وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

پمز ہسپتال واقعہ: وزیراعظم نے وفاقی سیکرٹری صحت اسلم غوری کو عہدے سے ہٹا دیا

W
Web Desk
26 اگست، 2026
پمز ہسپتال واقعہ: وزیراعظم نے وفاقی سیکرٹری صحت اسلم غوری کو عہدے سے ہٹا دیا

پمز ہسپتال کی نرسری میں آتشزدگی سے 14 نومولود بچوں کی اموات پر وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی سیکرٹری صحت اسلم غوری کو فوری طور پر معطل کرکے عہدے سے ہٹا دیا

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پمز ہسپتال کی نرسری میں آتشزدگی کے اندوہناک واقعے میں 14 نومولود بچوں کی اموات پر وفاقی سیکرٹری صحت اسلم غوری کو فوری طور پر معطل کرکے عہدے سے ہٹا دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پمز ہسپتال آتشزدگی کے واقعے پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں متعلقہ حکام اور افسران کی جانب سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داران کے تعین اور سخت کارروائی کی ہدایت کی۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے وفاقی سیکرٹری صحت اسلم غوری کو فوری طور پر معطل کرکے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا، جبکہ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کو بھی فوری طور پر اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔ سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر بیرسٹر نویل اعوان سمیت دیگر ارکان بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے پمز ہسپتال کی نرسری میں آتشزدگی کے نتیجے میں 14 نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا تھا۔

وزیراعظم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام کو فوری تحقیقات کی ہدایت کی اور کہا کہ بچوں کے ساتھ اس نوعیت کا افسوسناک واقعہ ناقابلِ تلافی ہے۔ انہوں نے واقعے کے محرکات کا تفصیلی جائزہ لینے، ذمہ داران کا تعین کرنے اور ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے جاں بحق بچوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اندوہناک سانحے پر ان کا دل رنجیدہ ہے اور وہ غمزدہ والدین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ غمزدہ خاندانوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 26 اگست، 2026 کو 09:02 AM

آخری تدوین: 26 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ پر حملہ، ایک پاکستانی جاں بحق، 11 افراد زخمی
تازہ ترین

ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ پر حملہ، ایک پاکستانی جاں بحق، 11 افراد زخمی

سعودی عرب کے ریاض میں کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروجیکٹائل حملے میں ایک پاکستانی شہری جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہوگئے۔ پاکستانی سفارت خانہ سعودی حکام سے رابطے میں ہے

Web Desk12 اکتوبر، 2026
آرٹیکل 245 کے تحت خیبر پختونخوا میں پاک فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری
تازہ ترین

آرٹیکل 245 کے تحت خیبر پختونخوا میں پاک فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

خیبر پختونخوا میں آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ فوج سول انتظامیہ کی معاونت، شہریوں کی جان و مال اور سرکاری تنصیبات کے تحفظ کے لیے تعینات رہے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تعیناتی 11 اکتوبر 2026 کو نافذ کی گئی ایمرجنسی کی مدت تک برقرار رہے گی

Web Desk11 اکتوبر، 2026
مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کو جمہوریت پر شب خون قرار دے دیا
تازہ ترین

مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کو جمہوریت پر شب خون قرار دے دیا

مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی تجویز کو جمہوریت پر شب خون قرار دے دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف، اسحاق ڈار اور پی ٹی آئی رہنماؤں سے مذاکرات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ ختم کرنے کے لیے مطالبات کی منظوری چاہتی تھی۔ جے یو آئی نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر کردار ادا کرنے اور عوام سے رابطے کا اعلان کردیا

Web Desk11 اکتوبر، 2026