وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

خیبر پختونخوا سے رواں سال کا آٹھواں پولیو کیس رپورٹ

W
Web Desk
1 نومبر، 2026
خیبر پختونخوا سے رواں سال کا آٹھواں پولیو کیس رپورٹ

خیبر کے علاقے سے رواں سال کا آٹھواں پولیو کیس سامنے آگیا۔ پاکستان میں اب تک پولیو کے 8 کیسز رپورٹ، 2 سے 8 نومبر تک 97 اضلاع میں انسداد پولیو مہم، 2 کروڑ 40 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر سے رواں سال کا آٹھواں پولیو کیس سامنے آگیا ہے، جس کے بعد ملک میں رواں سال رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (این ای او سی) نے نئے کیس کی تصدیق کردی ہے۔

این ای او سی کے مطابق رواں سال اب تک خیبر پختونخوا میں پولیو کے 6 جبکہ سندھ میں 2 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ پولیو ایک لاعلاج مرض ہے، تاہم بروقت ویکسینیشن کے ذریعے بچوں کو اس خطرناک بیماری سے محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔

اسی سلسلے میں ملک بھر کے 97 منتخب اضلاع میں انسدادِ پولیو کی ذیلی قومی مہم 2 سے 8 نومبر 2026 تک جاری رہے گی۔ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر 2 کروڑ 40 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ ہر انسدادِ پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو لازمی طور پر قطرے پلوائیں اور حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس بھی مقررہ وقت پر مکمل کروائیں۔

این ای او سی نے معاشرے کے تمام طبقات سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے قومی کوششوں میں بھرپور تعاون کریں تاکہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ بنایا جاسکے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 1 نومبر، 2026 کو 03:37 PM

آخری تدوین: 1 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین

ٹرمپ کی مقبولیت داؤ پر، کانگریس میں ڈیموکریٹس کی واپسی کا امکان
تازہ ترین

ٹرمپ کی مقبولیت داؤ پر، کانگریس میں ڈیموکریٹس کی واپسی کا امکان

امریکا میں 3 نومبر کے وسط مدتی انتخابات میں کانگریس کا کنٹرول تبدیل ہونے کا امکان، ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی، مہنگائی اور ایران جنگ انتخابی نتائج پر اثرانداز، ڈیموکریٹس کو ایوانِ نمائندگان میں اکثریت ملنے کی توقع

Web Desk1 نومبر، 2026
پاکستان جی 24 کا چیئرمین بن گیا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نئے چیئرمین منتخب
تازہ ترین

پاکستان جی 24 کا چیئرمین بن گیا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نئے چیئرمین منتخب

پاکستان نے ترقی پذیر ممالک کے بین الحکومتی گروپ جی 24 کی چیئرمین شپ سنبھال لی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نئے چیئرمین منتخب، وزیراعظم شہباز شریف نے کامیابی کو عالمی سطح پر پاکستان کے مؤثر کردار میں اضافے کی اہم پیشرفت قرار دے دیا

Web Desk1 نومبر، 2026
اگر طالبان رجیم دہشتگردی کے حوالے سے ہماری بات نہیں مانتا تو اسے سنگین قیمت چکانا پڑیگی: ڈی جی آئی ایس پی آر
تازہ ترین

اگر طالبان رجیم دہشتگردی کے حوالے سے ہماری بات نہیں مانتا تو اسے سنگین قیمت چکانا پڑیگی: ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نےکہا ہےکہ اگر طالبان رجیم دہشت گردی کے حوالے سے ہماری بات نہیں مانتا تو اسے سنگین قیمت چکانا پڑےگی

Web Desk1 نومبر، 2026