وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر نان اسٹاپ اے آئی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کردیں

W
Web Desk
8 ستمبر، 2026
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر نان اسٹاپ اے آئی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کردیں
international seerat conference

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر اے آئی سے تیار کردہ تصاویر اور ویڈیوز کی بھرمار کردی۔ گھوڑے پر سواری، روبوٹس کے ساتھ تصویر، ’چاند ہمارا ہے‘ اور آبنائے ہرمز سے متعلق پوسٹس سمیت ٹرمپ کی نئی سوشل میڈیا سرگرمیاں توجہ کا مرکز بن گئیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر مسلسل اے آئی سے تیار کردہ تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کردیں، جن میں انہیں مختلف انداز میں دکھایا گیا ہے۔

ٹرمپ کی جانب سے شیئر کی گئی ایک اے آئی تصویر میں وہ گھوڑے پر سوار دکھائی دیے، جبکہ ایک اور پوسٹ میں انہوں نے نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرکے ’نیو امریکا‘ رکھنے کی تجویز دی۔

امریکی صدر نے ایک پوسٹ میں کہا کہ ’چاند ہمارا ہے‘، جبکہ ایک اے آئی تصویر میں انہیں روبوٹس کے ساتھ چلتے ہوئے دکھایا گیا۔ ایک اور پوسٹ میں انہوں نے خود کو ’عظیم صدر‘ بھی قرار دیا۔

ٹرمپ نے ’آبنائے ہرمز ہماری ہے‘ کے عنوان سے بھی ایک پوسٹ شیئر کی، جبکہ ایک اور پوسٹ میں ایران کو ’ناکام ریاست‘ قرار دیا۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے بھی صدر ٹرمپ کی ایک اے آئی ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ سبز انگوٹھی اور سبز ٹائی پہنے نظر آئے۔

ٹرمپ کی جانب سے مسلسل سوشل میڈیا پوسٹس پر ڈیموکریٹک سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیری سِسن نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کو آن لائن ’نفسیاتی دورہ‘ پڑا ہوا ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 8 ستمبر، 2026 کو 05:26 AM

آخری تدوین: 8 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

ٹرمپ کی کینیڈین کمپنی بمبارڈیئر کو طیاروں کی فروخت روکنے کی دھمکی، امریکا میں پیداوار کا مطالبہ
امریکا

ٹرمپ کی کینیڈین کمپنی بمبارڈیئر کو طیاروں کی فروخت روکنے کی دھمکی، امریکا میں پیداوار کا مطالبہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈین طیارہ ساز کمپنی بمبارڈیئر کو طیاروں کی فروخت روکنے کی دھمکی دے دی۔ ٹرمپ نے کمپنی کی مصنوعات کے معیار پر تنقید کرتے ہوئے امریکی مارکیٹ تک رسائی کے لیے امریکا میں طیارے تیار کرنے کا مطالبہ کیا

Web Desk8 ستمبر، 2026
اسپرنگ فیلڈ، ورجینیا میں جشنِ پاکستان، یومِ دفاع اور امریکا کی 250ویں سالگرہ کی تقریب
امریکا

اسپرنگ فیلڈ، ورجینیا میں جشنِ پاکستان، یومِ دفاع اور امریکا کی 250ویں سالگرہ کی تقریب

امریکی ریاست ورجینیا کے شہر اسپرنگ فیلڈ میں جشنِ پاکستان، یومِ دفاعِ پاکستان اور امریکا کی 250ویں سالگرہ کے حوالے سے پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی بڑی تعداد میں شرکت، پاک امریکا تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور پاکستانی کمیونٹی کے کردار پر اہم گفتگو۔ تقریب میں پاکستان کے شہدا کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا گی

محمد نعیم اختر8 ستمبر، 2026
پاکستان ڈیفنس ڈے گالا، میری لینڈ میں اہم شخصیات کی شرکت
امریکا

پاکستان ڈیفنس ڈے گالا، میری لینڈ میں اہم شخصیات کی شرکت

میری لینڈ میں پاکستان ڈیفنس ڈے گالا، امریکی آزادی کی 250ویں سالگرہ اور نیشنل ایوارڈز ڈنر کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی، کاروباری شخصیات، سیاسی نمائندوں اور مقامی انتظامیہ کے اہم افراد نے شرکت کی

محمد نعیم اختر7 ستمبر، 2026