وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

انسداد پولیو مہم مکمل، ملک بھر میں 2 کروڑ 93 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے گئے

W
Web Desk
7 اکتوبر، 2026
انسداد پولیو مہم مکمل، ملک بھر میں 2 کروڑ 93 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے گئے

ملک کے 113 اضلاع میں ذیلی انسداد پولیو مہم مکمل ہوگئی۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق مہم کے دوران 2 کروڑ 93 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے جبکہ 2 لاکھ 73 ہزار سے زائد فرنٹ لائن ورکرز نے حصہ لیا

اسلام آباد :ملک کے 113 اضلاع میں ذیلی انسداد پولیو مہم مکمل ہوگئی، جس کے دوران 2 کروڑ 93 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق انسداد پولیو مہم میں 2 لاکھ 73 ہزار سے زائد فرنٹ لائن ورکرز نے حصہ لیا۔ سیکیورٹی صورتحال کے باعث جنوبی خیبرپختونخوا میں بچوں تک پولیو ویکسین کی رسائی متاثر رہی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے 11 اضلاع میں 90 لاکھ 70 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے، جبکہ سندھ کے 30 اضلاع میں ایک کروڑ 14 لاکھ بچوں کی ویکسینیشن کی گئی۔

خیبرپختونخوا کے 37 اضلاع میں 72 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین دی گئی۔ بلوچستان کے 32 اضلاع میں 23 لاکھ جبکہ اسلام آباد میں 4 لاکھ 43 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔

گلگت بلتستان کے دو اضلاع میں بھی تقریباً ایک لاکھ 40 ہزار بچوں کی ویکسینیشن مکمل کی گئی۔

حکام کے مطابق مہم کا مقصد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانا اور ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کی کوششوں کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 7 اکتوبر، 2026 کو 11:14 AM

آخری تدوین: 7 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیاں، 18 خوارج ہلاک
پاکستان

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیاں، 18 خوارج ہلاک

خیبرپختونخوا کے شمالی وزیرستان اور بلوچستان کے مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 18 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 13 خوارج شمالی وزیرستان جبکہ 5 دہشت گرد مستونگ میں مارے گئے، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا

Web Desk7 اکتوبر، 2026
بحیرہ عرب میں پاکستان نیوی کی بڑی کارروائیاں، 96 ملین ڈالر کی منشیات برآمد
پاکستان

بحیرہ عرب میں پاکستان نیوی کی بڑی کارروائیاں، 96 ملین ڈالر کی منشیات برآمد

پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں دو کامیاب انسدادِ منشیات کارروائیوں کے دوران 850 کلوگرام آئس اور 2 ہزار کلوگرام چرس/بھنگ برآمد کرلی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ضبط شدہ منشیات کی مالیت تقریباً 96 ملین ڈالر ہے

Web Desk7 اکتوبر، 2026
چاند کے پراسرار غار کی تلاش، ناسا کے نئے مشن کی حمایت
تازہ ترین

چاند کے پراسرار غار کی تلاش، ناسا کے نئے مشن کی حمایت

ناسا نے چاند کے میریئس ہِلز پٹ کے نیچے ممکنہ قدیم غار یا لاوا ٹیوب کی تلاش کے لیے نئے تحقیقی مشن کی حمایت کر دی۔ ریڈار، زلزلہ پیما اور دیگر سائنسی آلات سے چاند کی زیرِ زمین ساخت کا جائزہ لیا جائے گا

Web Desk7 اکتوبر، 2026