عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد سے زائد کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں دو فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔ برینٹ خام تیل 2.16 ڈالر کمی کے بعد 101.71 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 2.15 ڈالر کمی کے بعد 98.15 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔ سعودی عرب سے تیل کی ترسیل میں جزوی بحالی اور امریکا ایران کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی پیش رفت کی امید کو قیمتوں میں کمی کی اہم وجوہات قرار دیا جا رہا ہے
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں دو فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد تیل کی قیمتیں ایک ہفتے سے زائد کی کم ترین سطح پر آگئیں۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سے تیل کی ترسیل میں جزوی بحالی اور حوثیوں کے مسلسل حملوں کے باعث سرمایہ کار عالمی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
برینٹ خام تیل کی قیمت 2.16 ڈالر کمی کے بعد 101.71 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 2.15 ڈالر کمی سے 98.15 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے رواں ہفتے سفارتی راستہ نکلنے کی امید کے باعث تیل کی قیمتوں میں شامل خطرے کا کچھ پریمیم کم ہوا ہے۔
شائع ہوا: 21 ستمبر، 2026 کو 06:57 AM
آخری تدوین: 21 ستمبر، 2026



