وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

دشمن کو کہیں بھی مفلوج کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں: ایرانی کمانڈر

W
Web Desk
8 ستمبر، 2026
دشمن کو کہیں بھی مفلوج کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں: ایرانی کمانڈر
international seerat conference

ایرانی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی نے خبردار کیا ہے کہ ایران کی مسلح افواج ضرورت پڑنے پر دشمن کو کہیں بھی مفلوج کرسکتی ہیں۔ ایرانی کمانڈر نے دشمن کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے اور ممکنہ جنگ کے لیے تیار رہنے پر بھی زور دی

تہران :ایرانی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی نے خبردار کیا ہے کہ ایران کی مسلح افواج ضرورت پڑنے پر دشمن کو کہیں بھی مفلوج کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق شہرام ایرانی نے کہا کہ دشمن ایرانی مسلح افواج کی آپریشنل کارروائیوں سے شدید پریشان ہے، جبکہ ایرانی بحریہ کی کارروائیوں نے بعض دشمن جنگی جہازوں کی آپریشنل صلاحیتوں کو بھی متاثر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کا بنیادی مشن دشمن کو اپنے مقاصد حاصل کرنے سے روکنا ہے اور دشمن کی نقل و حرکت پر لمحہ بہ لمحہ نظر رکھی جا رہی ہے۔

ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے مسلح افواج کو مستقبل میں ممکنہ جنگ کے لیے تیار رہنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دشمن ایرانی مسلح افواج کی آپریشنل صلاحیتوں میں ہونے والی پیش رفت سے انتہائی پریشان ہے۔

شہرام ایرانی کا مزید کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر ایرانی مسلح افواج دشمن کو کہیں بھی مفلوج کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 8 ستمبر، 2026 کو 04:47 AM

آخری تدوین: 8 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

درخواست مسترد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار
تازہ ترین

درخواست مسترد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، جنید اکبر اور دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔ عدالت نے استثنیٰ کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے پولیس کو چالان جلد پیش کرنے کی ہدایت کردی، مزید سماعت 30 ستمبر کو ہوگی

Web Desk9 ستمبر، 2026
پی ٹی آئی 27 ستمبر احتجاج کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے لارجر بینچ تشکیل دے دیا
تازہ ترین

پی ٹی آئی 27 ستمبر احتجاج کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے لارجر بینچ تشکیل دے دیا

پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج اور لانگ مارچ کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے 3 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس اعظم خان اور جسٹس محمد آصف بینچ میں شامل ہیں۔ عدالت نے چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز، آئی جیز سمیت اسلام آباد کے انتظامی افسران کو بھی طلب کرلیا

Web Desk9 ستمبر، 2026
 غیر فعال سموں سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس بند کرنے کا پی ٹی اے کا اعلان
تازہ ترین

غیر فعال سموں سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس بند کرنے کا پی ٹی اے کا اعلان

پی ٹی اے نے غیر فعال، منسوخ اور زیرِ استعمال نہ رہنے والی سموں سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک کرنے کا اعلان کردیا۔ صارفین کو فعال موبائل نمبر استعمال کرنے اور نمبر تبدیل ہونے کی صورت میں واٹس ایپ کا Change Number آپشن بروقت استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

Web Desk9 ستمبر، 2026