وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

طاقت کی بنیاد پر مسلط ہونے کی سیاست نہیں چلے گی: فضل الرحمان

W
Web Desk
8 ستمبر، 2026
طاقت کی بنیاد پر مسلط ہونے کی سیاست نہیں چلے گی: فضل الرحمان
international seerat conference

مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں ختمِ نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے یا نئے انتظامی یونٹس بنانے پر سنجیدہ بحث ہونی چاہیے۔ جے یو آئی سربراہ نے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے مؤقف پر بھی بات کی اور کہا کہ طاقت کی بنیاد پر مسلط ہونے کی سیاست نہیں چلے گی

لاہور: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں صوبے یا نئے انتظامی یونٹس بنانے کے معاملے پر سنجیدہ بحث ہونی چاہیے، ہم صوبے بنانے کے خلاف نہیں، تاہم وقت اور حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا جانا چاہیے۔

لاہور میں ختمِ نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس معاملے میں سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی صرف سندھ کی حد تک بات کرتی ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) اس معاملے پر خاموش ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم دو قومی نظریے کی بنیاد پر بھی ایک قوم نہیں بنا سکے، ملک میں لسانیت کی بنیاد پر فسادات کرائے گئے جبکہ پاکستان کی اساس بیرونی قرضوں پر رکھ دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ نوآبادیاتی نظام بظاہر ختم ہوچکا ہے، لیکن بین الاقوامی ادارے آج بھی ہمارے ملک کے فیصلوں پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ ان کے مطابق پاکستان ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے قرضوں کا محتاج بنا دیا گیا ہے اور اگر ہماری معاشی پالیسیاں بیرونی ادارے طے کریں تو یہ نوآبادیاتی نظام ہی کی ایک شکل ہے۔

جے یو آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان عوام کا ملک ہے اور یہاں عوام نے ہی رہنا ہے۔ ملک امن و امان کے ذریعے طاقتور ہوتا ہے، لیکن یہاں تقسیم در تقسیم کا عمل جاری ہے اور امت مسلمہ کو بھی تقسیم کیا جا رہا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وہ پاکستان کے غریب انسان کو عزت کی زندگی دینا چاہتے ہیں۔ اشرافیہ کی سیاست اور جابرانہ سیاست نہیں چلے گی، طاقت کی بنیاد پر مسلط ہونے کی سیاست بھی نہیں چلے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ توہینِ رسالت کے قانون کے خلاف ہونے والی تمام تحریکوں کو ناکام بنانا ہوگا۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 8 ستمبر، 2026 کو 03:49 AM

آخری تدوین: 8 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 97 ڈالر سے تجاوز کرگئیں
تازہ ترین

امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 97 ڈالر سے تجاوز کرگئیں

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ڈیڑھ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ برینٹ کروڈ 97.60 ڈالر، ڈبلیو ٹی آئی 92.76 ڈالر جبکہ اماراتی تیل مربان 106 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگیا

Web Desk8 ستمبر، 2026
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر نان اسٹاپ اے آئی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کردیں
امریکا

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر نان اسٹاپ اے آئی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کردیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر اے آئی سے تیار کردہ تصاویر اور ویڈیوز کی بھرمار کردی۔ گھوڑے پر سواری، روبوٹس کے ساتھ تصویر، ’چاند ہمارا ہے‘ اور آبنائے ہرمز سے متعلق پوسٹس سمیت ٹرمپ کی نئی سوشل میڈیا سرگرمیاں توجہ کا مرکز بن گئیں

Web Desk8 ستمبر، 2026
دشمن کو کہیں بھی مفلوج کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں: ایرانی کمانڈر
تازہ ترین

دشمن کو کہیں بھی مفلوج کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں: ایرانی کمانڈر

ایرانی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی نے خبردار کیا ہے کہ ایران کی مسلح افواج ضرورت پڑنے پر دشمن کو کہیں بھی مفلوج کرسکتی ہیں۔ ایرانی کمانڈر نے دشمن کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے اور ممکنہ جنگ کے لیے تیار رہنے پر بھی زور دی

Web Desk8 ستمبر، 2026