وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
صفحہ اول

خیبرپختونخوا میں امن کا قیام پہلی ترجیح، نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کا اعلان

W
Web Desk
11 اکتوبر، 2026
خیبرپختونخوا میں امن کا قیام پہلی ترجیح، نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کا اعلان

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 11 رکنی ایڈوائزری کونسل کے پہلے اجلاس میں امن و امان کے قیام کو پہلی ترجیح قرار دے دیا۔ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد، غیر قانونی اقدامات کے خلاف کارروائی اور کرپشن کے خاتمے کا اعلان۔ ایپکس کمیٹی کا اجلاس بھی کل ہوگا

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں امن کا قیام اولین ترجیح ہے، دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے تمام دستیاب صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا اور غیر قانونی اقدامات کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت 11 رکنی ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کونسل کے ارکان کو مبارکباد دی اور کہا کہ وفاقی حکومت نے نظام کی بہتری کے لیے ان پر اعتماد کیا ہے، تاہم اس مقصد کے حصول میں کئی چیلنجز کا سامنا ہوگا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے دہشت گردی کی بھاری قیمت ادا کی ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ صوبے کو امن کا گہوارہ بنایا جائے۔ ہماری جنگ دہشت گردی کے خلاف ہے، سب سے پہلے امن قائم کرنا ضروری ہے، اس کے بعد دیگر معاملات پر توجہ دی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کا عزم خیبرپختونخوا میں امن یقینی بنانا اور عوام کو دہشت گردی سے نجات دلانا ہے۔ غیر معمولی اقدامات کا مقصد قانون کی عملداری قائم کرنا اور دہشت گردی کا خاتمہ ہے، تاہم تمام ریاستی اقدامات آئین اور قانون کے مطابق کیے جائیں گے۔

گورنر نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے اور نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کو ترجیحات میں شامل قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو شخص غیر قانونی اقدام کرے گا، اس کے خلاف کارروائی ہوگی، جبکہ قانون کے دائرے میں رہنے والے ہر شخص کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا قدرتی وسائل سے مالامال صوبہ ہے اور امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔ صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، جبکہ محرومیوں کا شکار علاقوں پر ریاست کو خصوصی توجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے نوجوانوں کو ملک کا مستقبل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ انہیں تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کرے۔ مشکلات ضرور ہیں، لیکن عزم ان مشکلات سے بڑا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ خیبرپختونخوا دوبارہ امن اور خوشحالی کی جانب بڑھے گا۔

گورنر خیبرپختونخوا نے مزید بتایا کہ کل ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوگا، جس میں صوبے کی امن و امان کی صورتحال اور متعلقہ امور پر پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 11 اکتوبر، 2026 کو 01:50 PM

آخری تدوین: 11 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین

پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کا ٹریلر جاری،
تازہ ترین

پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کا ٹریلر جاری،

فواد خان، ماہرہ خان، صنم سعید، ہانیہ عامر اور حمزہ علی عباسی سمیت بڑے ستارے ایک ساتھ جلوہ گر، فرحت اشتیاق کے مقبول ناول پر مبنی سیریز 4 دسمبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی

Web Desk25 نومبر، 2026
چینی اور پاکستانی خلابازوں کی مشترکہ خلائی مہم پاک چین گہری دوستی کی نمایاں مثال ہے: شی جن پنگ
تازہ ترین

چینی اور پاکستانی خلابازوں کی مشترکہ خلائی مہم پاک چین گہری دوستی کی نمایاں مثال ہے: شی جن پنگ

چینی صدر شی جن پنگ نے پاکستانی اور چینی خلابازوں کی مشترکہ خلائی مہم کو دونوں ممالک کی دیرینہ دوستی کا مظہر قرار دیتے ہوئے خلا کے پُرامن استعمال اور بین الاقوامی خلائی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے

Web Desk25 نومبر، 2026
لاہور قلندرز نے سری لنکن آل راؤنڈر کمیندو مینڈس کو ڈائریکٹ سائن کرلیا
کھیل

لاہور قلندرز نے سری لنکن آل راؤنڈر کمیندو مینڈس کو ڈائریکٹ سائن کرلیا

لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ کے 12ویں ایڈیشن کے لیے سری لنکن اسٹار آل راؤنڈر کمیندو مینڈس کو براہ راست ٹیم میں شامل کرلیا، کپتان شاہین شاہ آفریدی نے نئی سائننگ کو ٹیم کے مڈل آرڈر کے لیے اہم قرار دے دیا

Web Desk25 نومبر، 2026