وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

اردوان کا ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ، ایران اور یوکرین جنگوں کے سفارتی حل کے لیے ترکیہ کی کوششوں سے آگاہ کر دیا

W
Web Desk
29 اکتوبر، 2026
اردوان کا ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ، ایران اور یوکرین جنگوں کے سفارتی حل کے لیے ترکیہ کی کوششوں سے آگاہ کر دیا

ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو میں ایران جنگ، روس یوکرین تنازع اور آبنائے ہرمز سمیت اہم علاقائی مسائل کے سفارتی حل کے لیے ترکیہ کی کوششوں سے آگاہ کیا

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں ایران جنگ، روس یوکرین تنازع اور خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے ترکیہ کے سفارتی کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترک صدارتی دفتر کے مطابق صدر اردوان نے امریکی ہم منصب کو آگاہ کیا کہ ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے ساتھ اپنے دفاعی اتحاد کے تحت آبنائے ہرمز اور یمن میں درپیش مسائل کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

گفتگو کے دوران ترک صدر نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ترکیہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

صدر رجب طیب اردوان نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے حوالے سے بھی ترکیہ کے مؤقف سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی عمل کی بحالی اور مذاکرات کے ذریعے جنگ کے خاتمے کی کوششوں کی حمایت کرنے کے لیے تیار ہے۔

ترک صدر اور امریکی صدر کے درمیان یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب خطے میں جاری کشیدگی اور عالمی سطح پر جنگوں کے اثرات کے باعث سفارتی کوششوں کو اہمیت حاصل ہے۔

ترکیہ کی جانب سے ایران جنگ اور روس یوکرین تنازع کے حل کے لیے سفارتی عمل کی حمایت کو علاقائی امن و استحکام کی کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 29 اکتوبر، 2026 کو 04:23 AM

آخری تدوین: 29 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین

  ملک بھر میں فلو ویکسین کی قلت، لاہور میں مبینہ جعلی ویکسین کا ذخیرہ برآمد، 2 ملزمان گرفتار
تازہ ترین

ملک بھر میں فلو ویکسین کی قلت، لاہور میں مبینہ جعلی ویکسین کا ذخیرہ برآمد، 2 ملزمان گرفتار

پاکستان بھر میں موسمی انفلوئنزا ویکسین کی قلت کے دوران لاہور میں معروف ملٹی نیشنل کمپنی کی مبینہ جعلی فلو ویکسین کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا گیا۔ دو افراد گرفتار، جبکہ ویکسین کی اصلیت جانچنے کے لیے لیبارٹری ٹیسٹ جاری ہیں

Web Desk29 اکتوبر، 2026
اسٹیو اسمتھ گردن کی انجری سے محفوظ، نیوزی لینڈ کے خلاف واپسی متوقع
تازہ ترین

اسٹیو اسمتھ گردن کی انجری سے محفوظ، نیوزی لینڈ کے خلاف واپسی متوقع

آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ کی گردن کی انجری سنگین نہیں، جنوبی افریقا کے خلاف فیصلہ کن ٹیسٹ سے باہر ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں واپسی متوقع ہے

Web Desk29 اکتوبر، 2026
میٹا کا ڈیجیٹل تحفظ سمٹ، ’ڈیجیٹل ڈائیلاگز ان ریئل لائف‘ متعارف
تازہ ترین

میٹا کا ڈیجیٹل تحفظ سمٹ، ’ڈیجیٹل ڈائیلاگز ان ریئل لائف‘ متعارف

میٹا نے اسلام آباد میں ڈیجیٹل تحفظ سمٹ منعقد کیا، جس میں بچوں اور نوجوانوں کی آن لائن حفاظت، ڈیجیٹل خواندگی اور والدین کی رہنمائی کے لیے نئے اقدامات پر گفتگو کی گئی

زاہد فاروق ملک29 اکتوبر، 2026