وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

غیر فعال سموں سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس بند کرنے کا پی ٹی اے کا اعلان

W
Web Desk
9 ستمبر، 2026
 غیر فعال سموں سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس بند کرنے کا پی ٹی اے کا اعلان

پی ٹی اے نے غیر فعال، منسوخ اور زیرِ استعمال نہ رہنے والی سموں سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک کرنے کا اعلان کردیا۔ صارفین کو فعال موبائل نمبر استعمال کرنے اور نمبر تبدیل ہونے کی صورت میں واٹس ایپ کا Change Number آپشن بروقت استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر فعال، منسوخ یا زیرِ استعمال نہ رہنے والی موبائل سموں سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق بعض غیر فعال موبائل نمبرز سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس کو فراڈ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے باعث ایسے اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ غیر فعال سموں سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کا عمل کسی بھی وقت شروع کیا جا سکتا ہے۔ پی ٹی اے کی جانب سے اس فیصلے سے قبل صارفین میں آگاہی کے لیے کئی ہفتوں تک مہم بھی چلائی گئی۔

آگاہی مہم کے دوران صارفین کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹس کے ساتھ منسلک موبائل سموں کی حیثیت چیک کریں اور انہیں فعال و رجسٹرڈ رکھیں۔ اس مقصد کے لیے موبائل فون سے کال ملانے کے دوران کالنگ ٹون کی جگہ بھی صارفین کو غیر فعال سموں سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس بند ہونے کے حوالے سے پیغام سنایا جاتا رہا۔

پی ٹی اے نے صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو ایسے موبائل نمبرز کے ساتھ منسلک رکھیں جو فعال اور ان کے زیرِ استعمال ہوں۔

اتھارٹی کے مطابق وہ صارفین جنہوں نے اپنا موبائل نمبر تبدیل کر لیا ہے، انہیں واٹس ایپ میں موجود ’Change Number‘ آپشن بروقت استعمال کرنا چاہیے تاکہ نئے نمبر پر اکاؤنٹ منتقل کیا جا سکے اور اکاؤنٹ پر صارف کا کنٹرول برقرار رہے۔

پی ٹی اے نے صارفین کو یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی موبائل سموں کی موجودہ حیثیت کی تصدیق کریں اور اگر کوئی نمبر غیر فعال یا منسوخ ہو چکا ہے تو بروقت ضروری اقدامات کریں۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد غیر فعال نمبرز کے غلط استعمال، فراڈ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے ساتھ ساتھ صارفین کی ڈیجیٹل سکیورٹی کو بہتر بنانا ہے۔

### بیرونِ ملک پاکستانی بھی متاثر ہو سکتے ہیں

اس فیصلے سے بیرونِ ملک مقیم وہ پاکستانی بھی متاثر ہو سکتے ہیں جو پاکستانی موبائل سم پر بنائے گئے واٹس ایپ اکاؤنٹس استعمال کر رہے ہیں لیکن متعلقہ ملک منتقل ہونے کے بعد اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ مقامی اور فعال موبائل نمبر پر منتقل نہیں کر سکے۔

صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی ممکنہ رکاوٹ سے بچنے کے لیے اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ سے منسلک موبائل نمبر کی فعال حیثیت یقینی بنائیں اور ضرورت پڑنے پر ’Change Number‘ کا آپشن استعمال کریں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 9 ستمبر، 2026 کو 12:03 PM

آخری تدوین: 9 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

سکیورٹی فورسز کا قلعہ سیف اللہ میں آپریشن، فتنہ الخوارج کا کمانڈر ہلاک
تازہ ترین

سکیورٹی فورسز کا قلعہ سیف اللہ میں آپریشن، فتنہ الخوارج کا کمانڈر ہلاک

بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج سے وابستہ کمانڈر عادل شاہ عرف درویش کو ہلاک کردیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کی گئی، جبکہ ہلاک ہونے والے کمانڈر پر دہشت گرد گروہ کے مالی معاملات کی نگرانی اور مختلف پرتشدد سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات تھے

Web Desk25 اکتوبر، 2026
ترکیہ میں عالمی ملٹری ڈرون مقابلے میں پاکستان کی دوسری پوزیشن
پاکستان

ترکیہ میں عالمی ملٹری ڈرون مقابلے میں پاکستان کی دوسری پوزیشن

ترکیہ میں منعقدہ بین الاقوامی ملٹری ڈرون ٹیم مقابلے میں پاکستان نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شریک 33 ممالک میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی، جبکہ انفرادی مقابلے میں پاکستانی پائلٹ کیپٹن طلحہ نے بھی دوسری پوزیشن حاصل کرکے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ یہ کامیابی ڈرون اڑانے کی مہارت، تکنیکی درستگی اور مشکل مقابلہ جاتی حالات میں کارکردگی کے حوالے سے پاکستانی ٹیم کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہے

Web Desk25 اکتوبر، 2026
ریاض ایئرپورٹ پر دو ہفتے بعد پروازیں بحال، حوثیوں کی دوبارہ حملوں کی دھمکی
تازہ ترین

ریاض ایئرپورٹ پر دو ہفتے بعد پروازیں بحال، حوثیوں کی دوبارہ حملوں کی دھمکی

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تقریباً دو ہفتے بعد اندرونِ ملک اور بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کا اعلان کردیا گیا ہے، تاہم یمن کے حوثی گروپ نے فضائی اڈے کو دوبارہ حملوں کا نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی ہے۔ اس صورتِ حال نے فضائی آپریشن کی بحالی کے ساتھ مسافروں اور ایئرلائنز کی سلامتی سے متعلق خدشات بھی نمایاں کردیے ہیں

Web Desk25 اکتوبر، 2026