وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل

W
Web Desk
22 ستمبر، 2026
قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو ہمہ وقت چوکس رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلح افواج ملک بھر میں دیرپا امن اور استحکام کے قیام کے لیے پرعزم ہیں

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز مارشل سید عاصم منیر نے کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ کیا، انہیں خیبر پختونخوا کی سکیورٹی صورتحال پر جامع بریفنگ دی گئی، خیبر پختونخوا میں جاری انسدادِ دہشتگردی آپریشنز اور سرحدی انتظام بارے تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل کو سرحدی انتظامی اقدامات اور صوبے میں تعینات فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں سے آگاہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے، تیاری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور ملک اور عوام کے تحفظ کے لیے افسران و جوانوں کی ثابت قدمی کو سراہا

فیلڈ مارشل نے فارمیشنز کو ہر وقت چوکس رہنے اور اعلیٰ ترین آپریشنل تیاری برقرار رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ مسلح افواج قوم کی غیرمتزلزل حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کے عزم پر قائم ہیں، ملک بھر میں دیرپا امن اور استحکام کے قیام کے لیے مسلح افواج پرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

پشاور آمد پر کور کمانڈر پشاور نے چیف آف ڈیفنس فورسز کا استقبال کیا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 22 ستمبر، 2026 کو 05:48 AM

آخری تدوین: 22 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

پاکستان اور سوڈان کے درمیان سرکاری و سفارتی پاسپورٹس پر ویزا فری معاہدہ
پاکستان

پاکستان اور سوڈان کے درمیان سرکاری و سفارتی پاسپورٹس پر ویزا فری معاہدہ

پاکستان اور سوڈان کے درمیان سرکاری اور سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا فری داخلے کا معاہدہ طے پا گیا۔ محسن نقوی اور سوڈانی وزیر داخلہ نے معاہدے پر دستخط کیے، جبکہ سکیورٹی، پولیس ٹریننگ، نادرا اور سائبر کرائم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Web Desk7 نومبر، 2026
مہر گڑھ عجائب گھر کی بحالی کا منصوبہ مکمل، دوبارہ افتتاح رواں ماہ ہوگا
تازہ ترین

مہر گڑھ عجائب گھر کی بحالی کا منصوبہ مکمل، دوبارہ افتتاح رواں ماہ ہوگا

بلوچستان کے مہر گڑھ عجائب گھر کی بحالی کا امریکی منصوبہ مکمل ہوگیا۔ امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا کہنا ہے کہ امریکی مہارت اور پاک امریکا تعاون سے 8 ہزار سال قدیم مہر گڑھ تہذیب کے تاریخی ورثے کو محفوظ بنایا گیا ہے۔ عجائب گھر کا دوبارہ افتتاح رواں ماہ کوئٹہ میں ہوگا

زاہد فاروق ملک7 نومبر، 2026
چئرمین پی ٹی آئی گوہر خان کا سپریم کورٹ سے فوری سماعت کا مطالبہ، عمران خان کی اسپتال منتقلی اور بہنوں کی رہائی پر زور
تازہ ترین

چئرمین پی ٹی آئی گوہر خان کا سپریم کورٹ سے فوری سماعت کا مطالبہ، عمران خان کی اسپتال منتقلی اور بہنوں کی رہائی پر زور

گوہر خان نے سپریم کورٹ سے عمران خان کے کیس کی فوری سماعت کا مطالبہ کر دیا۔ عمران خان کی اسپتال منتقلی، بہنوں کی رہائی اور گرفتار ارکان اسمبلی و کارکنوں کی رہائی پر زور، سیاسی کشیدگی ختم کرنے کی اپیل

زاہد فاروق ملک6 نومبر، 2026