وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت

W
Web Desk
24 اکتوبر، 2026
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت سنگھ مان کو 27 نومبر کو لاہور میں ہونے والی عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت مل گئی۔ بھگونت مان کا کہنا ہے کہ ہمارا کلچر ایک ہے اور وہ لاہور آنا چاہتے ہیں

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعلیٰ بھگونت سنگھ مان نے جمعے کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران بتایا کہ انہیں لاہور میں منعقد ہونے والی عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت موصول ہوئی ہے۔ کانفرنس کے منتظمین نے انہیں دورے کی دعوت دینے کے ساتھ میزبانی کی پیشکش بھی کی ہے۔

بھگونت مان نے اپنے مخصوص مزاحیہ اور طنزیہ انداز میں کہا کہ جب بھارتی حکومت انہیں فرانس اور جاپان جیسے ممالک کے دوروں کی اجازت نہیں دیتی تو پاکستان جانے کی اجازت کیسے دے گی؟

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارا کلچر ایک ہے اور ہمارے شاعر سمیت دیگر لوگ لاہور جائیں گے، اس لیے وہ بھی اس کانفرنس میں شرکت کے خواہش مند ہیں۔

اس موقع پر بھارتی پنجاب اسمبلی کے اسپیکر نے بھگونت مان سے کہا کہ اگر انہیں پاکستان جانے کی اجازت مل جائے تو وہ انہیں بھی اپنے ساتھ لے جائیں۔

اس پر وزیراعلیٰ بھگونت مان نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ سب مل کر کرتار پور جائیں۔

لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس کے انعقاد اور بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کو دعوت دیے جانے کو دونوں جانب کے مشترکہ ثقافتی ورثے کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم بھگونت مان کی شرکت کا انحصار بھارتی حکومت کی اجازت پر ہوگا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 24 اکتوبر، 2026 کو 07:27 AM

آخری تدوین: 24 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین

سکیورٹی فورسز کا قلعہ سیف اللہ میں آپریشن، فتنہ الخوارج کا کمانڈر ہلاک
تازہ ترین

سکیورٹی فورسز کا قلعہ سیف اللہ میں آپریشن، فتنہ الخوارج کا کمانڈر ہلاک

بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج سے وابستہ کمانڈر عادل شاہ عرف درویش کو ہلاک کردیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کی گئی، جبکہ ہلاک ہونے والے کمانڈر پر دہشت گرد گروہ کے مالی معاملات کی نگرانی اور مختلف پرتشدد سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات تھے

Web Desk25 اکتوبر، 2026
ترکیہ میں عالمی ملٹری ڈرون مقابلے میں پاکستان کی دوسری پوزیشن
پاکستان

ترکیہ میں عالمی ملٹری ڈرون مقابلے میں پاکستان کی دوسری پوزیشن

ترکیہ میں منعقدہ بین الاقوامی ملٹری ڈرون ٹیم مقابلے میں پاکستان نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شریک 33 ممالک میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی، جبکہ انفرادی مقابلے میں پاکستانی پائلٹ کیپٹن طلحہ نے بھی دوسری پوزیشن حاصل کرکے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ یہ کامیابی ڈرون اڑانے کی مہارت، تکنیکی درستگی اور مشکل مقابلہ جاتی حالات میں کارکردگی کے حوالے سے پاکستانی ٹیم کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہے

Web Desk25 اکتوبر، 2026
ریاض ایئرپورٹ پر دو ہفتے بعد پروازیں بحال، حوثیوں کی دوبارہ حملوں کی دھمکی
تازہ ترین

ریاض ایئرپورٹ پر دو ہفتے بعد پروازیں بحال، حوثیوں کی دوبارہ حملوں کی دھمکی

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تقریباً دو ہفتے بعد اندرونِ ملک اور بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کا اعلان کردیا گیا ہے، تاہم یمن کے حوثی گروپ نے فضائی اڈے کو دوبارہ حملوں کا نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی ہے۔ اس صورتِ حال نے فضائی آپریشن کی بحالی کے ساتھ مسافروں اور ایئرلائنز کی سلامتی سے متعلق خدشات بھی نمایاں کردیے ہیں

Web Desk25 اکتوبر، 2026