وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

وفاقی دارالحکومت میں شیشہ کیفے چلانے پر تاحکمِ ثانی مکمل پابندی عائد

W
Web Desk
9 ستمبر، 2026
وفاقی دارالحکومت میں شیشہ کیفے چلانے پر تاحکمِ ثانی مکمل پابندی عائد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شیشہ کیفے چلانے پر تاحکمِ ثانی مکمل پابندی عائد کردی گئی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق پابندی کا اطلاق این او سی رکھنے والے شیشہ کیفے پر بھی ہوگا۔ ان ڈور اور آؤٹ ڈور مقامات پر شیشہ چلانے کی اجازت نہیں ہوگی، خلاف ورزی پر کیفے سیل اور مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا

اسلام آباد میں شیشہ کیفے چلانے پر تاحکمِ ثانی مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے، جس کا اطلاق این او سی رکھنے والے شیشہ کیفے پر بھی ہوگا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان ڈور اور آؤٹ ڈور دونوں مقامات پر شیشہ چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

حکام کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے شیشہ کیفے کو سیل کرنے کے ساتھ ساتھ مالک کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔

تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو بلاامتیاز کارروائی کرنے اور روزانہ کی بنیاد پر شیشہ کیفے کی انسپیکشن یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 9 ستمبر، 2026 کو 07:11 AM

آخری تدوین: 9 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

سکیورٹی فورسز کا قلعہ سیف اللہ میں آپریشن، فتنہ الخوارج کا کمانڈر ہلاک
تازہ ترین

سکیورٹی فورسز کا قلعہ سیف اللہ میں آپریشن، فتنہ الخوارج کا کمانڈر ہلاک

بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج سے وابستہ کمانڈر عادل شاہ عرف درویش کو ہلاک کردیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کی گئی، جبکہ ہلاک ہونے والے کمانڈر پر دہشت گرد گروہ کے مالی معاملات کی نگرانی اور مختلف پرتشدد سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات تھے

Web Desk25 اکتوبر، 2026
ترکیہ میں عالمی ملٹری ڈرون مقابلے میں پاکستان کی دوسری پوزیشن
پاکستان

ترکیہ میں عالمی ملٹری ڈرون مقابلے میں پاکستان کی دوسری پوزیشن

ترکیہ میں منعقدہ بین الاقوامی ملٹری ڈرون ٹیم مقابلے میں پاکستان نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شریک 33 ممالک میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی، جبکہ انفرادی مقابلے میں پاکستانی پائلٹ کیپٹن طلحہ نے بھی دوسری پوزیشن حاصل کرکے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ یہ کامیابی ڈرون اڑانے کی مہارت، تکنیکی درستگی اور مشکل مقابلہ جاتی حالات میں کارکردگی کے حوالے سے پاکستانی ٹیم کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہے

Web Desk25 اکتوبر، 2026
اسحاق ڈار سے چینی سفیر کی ملاقات، علاقائی امن کے لیے مذاکرات پر زور
تازہ ترین

اسحاق ڈار سے چینی سفیر کی ملاقات، علاقائی امن کے لیے مذاکرات پر زور

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ کے درمیان دفتر خارجہ میں ملاقات ہوئی، جس میں پاک چین تعلقات، اقتصادی تعاون اور خطے میں پائیدار امن کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کو اہم قرار دیتے ہوئے اختلافات کے حل کے لیے بات چیت کی ضرورت پر زور دیا

Web Desk25 اکتوبر، 2026