وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

سائبیریا میں طاعون کے مشتبہ کیس پر پاکستان میں الرٹ، پھیلاؤ کا خطرہ کم قرار

W
Web Desk
8 اکتوبر، 2026
سائبیریا میں طاعون کے مشتبہ کیس پر پاکستان میں الرٹ، پھیلاؤ کا خطرہ کم قرار

سائبیریا میں طاعون کے مشتبہ کیس کے بعد پاکستان میں بھی احتیاطی اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت طاعون پھیلنے کا خطرہ بہت کم ہے، جبکہ بارڈر ہیلتھ سروسز اور قومی ادارہ صحت کو الرٹ کردیا گیا ہے

اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت طاعون پھیلنے کا خطرہ بہت کم ہے، تاہم صورت حال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

ایک بیان میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ روس کے شہر سائبیریا میں طاعون کے مشتبہ کیس سے متعلق عالمی ادارہ صحت کو بھی صورت حال کے بارے میں مکمل آگاہی نہیں ہے۔

وفاقی وزیر صحت کے مطابق پاکستان میں طاعون کے ممکنہ پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے بارڈر ہیلتھ سروسز کو تمام پوائنٹس آف انٹری پر الرٹ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے پاس طاعون کی تشخیص کی مکمل صلاحیت موجود ہے، جبکہ متعلقہ ادارے صورت حال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ڈی جی ہیلتھ نے کہا ہے کہ وفاقی وزارت صحت اور قومی ادارہ صحت طاعون کے مشتبہ کیس سے پیدا ہونے والی صورت حال سے مکمل طور پر آگاہ ہیں اور ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت طاعون کے پھیلنے کا خطرہ کم ہے، تاہم احتیاطی اور نگرانی کے اقدامات جاری رکھے گئے ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 8 اکتوبر، 2026 کو 10:05 AM

آخری تدوین: 8 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین

فورٹ ہڈ حملہ آور کی سزائے موت براہ راست دکھانے کا فیصلہ نہیں کیا، ٹرمپ
امریکا

فورٹ ہڈ حملہ آور کی سزائے موت براہ راست دکھانے کا فیصلہ نہیں کیا، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فورٹ ہڈ فوجی اڈے پر حملے کے مجرم ندال حسان کی سزائے موت براہ راست نشر کرنے کے معاملے پر تاحال فیصلہ نہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔ جے ڈی وینس کا بھی ردعمل سامنے آگیا۔ 2009 کے حملے میں 13 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوئے تھے

Web Desk10 اکتوبر، 2026
آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر مریم نواز برہم، 10 ارب روپے کی سبسڈی منظور
تازہ ترین

آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر مریم نواز برہم، 10 ارب روپے کی سبسڈی منظور

پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر وزیراعلیٰ مریم نواز برہم، سستا آٹا فراہم کرنے کے لیے 10 ارب روپے کی سبسڈی منظور کرلی۔ فلور ملوں کو سرکاری گندم کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ، عوام کو سستا آٹا اور روٹی فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی

Web Desk10 اکتوبر، 2026
پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ساتویں روز چارسدہ پہنچ گیا، سہیل آفریدی کا 13 اکتوبر کو نئے لائحہ عمل کا اعلان
تازہ ترین

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ساتویں روز چارسدہ پہنچ گیا، سہیل آفریدی کا 13 اکتوبر کو نئے لائحہ عمل کا اعلان

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں ساتویں روز چارسدہ پہنچ گیا۔ مارچ رات مردان میں قیام کرے گا اور پھر صوابی روانہ ہوگا۔ سہیل آفریدی نے 13 اکتوبر کو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرنے اور خیبرپختونخوا کے این ایف سی شیئر کا معاملہ اٹھانے کا اعلان کیا

Web Desk10 اکتوبر، 2026