وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

عسکری قیادت کی پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد

W
Web Desk
25 نومبر، 2026
عسکری قیادت کی پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد

مسلح افواج کے سربراہان نے پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کی تاریخی کامیابی پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کی جانب سے قوم کو مبارکباد پیش کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کی کامیابی قومی فخر کا باعث ہے، ونگ کمانڈر محمد ذیشان علی پاکستان کے پہلے خلا باز اور تیانگونگ خلائی سٹیشن جانے والے پہلے غیر ملکی خلا باز ہیں، پاکستان کا انسانی خلائی سفر سائنسی اور تکنیکی ترقی میں اہم سنگ میل ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق مسلح افواج نے سپارکو کے سائنسدانوں، انجینئرز اور تکنیکی ٹیموں کی انتھک محنت اور پیشہ ورانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے پاکستان کے تاریخی خلائی مشن کی کامیابی میں چین کی قیادت، حکومت اور عوام کے تعاون پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ پاکستان اور چین کی آہنی دوستی ہمالیہ سے بلند، سمندروں سے گہری اور شہد سے میٹھی ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک چین دوستی آج زمین کی حدود سے آگے خلا تک نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے، پاکستان کی انسانی خلائی سفر میں شمولیت ملکی افرادی قوت، سائنسی صلاحیت اور ٹیکنالوجی کے استعداد کا مظہر ہے، پاکستان کا تاریخی خلائی مشن نوجوان نسل کو سائنس، ٹیکنالوجی اور جدت کے شعبوں میں آگے بڑھنے کی ترغیب دے گا۔

مسلح افواج نے ونگ کمانڈر محمد ذیشان علی کے کامیاب مشن اور بحفاظت زمین پر واپسی کے لئے نیک تمنائیں کا اظہار کیا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 25 نومبر، 2026 کو 07:27 AM

آخری تدوین: 25 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین

 پاکستان کے لیے تاریخی لمحہ، پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی شین ژو 24 مشن کے ذریعے تیانگونگ خلائی اسٹیشن پہنچ گئے
پاکستان

پاکستان کے لیے تاریخی لمحہ، پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی شین ژو 24 مشن کے ذریعے تیانگونگ خلائی اسٹیشن پہنچ گئے

پاک چین خلائی تعاون میں نئی تاریخ رقم، پاکستان کے پہلے خلا باز محمد ذیشان علی نے شین ژو 24 مشن کے ذریعے خلا میں پہنچ کر قومی اعزاز حاصل کرلیا۔ صدر، وزیراعظم، نائب وزیراعظم اور وفاقی وزرا کی مبارکباد، تاریخی مشن کو پاکستان کے سائنسی سفر میں اہم سنگ میل قرار دے دیا

Web Desk25 نومبر، 2026
پہلے خلائی مشن میں پاکستان کی تاریخی شرکت، صدر اور وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
تازہ ترین

پہلے خلائی مشن میں پاکستان کی تاریخی شرکت، صدر اور وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد

پاکستانی خلا باز کی خلائی مشن میں شرکت پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا قوم کے نام مبارکباد کا پیغام، خلائی تحقیق اور پاک چین سائنسی تعاون کو اہم سنگ میل قرار دے دیا

Web Desk25 نومبر، 2026
برطانوی شہزادے ولیم اور شہزادی کیتھرین کی رہائش گاہ میں چوری کی کوشش، دو افراد گرفتار
تازہ ترین

برطانوی شہزادے ولیم اور شہزادی کیتھرین کی رہائش گاہ میں چوری کی کوشش، دو افراد گرفتار

برطانیہ کے نورفولک میں شہزادہ ولیم اور شہزادی کیتھرین کی شاہی رہائش گاہ اینمر ہال میں مشکوک داخلے کے شبہے میں دو افراد گرفتار، پولیس کی تحقیقات جاری

Web Desk25 نومبر، 2026