وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

امریکی صدر کا کینیڈا کے ساتھ تجارتی برابری نہ ہونے پر سخت ردعمل

W
Web Desk
9 ستمبر، 2026
امریکی صدر کا کینیڈا کے ساتھ تجارتی برابری نہ ہونے پر سخت ردعمل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کے ساتھ تجارتی برابری نہ ہونے پر سخت ردعمل دیا ہے۔ ٹرمپ نے کینیڈا پر امریکی کسانوں اور کمپنیوں کو سرکاری خریداری کی منڈیوں تک مساوی رسائی نہ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کینیڈین مصنوعات کے خلاف اقدامات کی ہدایت کردی۔ امریکی صدر نے منصفانہ تجارتی برابری بحال ہونے تک کینیڈین مصنوعات کو ملٹی پل ایوارڈ شیڈولز سے ہٹانے کی ہدایت کی ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کے ساتھ تجارتی برابری نہ ہونے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کینیڈین حکومت اور صوبوں پر امریکی کسانوں اور کمپنیوں کو سرکاری خریداری کی منڈیوں تک مساوی رسائی نہ دینے کا الزام عائد کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری بیان میں کہا کہ کینیڈین حکومت اور صوبے امریکی چھوٹے کسانوں اور کمپنیوں کو سرکاری خریداری کی منڈیوں تک رسائی نہیں دیتے، جبکہ کینیڈا کو امریکی سرکاری خریداری کی وسیع منڈی تک رسائی حاصل ہے۔

امریکی صدر نے اس صورتحال کو کینیڈین تجارتی اسکیم قرار دیتے ہوئے امریکی جنرل سروسز ایڈمنسٹریشن کو ہدایت کی ہے کہ کینیڈین مصنوعات کو ملٹی پل ایوارڈ شیڈولز سے ہٹانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کینیڈین مصنوعات کو اس وقت تک ان شیڈولز سے ہٹایا جائے جب تک امریکی کسانوں اور کمپنیوں کے لیے مکمل اور منصفانہ تجارتی برابری بحال نہیں ہوجاتی۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 9 ستمبر، 2026 کو 05:23 AM

آخری تدوین: 9 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

امریکی وسط مدتی انتخابات: ٹرمپ اور میلانیا نے فلوریڈا میں ووٹ ڈال دیا
امریکا

امریکی وسط مدتی انتخابات: ٹرمپ اور میلانیا نے فلوریڈا میں ووٹ ڈال دیا

امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے لیے انتخابی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں، جہاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ نے فلوریڈا میں قبل از وقت ووٹ کاسٹ کردیا۔ یہ انتخابات امریکی کانگریس کی آئندہ سیاسی سمت اور ریاستی سطح پر قیادت کے تعین میں اہم کردار ادا کریں گے

Web Desk25 اکتوبر، 2026
ایران پر نئے حملے پر غور کر رہے ہیں، شاید کل ہی شروع کر دیں: امریکی صدر
تازہ ترین

ایران پر نئے حملے پر غور کر رہے ہیں، شاید کل ہی شروع کر دیں: امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے جلد، حتیٰ کہ اگلے ہی دن شروع کیے جا سکتے ہیں۔ تاہم انہوں نے کسی حتمی فیصلے کی تصدیق نہیں کی اور واضح کیا کہ تہران اب بھی معاہدہ کرکے مزید امریکی فوجی کارروائی سے بچ سکتا ہے

Web Desk25 اکتوبر، 2026
ایران کے ایٹمی پروگرام کو جنگ کی اصل وجہ بتایا گیا، ایران کے پاس جوہری ہتھیار موجود نہیں تھے: اوباما نے ٹرمپ کا بیانیہ مسترد کردیا
تازہ ترین

ایران کے ایٹمی پروگرام کو جنگ کی اصل وجہ بتایا گیا، ایران کے پاس جوہری ہتھیار موجود نہیں تھے: اوباما نے ٹرمپ کا بیانیہ مسترد کردیا

اوباما نے ایران جنگ پر ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا، جوہری پروگرام کو جنگ کی وجہ قرار دینے کے مؤقف پر سوال اٹھائے اور تیل کی بڑھتی قیمتوں پر تشویش ظاہر کی

Web Desk25 اکتوبر، 2026