وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

یوکرین میں توانائی کا بحران شدت اختیار کرگیا، لاکھوں گھر بجلی سے محروم، زیلنسکی کا اعتراف

W
Web Desk
1 نومبر، 2026
یوکرین میں توانائی کا بحران شدت اختیار کرگیا، لاکھوں گھر بجلی سے محروم، زیلنسکی کا اعتراف

یوکرین میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں کے باعث لاکھوں گھرانے بجلی سے محروم ہوگئے۔ صدر ولادیمیر زیلنسکی کے مطابق دنیپروپیٹروفسک میں 2 لاکھ جبکہ کیف میں 80 ہزار سے زائد گھرانوں کو بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ روس نے یوکرین کے توانائی اور لاجسٹک مراکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے

یوکرین میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں کے باعث بجلی کی فراہمی شدید متاثر ہوگئی، جبکہ لاکھوں گھرانے بجلی سے محروم ہیں۔

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے ٹیلی گرام بیان میں کہا ہے کہ کیف، دنیپروپیٹروفسک اور خارکوف میں تھرمل پاور پلانٹس کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا، جبکہ دنیپروپیٹروفسک کے علاقے میں بجلی کے چار سب اسٹیشنز بھی متاثر ہوئے ہیں۔

زیلنسکی کے مطابق دنیپروپیٹروفسک شہر اور گردونواح میں تقریباً دو لاکھ گھرانے بجلی سے محروم ہیں، جبکہ کیف کے علاقے میں 80 ہزار سے زائد گھرانوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی افواج نے یوکرین کے توانائی اور لاجسٹک انفراسٹرکچر کی ان تنصیبات کو نشانہ بنایا جو روس کے مطابق یوکرین کے فوجی صنعتی کمپلیکس کے لیے استعمال ہو رہی تھیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 1 نومبر، 2026 کو 03:39 AM

آخری تدوین: 1 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین

قطر سے گیس کی فراہمی جاری، دسمبر اور جنوری میں بھی وافر سپلائی دستیاب ہوگی: علی پرویز ملک
تازہ ترین

قطر سے گیس کی فراہمی جاری، دسمبر اور جنوری میں بھی وافر سپلائی دستیاب ہوگی: علی پرویز ملک

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ قطر سے پاکستان کو گیس کی فراہمی جاری ہے اور دسمبر، جنوری میں بھی وافر سپلائی برقرار رہے گی۔ آبنائے ہرمز کی غیر یقینی صورتحال کے باعث تیل اور گیس کی قیمتیں متاثر ہوئی ہیں

Web Desk1 نومبر، 2026
شی لیگ: سینئرز کا ٹائٹل اسمرفز، جونیئرز کی چیمپئن شپ اسلام آباد سٹی کے نام
تازہ ترین

شی لیگ: سینئرز کا ٹائٹل اسمرفز، جونیئرز کی چیمپئن شپ اسلام آباد سٹی کے نام

شی لیگ کے سنسنی خیز مقابلوں میں اسمرفز نے سینئرز کا ٹائٹل 6-3 سے جیت لیا، جبکہ اسلام آباد سٹی نے جونیئرز فائنل میں 6-1 سے کامیابی حاصل کرکے چیمپئن شپ اپنے نام کر لی

Web Desk1 نومبر، 2026
ایران کی ایک یا دو جوہری تنصیبات پر کارروائی باقی ہے،  صدر ڈونلڈ ٹرمپ
تازہ ترین

ایران کی ایک یا دو جوہری تنصیبات پر کارروائی باقی ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی ایک یا دو جوہری تنصیبات پر کارروائی باقی ہے، ضرورت پڑنے پر 10 منٹ میں حملہ کیا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب ایران نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا خط موصول ہونے کی تصدیق کر دی

Web Desk1 نومبر، 2026