ڈیموکریٹ رہنما ہیلی اسٹیونز کی ریپبلکن امیدوار مائیک راجرز کی حمایت
محمد نعیم اختر2 نومبر، 2026
امریکی وسط مدتی انتخابات سے دو روز قبل ڈیموکریٹ رہنما ہیلی اسٹیونز نے مشی گن میں ریپبلکن سینیٹ امیدوار مائیک راجرز کی حمایت کردی۔ صدر ٹرمپ نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں ریپبلکن پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی
مشی گن :امریکی وسط مدتی انتخابات سے صرف دو روز قبل اہم سیاسی پیش رفت، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیلی اسٹیونز کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں ریپبلکن پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔
امریکی ریاست مشی گن میں وسط مدتی انتخابات سے قبل سیاسی ہلچل تیز ہوگئی ہے، جہاں ڈیموکریٹ رہنما ہیلی اسٹیونز نے ریپبلکن سینیٹ امیدوار مائیک راجرز کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔
انتخابات سے محض دو روز قبل سامنے آنے والے اس فیصلے کو امریکی سیاست میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ مشی گن کی سینیٹ نشست پر کامیابی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔
ہیلی اسٹیونز کی جانب سے ریپبلکن امیدوار کی حمایت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی سینیٹ میں اکثریت حاصل کرنے کے لیے ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سیاسی پیش رفت کا خیرمقدم کیا ہے اور ہیلی اسٹیونز کو ریپبلکن پارٹی میں شمولیت کی دعوت بھی دے دی ہے۔
دوسری جانب ڈیموکریٹک پارٹی کے حلقوں میں ہیلی اسٹیونز کے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ سیاسی حلقوں کے مطابق مشی گن کی یہ نشست کانگریس میں طاقت کا توازن تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ ہیلی اسٹیونز کی حمایت مائیک راجرز کی انتخابی مہم کو تقویت دے سکتی ہے اور ووٹرز کی رائے پر بھی اثرانداز ہونے کا امکان ہے، تاہم انتخابی کامیابی کا حتمی فیصلہ عوام کے ووٹ ہی کریں گے۔
واضح رہے کہ مشی گن کی سینیٹ نشست امریکی وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن اور ڈیموکریٹک جماعتوں کے درمیان سیاسی مقابلے کا اہم مرکز بن چکی ہے۔

محمد نعیم اختر، واشنگٹن ڈی سی میں وائسز آف امریکا کیلئے بطور بیوروچیف فرائض انجام دے رہے ہیں
شائع ہوا: 2 نومبر، 2026 کو 05:27 AM
آخری تدوین: 2 نومبر، 2026



