وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

میٹا کا ڈیجیٹل تحفظ سمٹ، ’ڈیجیٹل ڈائیلاگز ان ریئل لائف‘ متعارف

زاہد فاروق ملکزاہد فاروق ملک29 اکتوبر، 2026
میٹا کا ڈیجیٹل تحفظ سمٹ، ’ڈیجیٹل ڈائیلاگز ان ریئل لائف‘ متعارف

میٹا نے اسلام آباد میں ڈیجیٹل تحفظ سمٹ منعقد کیا، جس میں بچوں اور نوجوانوں کی آن لائن حفاظت، ڈیجیٹل خواندگی اور والدین کی رہنمائی کے لیے نئے اقدامات پر گفتگو کی گئی

اسلام آباد: عالمی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے حکومتی اداروں، تعلیمی ماہرین، والدین اور سول سوسائٹی کے اشتراک سے اسلام آباد میں ڈیجیٹل تحفظ سمٹ منعقد کیا، جس میں بچوں اور نوجوانوں کی آن لائن حفاظت، رازداری اور ڈیجیٹل فلاح و بہبود پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سمٹ میں میٹا نے ’ڈیجیٹل ڈائیلاگز ان ریئل لائف‘ کے نام سے ایک مفت آن لائن سہولت بھی متعارف کرائی، جس کا مقصد نوجوانوں، والدین اور اساتذہ کو آن لائن سرگرمیوں اور ممکنہ خطرات پر بہتر گفتگو کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

تقریب میں شرکا نے اس بات پر زور دیا کہ بچوں کو انٹرنیٹ کے فوائد سے محروم کیے بغیر محفوظ ڈیجیٹل ماحول فراہم کرنا ضروری ہے۔ اس مقصد کے لیے مؤثر حفاظتی اقدامات، نجی معلومات کا تحفظ، عمر کے مطابق مواد کی فراہمی اور ڈیجیٹل خواندگی کے فروغ کو اہم قرار دیا گیا۔

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ بچوں کا آن لائن تحفظ صرف والدین کی ذمہ داری نہیں، بلکہ ٹیکنالوجی کمپنیوں، حکومت، اساتذہ اور سول سوسائٹی کو مشترکہ طور پر کردار ادا کرنا ہوگا۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے ڈیجیٹل دنیا میں انسانی وقار، بنیادی حقوق اور بالخصوص خواتین اور بچوں کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔

میٹا کے مطابق نئی سہولت میں پانچ تصویری کارڈز کے ذریعے سوشل میڈیا کے استعمال، مواد پر کنٹرول، آن لائن مہربانی اور ذاتی حدود جیسے موضوعات پر رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد والدین اور نوجوانوں کو میٹا کے ٹین اکاؤنٹس میں موجود حفاظتی خصوصیات سے آگاہ کرنا بھی ہے۔

سمٹ میں شریک ماہرین نے مؤثر شکایتی نظام، محفوظ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور شواہد پر مبنی پالیسیوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کو آن لائن خطرات سے نمٹنے کے لیے آگاہی اور اعتماد فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

شیئر کریں:
زاہد فاروق ملک
زاہد فاروق ملک

زاہد فاروق ملک پاکستان کے ممتاز سینئر صحافی، کالم نگار اور میڈیا ایگزیکٹو ہیں۔ وہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں مقیم ہیں اور اس وقت وائسز آف امریکا کے بیورو چیف کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

شائع ہوا: 29 اکتوبر، 2026 کو 06:54 AM

آخری تدوین: 29 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین

  ملک بھر میں فلو ویکسین کی قلت، لاہور میں مبینہ جعلی ویکسین کا ذخیرہ برآمد، 2 ملزمان گرفتار
تازہ ترین

ملک بھر میں فلو ویکسین کی قلت، لاہور میں مبینہ جعلی ویکسین کا ذخیرہ برآمد، 2 ملزمان گرفتار

پاکستان بھر میں موسمی انفلوئنزا ویکسین کی قلت کے دوران لاہور میں معروف ملٹی نیشنل کمپنی کی مبینہ جعلی فلو ویکسین کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا گیا۔ دو افراد گرفتار، جبکہ ویکسین کی اصلیت جانچنے کے لیے لیبارٹری ٹیسٹ جاری ہیں

Web Desk29 اکتوبر، 2026
اسٹیو اسمتھ گردن کی انجری سے محفوظ، نیوزی لینڈ کے خلاف واپسی متوقع
تازہ ترین

اسٹیو اسمتھ گردن کی انجری سے محفوظ، نیوزی لینڈ کے خلاف واپسی متوقع

آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ کی گردن کی انجری سنگین نہیں، جنوبی افریقا کے خلاف فیصلہ کن ٹیسٹ سے باہر ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں واپسی متوقع ہے

Web Desk29 اکتوبر، 2026
عمران خان کے لیے اچھے دن نظر نہیں آرہے، منظور وسان کی سیاسی پیشگوئی
تازہ ترین

عمران خان کے لیے اچھے دن نظر نہیں آرہے، منظور وسان کی سیاسی پیشگوئی

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے عمران خان کے سیاسی مستقبل سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں انہیں بانی پی ٹی آئی کے لیے اچھے دن نظر نہیں آرہے۔ انہوں نے نئے صوبوں، سندھ کی شناخت اور جے یو آئی کی احتجاجی تحریک پر بھی اظہار خیال کیا

Web Desk29 اکتوبر، 2026