وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کا جدید ترین ماڈل جی پی ٹی-6 متعارف کرا دیا

W
Web Desk
7 ستمبر، 2026
اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کا جدید ترین ماڈل جی پی ٹی-6 متعارف کرا دیا
international seerat conference

اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کے جدید ترین ماڈل جی پی ٹی-6 کو ’آسٹرا‘ کے نام سے متعارف کرا دیا ہے، جسے کمپنی نے کمپیوٹر استعمال، ویب براؤزنگ، سافٹ ویئر انجینئرنگ اور سائنسی تحقیق سمیت مختلف شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی کا حامل قرار دیا ہے

اوپن اے آئی نے مصنوعی ذہانت کی دنیا میں ایک اور اہم پیش رفت کرتے ہوئے چیٹ جی پی ٹی کا جدید ترین ماڈل جی پی ٹی-6 متعارف کرا دیا ہے، جسے ’آسٹرا‘ کا نام دیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق نئے ماڈل نے ابتدائی ٹیسٹنگ کے دوران بعض مواقع پر غیر متوقع رویہ اختیار کیا، تاہم مزید بہتری اور تربیت کے بعد اسے جدید صلاحیتوں کے ساتھ صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

اوپن اے آئی کا دعویٰ ہے کہ آسٹرا نے کارکردگی کے مختلف پیمانوں پر اینتھروپک کے کلاؤڈ اور گوگل کے جیمینائی سمیت دیگر بڑے مصنوعی ذہانت کے ماڈلز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

کمپنی کے مطابق جی پی ٹی-6 کو اس انداز میں تیار کیا گیا ہے کہ یہ صرف سوالات کے جوابات دینے تک محدود نہیں بلکہ کمپیوٹر استعمال کرنے، ویب پر معلومات تلاش کرنے، سافٹ ویئر تیار کرنے، سائبر سیکیورٹی کے کاموں، سائنسی تحقیق اور مختلف پیشہ ورانہ امور میں بھی پیچیدہ کام انجام دے سکتا ہے۔

اوپن اے آئی کی جانب سے کیے گئے مظاہرے میں دکھایا گیا کہ آسٹرا بیک وقت صارف کی مختلف ہدایات پر کام کرتے ہوئے پیچیدہ نوعیت کے کئی کام انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ان کاموں میں قانونی معاہدہ تیار کرنا اور ویڈیو گیم بنانا بھی شامل ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ نئے ماڈل کی متعدد کام ایک ساتھ انجام دینے کی صلاحیت اسے روایتی چیٹ بوٹس کے مقابلے میں زیادہ مؤثر بناتی ہے، جبکہ اس کی جدید کمپیوٹر استعمال کرنے کی صلاحیت مستقبل میں مصنوعی ذہانت کے عملی استعمال کو مزید وسعت دے سکتی ہے۔

مصنوعی ذہانت کے شعبے میں اوپن اے آئی، گوگل اور اینتھروپک سمیت بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے درمیان جدید ترین ماڈلز کی تیاری اور کارکردگی میں سبقت حاصل کرنے کی دوڑ مسلسل جاری ہے۔ جی پی ٹی-6 کی آمد کو بھی اسی مسابقت میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 7 ستمبر، 2026 کو 03:56 AM

آخری تدوین: 7 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 97 ڈالر سے تجاوز کرگئیں
تازہ ترین

امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 97 ڈالر سے تجاوز کرگئیں

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ڈیڑھ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ برینٹ کروڈ 97.60 ڈالر، ڈبلیو ٹی آئی 92.76 ڈالر جبکہ اماراتی تیل مربان 106 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگیا

Web Desk8 ستمبر، 2026
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر نان اسٹاپ اے آئی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کردیں
امریکا

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر نان اسٹاپ اے آئی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کردیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر اے آئی سے تیار کردہ تصاویر اور ویڈیوز کی بھرمار کردی۔ گھوڑے پر سواری، روبوٹس کے ساتھ تصویر، ’چاند ہمارا ہے‘ اور آبنائے ہرمز سے متعلق پوسٹس سمیت ٹرمپ کی نئی سوشل میڈیا سرگرمیاں توجہ کا مرکز بن گئیں

Web Desk8 ستمبر، 2026
دشمن کو کہیں بھی مفلوج کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں: ایرانی کمانڈر
تازہ ترین

دشمن کو کہیں بھی مفلوج کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں: ایرانی کمانڈر

ایرانی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی نے خبردار کیا ہے کہ ایران کی مسلح افواج ضرورت پڑنے پر دشمن کو کہیں بھی مفلوج کرسکتی ہیں۔ ایرانی کمانڈر نے دشمن کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے اور ممکنہ جنگ کے لیے تیار رہنے پر بھی زور دی

Web Desk8 ستمبر، 2026