وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

سلمان خان کترینہ کیف کے دفاع میں آگئے، وزن پر تنقید کرنے والوں کو جواب دے دیا

W
Web Desk
22 ستمبر، 2026
سلمان خان کترینہ کیف کے دفاع میں آگئے، وزن پر تنقید کرنے والوں کو جواب دے دیا

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے ماں بننے کے بعد اداکارہ کے وزن میں اضافے پر سوشل میڈیا کے نامناسب تبصروں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ’بگ باس 20‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان نے کہا کہ ماں بننے کے بعد وزن میں اضافہ ایک فطری عمل ہے اور فلموں میں واپسی پر اداکارہ دوبارہ فٹ ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا ٹرولنگ اور اپنی عمر کے حوالے سے ہونے والی تنقید پر بھی بات کی

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے ساتھی اداکارہ کترینہ کیف کا نام لیے بغیر ماں بننے کے بعد ان کے وزن میں اضافے پر سوشل میڈیا پر ہونے والے نامناسب تبصروں پر تنقید کی ہے۔

اپنے رئیلٹی شو ’بگ باس 20‘ کی حالیہ قسط میں سلمان خان نے کہا کہ بعض لوگ سوشل میڈیا سے آمدنی حاصل کرنے کے لیے مشہور شخصیات کی ذاتی زندگی اور ظاہری شکل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔

اداکار کے مطابق کسی کو نیچا دکھا کر پیسہ کمانا ایسے افراد کی سوچ اور تربیت کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشہور شخصیات کو وزن، جسمانی ساخت، شکل و صورت، خاندان، پیشہ ورانہ ناکامیوں اور ماں بننے جیسے ذاتی معاملات پر بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سلمان خان نے کہا کہ ماں بننے کے بعد وزن میں اضافہ ایک فطری عمل ہے اور اداکارہ جب فلموں میں واپسی کریں گی تو دوبارہ خود کو فٹ کرلیں گی۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ جو لوگ خود اپنی ظاہری شکل و صورت کے حوالے سے عدم اطمینان کا شکار ہوتے ہیں، وہ دوسروں کے وزن اور حلیے پر تنقید کرنے کو اپنا حق کیسے سمجھتے ہیں۔

سلمان خان نے خود پر ہونے والی سوشل میڈیا ٹرولنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عمر بڑھنے کے ساتھ انہیں بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ 60 برس کے ہوچکے ہیں، اس لیے ہمیشہ ’میں نے پیار کیا‘ کے ہیرو کی طرح نظر نہیں آسکتے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 22 ستمبر، 2026 کو 05:42 AM

آخری تدوین: 22 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

محمد رضوان خود تحقیقات کی زد میں، بیٹنگ کی 10 کروڑ روپے کی ڈیل بھی مسترد کی تھی
تازہ ترین

محمد رضوان خود تحقیقات کی زد میں، بیٹنگ کی 10 کروڑ روپے کی ڈیل بھی مسترد کی تھی

قومی کرکٹر محمد رضوان آن لائن بیٹنگ اور جوئے سے متعلق تحقیقات کی زد میں آگئے۔ رپورٹ کے مطابق رضوان نے ماضی میں مبینہ طور پر 10 کروڑ روپے کی سرواگیٹ بیٹنگ اسپانسرشپ ڈیل مسترد کی اور بیٹنگ کمپنی کا لوگو لگانے سے بھی انکار کیا تھا۔ تحقیقات کے نوٹس میں آن لائن بیٹنگ کا ذکر ہے تاہم کسی مخصوص جرم یا میچ کی تفصیل نہیں دی گئی۔ لندن میں رضوان کا موبائل فون ضبط کیے جانے سے متعلق بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں

Web Desk22 ستمبر، 2026
کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، بم ڈسپوزل یونٹ کی تفصیلی رپورٹ سامنے آگئی
تازہ ترین

کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، بم ڈسپوزل یونٹ کی تفصیلی رپورٹ سامنے آگئی

کوہاٹ پولیس لائنز دھماکے سے متعلق بم ڈسپوزل یونٹ کی تفصیلی رپورٹ سینٹرل پولیس آفس کو ارسال کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق دھماکے میں 869 کلوگرام دھماکا خیز مواد استعمال ہوا، جبکہ اسپیشل برانچ کی عمارت سے 2 آئی ای ڈیز اور خودکش جیکٹ سمیت غیر پھٹا ہوا مواد بھی برآمد کیا گیا۔ رپورٹ میں حملہ آوروں کی کارروائی اور دھماکے کے مقام سے متعلق بھی اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں

Web Desk22 ستمبر، 2026
پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: عطا تارڑ
پاکستان

پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں امن و امان خراب کرنے یا سڑکیں بند کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کے احتجاج، عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری اور ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ اسلام آباد میں عوام کی آمدورفت متاثر نہیں ہونے دی جائے گی

Web Desk22 ستمبر، 2026