وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

وزیراعلیٰ بلوچستان سے نیکٹا نیشنل کوآرڈینیٹر میجر جنرل فیصل نصیر کی ملاقات

W
Web Desk
7 ستمبر، 2026
وزیراعلیٰ بلوچستان سے نیکٹا نیشنل کوآرڈینیٹر میجر جنرل فیصل نصیر کی ملاقات
international seerat conference

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر میجر جنرل فیصل نصیر نے ملاقات کی، جس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور انٹیلی جنس کوآرڈینیشن سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر میجر جنرل فیصل نصیر نے ملاقات کی، جس میں صوبے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جاری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور مختلف اداروں کے درمیان انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کو مزید مؤثر بنانے کے امور بھی زیر بحث آئے۔

ملاقات میں بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مربوط حکمت عملی اپنانے پر بھی غور کیا گیا۔ نیکٹا اور بلوچستان حکومت کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تعاون کو مزید مؤثر بنانے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعدادِ کار بڑھانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر بات چیت ہوئی۔

اعلامیے کے مطابق شرکا نے دہشت گردی کے تدارک کے لیے اداروں کے درمیان باہمی رابطہ کاری مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ امن و امان کے قیام کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر تعاون اور بروقت معلومات کا تبادلہ ضروری ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے انسداد دہشت گردی کے لیے میجر جنرل فیصل نصیر کی خدمات کو سراہا اور امن کے قیام کے لیے مربوط کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 7 ستمبر، 2026 کو 04:52 AM

آخری تدوین: 7 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

ترکیہ نے نئے معاشی منصوبے کے تحت دفاعی اخراجات میں 229 فیصد اضافہ کردیا
تازہ ترین

ترکیہ نے نئے معاشی منصوبے کے تحت دفاعی اخراجات میں 229 فیصد اضافہ کردیا

ترکیہ نے 2027ء سے 2029ء تک کے تین سالہ معاشی منصوبے کا اعلان کردیا، جس کے تحت دفاعی اخراجات میں 229 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ حکومت کے مطابق دفاعی صنعت میں جدید ٹیکنالوجی کی تیاری اور ملکی پیداوار میں اضافہ منصوبے کے اہم اہداف میں شامل ہیں

Web Desk7 ستمبر، 2026
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
تازہ ترین

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

آبنائے ہرمز میں کشیدگی اور عالمی سطح پر تیل کی سپلائی میں طویل تعطل کے خدشات کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا، برینٹ خام تیل 96.80 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل 92.14 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا

Web Desk7 ستمبر، 2026
راشد منہاس شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی پروقار تقریب
پاکستان

راشد منہاس شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی پروقار تقریب

پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید، نشانِ حیدر کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں ایئر آفیسر کمانڈنگ سدرن ایئر کمانڈ ایئر وائس مارشل اختر عمران سدوزئی نے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا

Web Desk7 ستمبر، 2026