وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی جراتمند قیادت اور بہترین منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے: صدر، وزیراعظم

W
Web Desk
7 ستمبر، 2026
پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی جراتمند قیادت اور بہترین منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے: صدر، وزیراعظم
international seerat conference

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ پاک فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، شجاعت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی جراتمند قیادت اور بہترین منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یومِ پاک فضائیہ کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قومی خدمات کو سراہا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ معرکۂ حق میں پاک فضائیہ نے پاک فوج اور پاک بحریہ کے ساتھ مل کر فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے ثابت کیا کہ دشمن کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو، عزم، حوصلے اور قومی جذبے کو شکست نہیں دے سکتا۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی کے پیچھے جراتمند قیادت، بہترین منصوبہ بندی اور غیر معمولی پیشہ ورانہ صلاحیتیں کارفرما ہیں۔ انہوں نے ملک کے دفاع کے لیے پاک فضائیہ کی خدمات اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی یومِ پاک فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کے لیے پیشہ ورانہ کامیابی اور مزید ترقی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاک فضائیہ نے ہمیشہ فضائی معرکوں میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت، مہارت اور برتری کا لوہا منوایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ ایک ممتاز ادارہ ہے جو قربانی، شجاعت اور پیشہ ورانہ مہارت کی قابل فخر تاریخ رکھتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ جنگِ ستمبر میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے کامیابی سے ملکی فضائی حدود کا دفاع کیا۔ ان کے مطابق گزشتہ سال مئی میں بھی پاکستان نے جارح دشمن کا مؤثر مقابلہ کیا اور پاک فضائیہ نے مسلح افواج کی دیگر سروسز کے ساتھ مثالی ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ نے ایک بار پھر تعداد میں کم ہوتے ہوئے بھی دشمن کا مقابلہ کرنے کی اپنی شاندار روایت کو برقرار رکھا۔ انہوں نے پاک فضائیہ کے افسران، جوانوں اور اہلکاروں کی خدمات، قربانیوں اور جذبۂ حب الوطنی کو سراہا۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 7 ستمبر، 2026 کو 04:02 AM

آخری تدوین: 7 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

ترکیہ نے نئے معاشی منصوبے کے تحت دفاعی اخراجات میں 229 فیصد اضافہ کردیا
تازہ ترین

ترکیہ نے نئے معاشی منصوبے کے تحت دفاعی اخراجات میں 229 فیصد اضافہ کردیا

ترکیہ نے 2027ء سے 2029ء تک کے تین سالہ معاشی منصوبے کا اعلان کردیا، جس کے تحت دفاعی اخراجات میں 229 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ حکومت کے مطابق دفاعی صنعت میں جدید ٹیکنالوجی کی تیاری اور ملکی پیداوار میں اضافہ منصوبے کے اہم اہداف میں شامل ہیں

Web Desk7 ستمبر، 2026
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
تازہ ترین

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

آبنائے ہرمز میں کشیدگی اور عالمی سطح پر تیل کی سپلائی میں طویل تعطل کے خدشات کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا، برینٹ خام تیل 96.80 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل 92.14 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا

Web Desk7 ستمبر، 2026
راشد منہاس شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی پروقار تقریب
پاکستان

راشد منہاس شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی پروقار تقریب

پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید، نشانِ حیدر کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں ایئر آفیسر کمانڈنگ سدرن ایئر کمانڈ ایئر وائس مارشل اختر عمران سدوزئی نے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا

Web Desk7 ستمبر، 2026