وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
کھیل

لاہور قلندرز نے سری لنکن آل راؤنڈر کمیندو مینڈس کو ڈائریکٹ سائن کرلیا

W
Web Desk
25 نومبر، 2026
لاہور قلندرز نے سری لنکن آل راؤنڈر کمیندو مینڈس کو ڈائریکٹ سائن کرلیا

لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ کے 12ویں ایڈیشن کے لیے سری لنکن اسٹار آل راؤنڈر کمیندو مینڈس کو براہ راست ٹیم میں شامل کرلیا، کپتان شاہین شاہ آفریدی نے نئی سائننگ کو ٹیم کے مڈل آرڈر کے لیے اہم قرار دے دیا

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 12ویں ایڈیشن کے لیے لاہور قلندرز نے سری لنکا کے باصلاحیت آل راؤنڈر کمیندو مینڈس کو ڈائریکٹ سائن کرلیا ہے، جس سے ٹیم کی بیٹنگ اور بولنگ لائن اپ کو مزید مضبوط بنانے کی توقع ہے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے نئے کھلاڑی کی شمولیت کا اعلان ایک دلچسپ ویڈیو کے ذریعے کیا گیا، جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔

اعلانیہ ویڈیو میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی، فرنچائز کے مالک ثمین رانا اور شاہین شاہ آفریدی کے کم عمر بیٹے عالیار بھی دکھائی دیے۔

ویڈیو میں شاہین آفریدی نے اپنے بیٹے کو بلایا اور نئے کھلاڑی کا نام بتانے کو کہا۔ اس پر ننھے عالیار نے معصوم انداز میں صرف ’’کمیندو‘‘ کہا، جس سے وہاں موجود افراد کے چہروں پر مسکراہٹ پھیل گئی۔

اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی نے کمیندو مینڈس کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایک باصلاحیت کرکٹر ہیں، جو بیٹنگ کے ساتھ دائیں اور بائیں دونوں ہاتھوں سے اسپن بولنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

شاہین آفریدی کے مطابق کمیندو مینڈس کی ٹیم میں شمولیت سے لاہور قلندرز کے مڈل آرڈر کو مزید استحکام ملنے کی توقع ہے اور وہ ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے 12ویں ایڈیشن کا انعقاد 18 مارچ سے 2 مئی 2027 تک شیڈول ہے، جس کے لیے مختلف فرنچائزز اپنی ٹیموں کو مضبوط بنانے میں مصروف ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 25 نومبر، 2026 کو 09:03 AM

آخری تدوین: 25 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین

 حیدرآباد کنگز مین کا پی ایس ایل 12 کے لیے ڈائریکٹ سائننگ نہ کرنے کا فیصلہ
تازہ ترین

حیدرآباد کنگز مین کا پی ایس ایل 12 کے لیے ڈائریکٹ سائننگ نہ کرنے کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ 12 سے قبل حیدرآباد کنگز مین نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ڈائریکٹ سائننگ کے ذریعے کسی بھی کھلاڑی کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کا اعلان کردیا

Web Desk25 نومبر، 2026
پشاور کرکٹ اسٹیڈیم کا نام دوبارہ ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم بحال، نوٹیفکیشن جاری
تازہ ترین

پشاور کرکٹ اسٹیڈیم کا نام دوبارہ ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم بحال، نوٹیفکیشن جاری

پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے دوبارہ ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم بحال کردیا گیا۔ محکمہ کھیل خیبرپختونخوا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جبکہ پی ایس ایل 12 کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا

Web Desk24 نومبر، 2026
سینڈ پیپر اسکینڈل سے متعلق اے بی ڈی ویلیئرز کا اہم انکشاف، بال ٹیمپرنگ ڈربن ٹیسٹ سے شروع ہونے کا دعویٰ
تازہ ترین

سینڈ پیپر اسکینڈل سے متعلق اے بی ڈی ویلیئرز کا اہم انکشاف، بال ٹیمپرنگ ڈربن ٹیسٹ سے شروع ہونے کا دعویٰ

جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے دعویٰ کیا ہے کہ 2018 میں آسٹریلیا کے خلاف ڈربن ٹیسٹ کے دوران ہی گیند غیرمعمولی طور پر جلد ریورس سوئنگ ہونے لگی تھی

Web Desk24 نومبر، 2026