وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

سندھ میں 5 کمپنیوں کے آئی وی ڈرپ سیٹس غیر معیاری قرار، ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی رپورٹ جاری

W
Web Desk
7 اگست، 2026
سندھ میں 5 کمپنیوں کے آئی وی ڈرپ سیٹس غیر معیاری قرار، ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی رپورٹ جاری

سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے پانچ مختلف کمپنیوں کے آئی وی انفیوژن سیٹس کو غیر معیاری قرار دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈرپ سیٹس کی ٹیوب کی لمبائی اور تیاری میں استعمال ہونے والا میٹریل مقررہ معیار پر پورا نہیں اترا، جبکہ متعلقہ حکام کو کارروائی کے لیے رپورٹ ارسال کر دی گئی

کراچی: سندھ میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ سے متعلق خدشات کے تناظر میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے پانچ مختلف کمپنیوں کے آئی وی انفیوژن (ڈرپ) سیٹس کو غیر معیاری قرار دے دیا ہے۔

ڈائریکٹر سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری عدنان رضوی کے مطابق مختلف مقامات سے حاصل کیے گئے آئی وی انفیوژن سیٹس کے نمونے لیبارٹری ٹیسٹ میں مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اتر سکے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پانچوں ڈرپ سیٹس کی ٹیوب کی لمبائی مقررہ معیار کے مطابق نہیں تھی، جبکہ ان کی تیاری میں استعمال ہونے والا میٹریل بھی غیر معیاری پایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ نوشہرو فیروز اور کراچی کے علاقے ملیر سے حاصل کیے گئے ڈرپ سیٹس کے نمونوں کو میڈیکل ڈیوائس رولز 2017 کے تحت سب اسٹینڈرڈ قرار دیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر لیبارٹری کے مطابق غیر معیاری طبی سامان کی موجودگی نے انفیکشن کی روک تھام اور طبی حفاظتی معیار سے متعلق نئے سوالات کو جنم دیا ہے، جس کے پیش نظر متعلقہ حکام کو رپورٹ ارسال کر دی گئی ہے۔

سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے اپنی ٹیسٹ رپورٹ متعلقہ ڈرگ انسپکٹرز کو کارروائی کے لیے بھجوا دی ہے، جبکہ سیکریٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ سندھ کو بھی نتائج سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ اب متعلقہ اداروں کی جانب سے رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی اور انتظامی اقدامات کیے جانے کا امکان ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 7 اگست، 2026 کو 04:06 AM

آخری تدوین: 7 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

محمد رضوان خود تحقیقات کی زد میں، بیٹنگ کی 10 کروڑ روپے کی ڈیل بھی مسترد کی تھی
تازہ ترین

محمد رضوان خود تحقیقات کی زد میں، بیٹنگ کی 10 کروڑ روپے کی ڈیل بھی مسترد کی تھی

قومی کرکٹر محمد رضوان آن لائن بیٹنگ اور جوئے سے متعلق تحقیقات کی زد میں آگئے۔ رپورٹ کے مطابق رضوان نے ماضی میں مبینہ طور پر 10 کروڑ روپے کی سرواگیٹ بیٹنگ اسپانسرشپ ڈیل مسترد کی اور بیٹنگ کمپنی کا لوگو لگانے سے بھی انکار کیا تھا۔ تحقیقات کے نوٹس میں آن لائن بیٹنگ کا ذکر ہے تاہم کسی مخصوص جرم یا میچ کی تفصیل نہیں دی گئی۔ لندن میں رضوان کا موبائل فون ضبط کیے جانے سے متعلق بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں

Web Desk22 ستمبر، 2026
کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، بم ڈسپوزل یونٹ کی تفصیلی رپورٹ سامنے آگئی
تازہ ترین

کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، بم ڈسپوزل یونٹ کی تفصیلی رپورٹ سامنے آگئی

کوہاٹ پولیس لائنز دھماکے سے متعلق بم ڈسپوزل یونٹ کی تفصیلی رپورٹ سینٹرل پولیس آفس کو ارسال کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق دھماکے میں 869 کلوگرام دھماکا خیز مواد استعمال ہوا، جبکہ اسپیشل برانچ کی عمارت سے 2 آئی ای ڈیز اور خودکش جیکٹ سمیت غیر پھٹا ہوا مواد بھی برآمد کیا گیا۔ رپورٹ میں حملہ آوروں کی کارروائی اور دھماکے کے مقام سے متعلق بھی اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں

Web Desk22 ستمبر، 2026
پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: عطا تارڑ
پاکستان

پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں امن و امان خراب کرنے یا سڑکیں بند کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کے احتجاج، عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری اور ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ اسلام آباد میں عوام کی آمدورفت متاثر نہیں ہونے دی جائے گی

Web Desk22 ستمبر، 2026