مولانا عبدالغفور حیدری کی مسلم لیگ (ن) پر تنقید، جنرل باجوہ سے ماضی کی گفتگو کا انکشاف
زاہد فاروق ملک23 اکتوبر، 2026
مولانا عبدالغفور حیدری کا ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے ماضی یاد رکھنے کا مشورہ، جے یو آئی پی ٹی آئی پارلیمانی تعاون اور خیبرپختونخوا میں گورنر راج پر اہم بیان
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے مسلم لیگ (ن) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جے یو آئی پر الزام تراشی سے پہلے ن لیگ اپنے ماضی کو یاد رکھے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کی وجہ سے وہ جنرل باجوہ سے ٹکراتے ٹکراتے رہ گئے۔ ان کے مطابق جنرل باجوہ نے کہا تھا کہ جے یو آئی کی تحریک سے نواز شریف کی تحریک کو نقصان پہنچ رہا ہے، تاہم ان کی جماعت کی تحریک اصولی تھی۔
انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کی شوریٰ نے پارلیمان کے اندر پی ٹی آئی سے تعاون کا فیصلہ کیا ہے، تاہم ایوان سے باہر تعاون کی تاحال منظوری نہیں دی گئی۔
مولانا عبدالغفور حیدری نے پنجاب میں جلسے پر مسلم لیگ (ن) کے ردعمل پر بھی سوال اٹھائے اور کہا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے مقاصد کا فیصلہ اس کے عملی اقدامات سے ہوگا کہ یہ ترقی، ذاتی انتقام یا وسائل پر قبضے کے لیے ہے۔

زاہد فاروق ملک پاکستان کے ممتاز سینئر صحافی، کالم نگار اور میڈیا ایگزیکٹو ہیں۔ وہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں مقیم ہیں اور اس وقت وائسز آف امریکا کے بیورو چیف کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
شائع ہوا: 23 اکتوبر، 2026 کو 04:00 PM
آخری تدوین: 23 اکتوبر، 2026



