وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

اسلام آباد میں دوسرے پاکستان ٹورزم، سپورٹس اینڈ فیملی فیسٹیول کا آغاز

W
Web Desk
6 نومبر، 2026
اسلام آباد میں دوسرے پاکستان ٹورزم، سپورٹس اینڈ فیملی فیسٹیول کا آغاز

اسلام آباد میں دوسرے پاکستان ٹورزم، سپورٹس اینڈ فیملی فیسٹیول کا آغاز ہوگیا۔ ایونٹ 8 نومبر تک جاری رہے گا، ایک لاکھ سے زائد افراد اور 40 سے زائد ممالک کے سفیروں کی شرکت متوقع ہے

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دوسرے پاکستان ٹورزم، سپورٹس اینڈ فیملی فیسٹیول کا آج سے آغاز ہوگیا ہے، جو 8 نومبر تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جاری رہے گا۔ فیسٹیول میں شہریوں اور سیاحوں کے لیے فیملی انٹرٹینمنٹ، کھانے پینے کے اسٹالز اور کھیلوں سمیت متعدد دلچسپ سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاحت سردار یاسر الیاس نے کہا ہے کہ فیسٹیول میں ایک لاکھ سے زائد افراد کی آمد متوقع ہے۔ اس ایونٹ کا مقصد دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت، پُرامن، مہمان نواز اور محبت کرنے والی قوم کا تشخص اجاگر کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے لوگ موجود ہیں اور یہاں ہر قسم کی خوشیاں اور تقریبات مل کر منائی جاتی ہیں۔ ان مثبت پہلوؤں کو عالمی سطح پر متعارف کروانا ضروری ہے۔

سردار یاسر الیاس کے مطابق فیسٹیول میں کم از کم 40 سے زائد ممالک کے سفیروں کی شرکت متوقع ہے۔ گزشتہ سال بھی غیر ملکی سفیروں نے اس نوعیت کی تقریبات میں شرکت کی تھی اور پاکستان کے پُرامن ماحول اور مہمان نوازی کو دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ سیزن میں ایسے ایونٹس کا انعقاد پاکستان کی مہمان نوازی، ثقافت اور سیاحتی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے۔ اسلام آباد شمالی علاقوں اور وفاقی دارالحکومت کے درمیان ایک اہم مرکز کی حیثیت رکھتا ہے، اس لیے یہ فیسٹیول ملک کے مختلف حصوں کے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد نہ صرف مقامی سیاحت کو فروغ دینا ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص پیش کرنا اور ملک میں سیاحتی سرگرمیوں کے نئے مواقع پیدا کرنا بھی ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 6 نومبر، 2026 کو 05:06 AM

آخری تدوین: 6 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین

خیبرپختونخوا میں گورنر راج مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا، رانا ثناء اللہ
پاکستان

خیبرپختونخوا میں گورنر راج مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا، رانا ثناء اللہ

رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج اپنے مقاصد کے حصول تک برقرار رہے گا، پی ٹی آئی سے باضابطہ مذاکرات نہیں ہو رہے جبکہ دہشت گردی کے خاتمے کو اولین ترجیح قرار دیا

Web Desk6 نومبر، 2026
پنجاب میں کرپشن کے بیانات کا مقصد متبادل انتظام کے لیے راستہ بنانا ہے، خواجہ آصف
پاکستان

پنجاب میں کرپشن کے بیانات کا مقصد متبادل انتظام کے لیے راستہ بنانا ہے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کرپشن کے بیانات کے ذریعے حکومت کو بدنام کرکے متبادل انتظام کے لیے راستہ بنایا جا رہا ہے، سرمایہ داروں کا نیا سیاسی گروپ بنانے کا بھی دعویٰ کردیا

Web Desk6 نومبر، 2026
پاکستان میں بھی چھوٹے چھوٹے ٹرمپ موجود ہیں، عمران خان کو ہٹانے کا فیصلہ غلط اندازہ تھا، راجا ناصر عباس
پاکستان

پاکستان میں بھی چھوٹے چھوٹے ٹرمپ موجود ہیں، عمران خان کو ہٹانے کا فیصلہ غلط اندازہ تھا، راجا ناصر عباس

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجا ناصر عباس کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کا فیصلہ غلط سیاسی اندازہ تھا، پاکستان میں بھی چھوٹے چھوٹے ٹرمپ موجود ہیں، حکومت عوام سے لڑ رہی ہے

زاہد فاروق ملک6 نومبر، 2026