وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ہنگو میں شہید پاک فوج کے 6 جوانوں اور افسروں کی نمازِ جنازہ ادا

W
Web Desk
21 ستمبر، 2026
ہنگو میں شہید پاک فوج کے 6 جوانوں اور افسروں کی نمازِ جنازہ ادا

ہنگو میں خوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے 6 افسران و جوانوں کی نمازِ جنازہ پشاور میں ادا کر دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نمازِ جنازہ میں وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، کور کمانڈر پشاور، شہداء کے اہلخانہ اور سینئر سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ شہداء کے جسدِ خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کر دیے گئے ہیں، جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا

پشاور: ضلع ہنگو میں خوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے 6 افسران و جوانوں کی نمازِ جنازہ پشاور میں ادا کر دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نمازِ جنازہ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، کور کمانڈر پشاور، شہداء کے لواحقین اور سینئر سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں کیپٹن ابوذر فاروق، لیفٹیننٹ شیراز بابر، سپاہی شکیل احمد، سپاہی حمزہ، سپاہی محمد عثمان عزیز اور نان کمبیٹنٹ غلام سجاد شامل ہیں۔

شہداء کے جسدِ خاکی ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دیے گئے ہیں، جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہنگو میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 8 خوارجی دہشت گرد ہلاک جبکہ پاک فوج کے 6 اہلکار شہید ہوئے تھے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 21 ستمبر، 2026 کو 05:44 AM

آخری تدوین: 21 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

نیتن یاہو کو بڑا سیاسی دھچکا، گادی آئزنکوٹ کو حکومت سازی کے لیے 67 ارکان کی حمایت حاصل
تازہ ترین

نیتن یاہو کو بڑا سیاسی دھچکا، گادی آئزنکوٹ کو حکومت سازی کے لیے 67 ارکان کی حمایت حاصل

اسرائیل میں حکومت سازی کی دوڑ میں گادی آئزنکوٹ نے نیتن یاہو پر برتری حاصل کرلی۔ جوائنٹ لسٹ سمیت 67 ارکان پارلیمنٹ نے آئزنکوٹ کی حمایت کردی، صدر ہرزوگ اتوار کو فیصلہ کریں گے

Web Desk6 نومبر، 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا، رانا ثناء اللہ
پاکستان

خیبرپختونخوا میں گورنر راج مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا، رانا ثناء اللہ

رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج اپنے مقاصد کے حصول تک برقرار رہے گا، پی ٹی آئی سے باضابطہ مذاکرات نہیں ہو رہے جبکہ دہشت گردی کے خاتمے کو اولین ترجیح قرار دیا

Web Desk6 نومبر، 2026
پنجاب میں کرپشن کے بیانات کا مقصد متبادل انتظام کے لیے راستہ بنانا ہے، خواجہ آصف
پاکستان

پنجاب میں کرپشن کے بیانات کا مقصد متبادل انتظام کے لیے راستہ بنانا ہے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کرپشن کے بیانات کے ذریعے حکومت کو بدنام کرکے متبادل انتظام کے لیے راستہ بنایا جا رہا ہے، سرمایہ داروں کا نیا سیاسی گروپ بنانے کا بھی دعویٰ کردیا

Web Desk6 نومبر، 2026