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کو اپنے اقدامات کا جواب دینا ہوگا

اسرائیلی انتخابات کے ابتدائی نتائج: نیتن یاہو اتحاد 56 نشستوں کے ساتھ آگے، حکومت سازی کے لیے اکثریت درکار
اسرائیل کے عام انتخابات کے ابتدائی نتائج میں نیتن یاہو اتحاد کو 56 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل ہے، تاہم حکومت بنانے کے لیے درکار 61 نشستیں حاصل نہیں ہوسکیں۔ اپوزیشن آئزن کوٹ اتحاد 49 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے

کینیڈا میں یومِ سیاہ کشمیر، عالمی برادری سے کردار ادا کرنے کی اپیل
کینیڈا میں یومِ سیاہ کشمیر کی تقریبات میں کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت کی گئی۔ پاکستان نے عالمی برادری سے تنازع کے منصفانہ حل میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی

اسرائیل میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری، نیتن یاہو اور گادی آئزنکوٹ میں سخت مقابلے کا امکان
اسرائیل میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ نیتن یاہو کے حکمران اتحاد اور اپوزیشن کے درمیان مقابلہ متوقع ہے، جبکہ حکومت بنانے کے لیے 120 میں سے 61 نشستیں درکار ہیں

ایران پر حملے کے معاملے پر اختلافات، نیتن یاہو کی آرمی چیف کو ہٹانے پر غور کی اطلاعات
ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے وقت پر اسرائیلی سیاسی قیادت اور فوجی سربراہ کے درمیان اختلافات کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جبکہ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نئی حکومت بنانے میں کامیاب ہوئے تو آرمی چیف ایال زمیر کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ تاہم، اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے برطرفی سے متعلق ان خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے

تہران اجلاس: علاقائی کشیدگی کے تناظر میں چار ممالک کا سفارتی رابطے برقرار رکھنے کا عزم
مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور علاقائی سلامتی سے متعلق بڑھتے ہوئے خدشات کے درمیان پاکستان، ایران، ترکیہ اور سعودی عرب نے سفارتی مشاورت جاری رکھنے اور باہمی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے

بھگونت مان کی پاکستان آمد کی خواہش، کرتارپور راہداری بحال کرنے پر زور
بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدہ تعلقات کے باوجود دونوں جانب کے پنجابیوں کے ثقافتی روابط اور سکھ برادری کی مذہبی رسائی کا معاملہ ایک مرتبہ پھر توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان نے لاہور میں ہونے والی ورلڈ پنجابی کانفرنس میں شرکت کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کرتارپور راہداری کھولنے کی ضرورت پر زور دیا ہے، تاہم ان کے پاکستان آنے کا انحصار بھارتی حکومت کی اجازت پر ہوگا

لولا دا سلوا چوتھی بار برازیل کے صدر منتخب، فلاؤیو بولسونارو کو شکست
برازیل کے صدارتی انتخاب میں لولا دا سلوا نے 51.75 فیصد ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، جبکہ بولسونارو 48.25 فیصد ووٹ حاصل کر سکے

ریاض ایئرپورٹ پر دو ہفتے بعد پروازیں بحال، حوثیوں کی دوبارہ حملوں کی دھمکی
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تقریباً دو ہفتے بعد اندرونِ ملک اور بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کا اعلان کردیا گیا ہے، تاہم یمن کے حوثی گروپ نے فضائی اڈے کو دوبارہ حملوں کا نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی ہے۔ اس صورتِ حال نے فضائی آپریشن کی بحالی کے ساتھ مسافروں اور ایئرلائنز کی سلامتی سے متعلق خدشات بھی نمایاں کردیے ہیں

یورپ میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف احتجاج، متعدد شہروں میں جھڑپیں
مہنگائی، بے روزگاری، کم اجرتوں اور معاشی عدم مساوات کے خلاف یورپ کے متعدد شہروں میں احتجاجی مظاہرے شدت اختیار کر گئے، جہاں بعض مقامات پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں

پاکستان ہر موقع پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑا، حفاظت کر رہا ہے: فاروق عبداللہ
فاروق عبداللہ نے بارہ مولہ میں کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر اجاگر اور کشمیریوں کی حفاظت کر رہا ہے۔ بیان پر بی جے پی نے معافی کا مطالبہ کر دیا

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت سنگھ مان کو 27 نومبر کو لاہور میں ہونے والی عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت مل گئی۔ بھگونت مان کا کہنا ہے کہ ہمارا کلچر ایک ہے اور وہ لاہور آنا چاہتے ہیں

پاکستان، ترکیہ، مصر اور سعودی عرب کا مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر اظہارِ تشویش، سفارتکاری پر زور
استنبول میں پاکستان، ترکیہ، مصر اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کا اجلاس، حوثی حملوں کی مذمت، امریکا ایران تنازع کے حل کے لیے سفارتکاری پر زور اور فلسطین میں دو ریاستی حل کا مطالبہ

نیوزی لینڈ کی فوج کے سربراہ مستعفی، نامناسب تعلق چھپانے اور دفاعی فورس کی اقدار کی خلاف ورزی کا اعتراف
نیوزی لینڈ کی فوج کے سربراہ ایئر مارشل ٹونی ڈیویز نے ایک یونٹ کی کمان کے دوران نامناسب تعلق اور اس کا بروقت انکشاف نہ کرنے پر استعفیٰ دے دیا۔ وزیر دفاع پال گولڈسمتھ نے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عہدے پر ان کا برقرار رہنا ممکن نہیں تھا۔ معاملے کو مزید جائزے کے لیے ایک آزاد نگران ادارے کے سپرد کردیا گیا ہے

تبت میں 7 شدت کا زلزلہ، 16 افراد ہلاک اور 65 زخمی، 12 ہزار سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل
چین کے خود مختار علاقے تبت میں 7 شدت کے زلزلے سے 16 افراد ہلاک اور 65 زخمی ہوگئے، جبکہ 12 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔ زلزلے کے بعد 413 آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے چینی صدر شی جن پنگ اور چین کے عوام سے تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی
