وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایل پی جی کی قیمتوں میں من مانا اضافہ، مختلف شہروں میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

W
Web Desk
7 نومبر، 2026
ایل پی جی کی قیمتوں میں من مانا اضافہ، مختلف شہروں میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

پاکستان میں ایل پی جی کی من مانی قیمتوں پر فروخت جاری، کوئٹہ میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی۔ لاہور، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں بھی قیمتیں بلند ہیں۔ حکومت نے مقامی ایل پی جی کی 90 فیصد پیداوار کی شفاف نیلامی کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد: ملک بھر میں ایل پی جی کی من مانی قیمتوں پر فروخت جاری ہے جبکہ حکومت تاحال قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ کوئٹہ اور گردونواح میں ایل پی جی 650 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور، راولپنڈی، ملتان اور سرگودھا میں ایل پی جی کی قیمت 550 سے 600 روپے فی کلو، کراچی میں 530 سے 580 روپے جبکہ گھوٹکی میں 600 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب حکومت نے قیمتوں پر قابو پانے اور منصفانہ تقسیم کے لیے مقامی ایل پی جی کی 90 فیصد پیداوار کی شفاف نیلامی کا فیصلہ کیا ہے۔ مقامی پیداوار کا 10 فیصد سرکاری مارکیٹنگ کمپنیوں کے لیے مختص ہوگا جبکہ باقی 90 فیصد میڈیا کی موجودگی میں نیلام کیا جائے گا۔

نئے نظام کے تحت ہر کمپنی کو روزانہ زیادہ سے زیادہ 20 میٹرک ٹن ایل پی جی خریدنے کی اجازت ہوگی۔

وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کے مطابق نیلامی کا نیا نظام ایل پی جی کی منصفانہ تقسیم، سپلائی چین کے استحکام اور توانائی کے تحفظ میں مدد دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت صارفین کو مناسب قیمتوں پر ایل پی جی کی فراہمی یقینی بنانا چاہتی ہے، جبکہ یومیہ پیداوار کی نگرانی کرکے اعداد و شمار وزیراعظم کو پیش کیے جائیں گے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 7 نومبر، 2026 کو 05:01 PM

آخری تدوین: 7 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین

ایران کی زمینی تجارتی گزرگاہوں کی نگرانی کے لیے امریکی ٹاسک فورس آئرن گیٹ قائم
امریکا

ایران کی زمینی تجارتی گزرگاہوں کی نگرانی کے لیے امریکی ٹاسک فورس آئرن گیٹ قائم

امریکی سینٹ کام نے ایران کی زمینی تجارتی گزرگاہوں اور بحیرہ کیسپین کے راستے سامان کی نقل و حرکت محدود کرنے کے لیے ٹاسک فورس آئرن گیٹ قائم کر دی۔ 20 فوجی اور سویلین اہلکاروں پر مشتمل ٹاسک فورس ایران کو جدید ہتھیاروں کی فراہمی روکنے اور اس کی آمدن کے ذرائع محدود کرنے کے لیے کام کرے گی

Web Desk7 نومبر، 2026
پاکستان اور سوڈان کے درمیان سرکاری و سفارتی پاسپورٹس پر ویزا فری معاہدہ
پاکستان

پاکستان اور سوڈان کے درمیان سرکاری و سفارتی پاسپورٹس پر ویزا فری معاہدہ

پاکستان اور سوڈان کے درمیان سرکاری اور سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا فری داخلے کا معاہدہ طے پا گیا۔ محسن نقوی اور سوڈانی وزیر داخلہ نے معاہدے پر دستخط کیے، جبکہ سکیورٹی، پولیس ٹریننگ، نادرا اور سائبر کرائم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Web Desk7 نومبر، 2026
مہر گڑھ عجائب گھر کی بحالی کا منصوبہ مکمل، دوبارہ افتتاح رواں ماہ ہوگا
تازہ ترین

مہر گڑھ عجائب گھر کی بحالی کا منصوبہ مکمل، دوبارہ افتتاح رواں ماہ ہوگا

بلوچستان کے مہر گڑھ عجائب گھر کی بحالی کا امریکی منصوبہ مکمل ہوگیا۔ امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا کہنا ہے کہ امریکی مہارت اور پاک امریکا تعاون سے 8 ہزار سال قدیم مہر گڑھ تہذیب کے تاریخی ورثے کو محفوظ بنایا گیا ہے۔ عجائب گھر کا دوبارہ افتتاح رواں ماہ کوئٹہ میں ہوگا

زاہد فاروق ملک7 نومبر، 2026