بائنانس پر 6 ارب ڈالر سے زائد کا سائبر حملہ، ایف بی آئی نے شمالی کوریا کو ذمہ دار قرار دے دیا

کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائنانس پر بڑے سائبر حملے کا انکشاف، ایف بی آئی نے 6 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے ڈیجیٹل اثاثوں کی چوری میں شمالی کوریا سے منسلک ہیکرز کو ملوث قرار دے دیا۔ چوری شدہ اثاثے ایتھیریم میں تبدیل کرنے اور منی لانڈرنگ کا خدشہ، بائنانس نے سکیورٹی اقدامات کے تحت ڈپازٹس اور وِڈراولز عارضی طور پر روک دیے
معروف کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائنانس سے 6 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے ڈیجیٹل اثاثوں کی مبینہ چوری میں شمالی کوریا کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے مطابق شمالی کوریا سے منسلک ہیکرز نے بائنانس سے ڈیجیٹل اثاثے چوری کیے، جنہیں اب ایتھیریم کرپٹو کرنسی میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔
ایف بی آئی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ چوری شدہ اثاثوں کو مزید منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سائبر حملے کے نتیجے میں تقریباً 6 ارب 30 کروڑ ڈالر مالیت کے کرپٹو اثاثے متاثر ہوئے۔ بائنانس نے سکیورٹی جانچ مکمل ہونے تک عارضی طور پر ڈپازٹس اور وِڈراولز روک دیے، جبکہ کمپنی نے صارفین کے نقصانات خود پورے کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔
شائع ہوا: 1 نومبر، 2026 کو 03:44 AM
آخری تدوین: 1 نومبر، 2026



