وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

برطانیہ نے سعودی عرب کی دفاعی فضائی ری فیولنگ کی درخواست منظور کرلی

W
Web Desk
22 ستمبر، 2026
برطانیہ نے سعودی عرب کی دفاعی فضائی ری فیولنگ کی درخواست منظور کرلی

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم نے سعودی عرب کی محدود مدت کے لیے دفاعی فضائی ری فیولنگ کی درخواست منظور کرلی۔ برطانیہ ایک RAF Voyager طیارہ سعودی طیاروں کو دفاعی مشنز کے دوران فضائی ری فیولنگ فراہم کرنے کے لیے تعینات کرے گا۔ برطانوی وزیراعظم کے مطابق اقدام کا مقصد سعودی عرب کو دفاعی مدد فراہم کرنے اور خطے میں استحکام برقرار رکھنے میں کردار ادا کرنا ہے

لندن: برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم نے سعودی عرب کی محدود مدت کے لیے دفاعی فضائی ری فیولنگ کی درخواست منظور کرلی ہے۔ برطانیہ سعودی طیاروں کو دفاعی کارروائیوں کے دوران فضائی ری فیولنگ کی سہولت فراہم کرے گا۔

برطانوی وزیراعظم کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے فوجی مدد کی درخواست موصول ہوئی تھی، جس پر وزیر دفاع اور وزیر خارجہ کے مشورے کے بعد اس درخواست کو منظور کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تعاون خطے میں وسیع تر استحکام اور اہم فضائی و تجارتی راستوں کو کھلا رکھنے میں مدد دے گا۔

برطانیہ اس مقصد کے لیے ایک RAF Voyager طیارہ تعینات کرے گا، جس کی مدد سے سعودی طیاروں کو دفاعی مشنز کے دوران فضائی ایندھن فراہم کیا جائے گا۔ یہ تعاون محدود مدت کے لیے ہوگا اور اس کا جائزہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق برطانوی مدد سعودی طیاروں کی دفاعی کارروائیوں تک محدود ہوگی اور حوثیوں کے خلاف جارحانہ حملوں میں براہِ راست معاونت شامل نہیں ہوگی۔ یہ فیصلہ سعودی عرب پر حوثی حملوں میں اضافے کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب کو حملوں کا سامنا ہے اور خطے میں اہم راستوں کو کھلا رکھنا ضروری ہے، اسی لیے سعودی درخواست منظور کی گئی۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 22 ستمبر، 2026 کو 05:30 AM

آخری تدوین: 22 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

محمد رضوان خود تحقیقات کی زد میں، بیٹنگ کی 10 کروڑ روپے کی ڈیل بھی مسترد کی تھی
تازہ ترین

محمد رضوان خود تحقیقات کی زد میں، بیٹنگ کی 10 کروڑ روپے کی ڈیل بھی مسترد کی تھی

قومی کرکٹر محمد رضوان آن لائن بیٹنگ اور جوئے سے متعلق تحقیقات کی زد میں آگئے۔ رپورٹ کے مطابق رضوان نے ماضی میں مبینہ طور پر 10 کروڑ روپے کی سرواگیٹ بیٹنگ اسپانسرشپ ڈیل مسترد کی اور بیٹنگ کمپنی کا لوگو لگانے سے بھی انکار کیا تھا۔ تحقیقات کے نوٹس میں آن لائن بیٹنگ کا ذکر ہے تاہم کسی مخصوص جرم یا میچ کی تفصیل نہیں دی گئی۔ لندن میں رضوان کا موبائل فون ضبط کیے جانے سے متعلق بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں

Web Desk22 ستمبر، 2026
کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، بم ڈسپوزل یونٹ کی تفصیلی رپورٹ سامنے آگئی
تازہ ترین

کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، بم ڈسپوزل یونٹ کی تفصیلی رپورٹ سامنے آگئی

کوہاٹ پولیس لائنز دھماکے سے متعلق بم ڈسپوزل یونٹ کی تفصیلی رپورٹ سینٹرل پولیس آفس کو ارسال کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق دھماکے میں 869 کلوگرام دھماکا خیز مواد استعمال ہوا، جبکہ اسپیشل برانچ کی عمارت سے 2 آئی ای ڈیز اور خودکش جیکٹ سمیت غیر پھٹا ہوا مواد بھی برآمد کیا گیا۔ رپورٹ میں حملہ آوروں کی کارروائی اور دھماکے کے مقام سے متعلق بھی اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں

Web Desk22 ستمبر، 2026
پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: عطا تارڑ
پاکستان

پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں امن و امان خراب کرنے یا سڑکیں بند کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کے احتجاج، عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری اور ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ اسلام آباد میں عوام کی آمدورفت متاثر نہیں ہونے دی جائے گی

Web Desk22 ستمبر، 2026