وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ملک بھر کے 115 اضلاع میں قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز

W
Web Desk
21 ستمبر، 2026
ملک بھر کے 115 اضلاع میں قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز

ملک بھر کے منتخب 115 اضلاع میں ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہوگیا۔ نیشنل ای او سی کے مطابق پانچ سال سے کم عمر 3 کروڑ 10 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، جبکہ 2 لاکھ 73 ہزار سے زائد پولیو ورکرز مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں لاکھوں بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے

اسلام آباد: ملک بھر کے منتخب 115 اضلاع میں آج سے ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہوگیا، جس کے دوران پانچ سال سے کم عمر 3 کروڑ 10 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

نیشنل ای او سی کے مطابق مہم میں 2 لاکھ 73 ہزار سے زائد پولیو ورکرز حصہ لے رہے ہیں، جو مختلف علاقوں میں گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو ویکسین پلائیں گے۔

پنجاب کے 13 اضلاع میں ایک کروڑ 6 لاکھ، سندھ کے 30 اضلاع میں ایک کروڑ جبکہ خیبرپختونخوا کے 37 اضلاع میں 73 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح بلوچستان کے 32 اضلاع میں 23 لاکھ، اسلام آباد میں 4 لاکھ 47 ہزار جبکہ گلگت بلتستان کے دو اضلاع میں ایک لاکھ 37 ہزار بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی۔

حکام کے مطابق مہم کا مقصد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے محفوظ رکھنا اور ملک سے اس وائرس کے مکمل خاتمے کی کوششوں کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 21 ستمبر، 2026 کو 06:23 AM

آخری تدوین: 21 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد سے زائد کمی
تازہ ترین

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد سے زائد کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں دو فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔ برینٹ خام تیل 2.16 ڈالر کمی کے بعد 101.71 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 2.15 ڈالر کمی کے بعد 98.15 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔ سعودی عرب سے تیل کی ترسیل میں جزوی بحالی اور امریکا ایران کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی پیش رفت کی امید کو قیمتوں میں کمی کی اہم وجوہات قرار دیا جا رہا ہے

Web Desk21 ستمبر، 2026
ایران رویہ بدلے تو مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: مائیک والٹز
امریکا

ایران رویہ بدلے تو مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: مائیک والٹز

ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے باوجود مذاکرات کا دروازہ کھلا ہونے کا اشارہ دے دیا گیا۔ اقوام متحدہ میں امریکی مندوب مائیک والٹز نے کہا ہے کہ ایران اپنا رویہ تبدیل کرے تو مذاکرات دوبارہ ہوسکتے ہیں، تاہم تہران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ جاری رکھا جائے گا۔ دوسری جانب قطر نے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے لیے سفارتی رابطوں کی تصدیق کی ہے جبکہ پاکستان بھی ثالثی کی کوششوں میں شریک ہے

Web Desk21 ستمبر، 2026
دھاوا بولنے کی تیاری ہو رہی ہے، اس بار اسلام آباد کو بند نہیں ہونے دیں گے: محسن نقوی
پاکستان

دھاوا بولنے کی تیاری ہو رہی ہے، اس بار اسلام آباد کو بند نہیں ہونے دیں گے: محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے وفاقی دارالحکومت پر دھاوا بولنے کی تیاری ہو رہی ہے، جو بھی اسلام آباد پر دھاوا بولنے کی کوشش کرے گا اس سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا

Web Desk21 ستمبر، 2026