وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

کراچی کے کارڈیالوجسٹس نے عالمی طبی تحقیق میں پاکستان کا نام روشن کردیا

W
Web Desk
7 ستمبر، 2026
کراچی کے کارڈیالوجسٹس نے عالمی طبی تحقیق میں پاکستان کا نام روشن کردیا
international seerat conference

دل کے دورے کے علاج سے متعلق عالمی تحقیق میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق ہر مریض کی بند شریان میں اسٹنٹ ڈالنا ضروری نہیں۔ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے غیر ضروری اسٹنٹ سے بچتے ہوئے علاج کے بہتر فیصلے کیے جا سکتے ہیں

کراچی: کراچی کے کارڈیالوجسٹس نے عالمی سطح پر ہونے والی ایک اہم طبی تحقیق میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کردیا۔

دل کے دورے کے علاج سے متعلق نئی عالمی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ دل کی بند شریان میں ہر مریض کے لیے لازمی طور پر اسٹنٹ ڈالنا ضروری نہیں۔ جدید طبی ٹیکنالوجی کے ذریعے شریان میں خون کے بہاؤ اور رکاوٹ کی درست جانچ کرکے یہ تعین کیا جا سکتا ہے کہ آیا مریض کو اسٹنٹ کی واقعی ضرورت ہے یا نہیں۔

تحقیق میں دنیا بھر سے 1800 سے زائد مریضوں کو شامل کیا گیا، جبکہ کراچی کے قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) سے بھی تقریباً 200 مریض اس تحقیق کا حصہ بنے۔

این آئی سی وی ڈی کے انٹرونشنل کارڈیالوجی پروگرام کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عبدالحکیم کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے شریان کے اندر خون کے بہاؤ اور رکاوٹ کا زیادہ درست انداز میں جائزہ لینا ممکن ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس طریقہ کار کے ذریعے ایسے مریضوں کی بہتر طور پر نشاندہی کی جا سکتی ہے جنہیں شریان میں اسٹنٹ ڈالنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

ماہرین کے مطابق تحقیق کے نتائج دل کے دورے کے مریضوں کے علاج میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اس سے غیر ضروری اسٹنٹ ڈالنے سے گریز، مریض کے لیے مناسب علاج کے انتخاب اور طبی فیصلوں کو مزید مؤثر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جدید تشخیصی ٹیکنالوجی کا استعمال مریض کی انفرادی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے علاج کے بہتر اور زیادہ درست فیصلے کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 7 ستمبر، 2026 کو 04:32 AM

آخری تدوین: 7 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

ترکیہ نے نئے معاشی منصوبے کے تحت دفاعی اخراجات میں 229 فیصد اضافہ کردیا
تازہ ترین

ترکیہ نے نئے معاشی منصوبے کے تحت دفاعی اخراجات میں 229 فیصد اضافہ کردیا

ترکیہ نے 2027ء سے 2029ء تک کے تین سالہ معاشی منصوبے کا اعلان کردیا، جس کے تحت دفاعی اخراجات میں 229 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ حکومت کے مطابق دفاعی صنعت میں جدید ٹیکنالوجی کی تیاری اور ملکی پیداوار میں اضافہ منصوبے کے اہم اہداف میں شامل ہیں

Web Desk7 ستمبر، 2026
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
تازہ ترین

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

آبنائے ہرمز میں کشیدگی اور عالمی سطح پر تیل کی سپلائی میں طویل تعطل کے خدشات کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا، برینٹ خام تیل 96.80 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل 92.14 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا

Web Desk7 ستمبر، 2026
راشد منہاس شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی پروقار تقریب
پاکستان

راشد منہاس شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی پروقار تقریب

پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید، نشانِ حیدر کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں ایئر آفیسر کمانڈنگ سدرن ایئر کمانڈ ایئر وائس مارشل اختر عمران سدوزئی نے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا

Web Desk7 ستمبر، 2026