وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایران کو معاہدہ کرنا ہوگا، ورنہ امریکا جلد معاملہ نمٹا دے گا: ڈونلڈ ٹرمپ

W
Web Desk
2 نومبر، 2026
ایران کو معاہدہ کرنا ہوگا، ورنہ امریکا جلد معاملہ نمٹا دے گا: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو معاہدے کی وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات مثبت مرحلے میں ہیں، تاہم معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں امریکا سخت کارروائی کر سکتا ہے

واشنگٹن:امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات مثبت مرحلے میں ہیں، تاہم تہران پر مکمل اعتماد نہیں کیا جا سکتا، ایک مرحلے پر سخت کارروائی کرنا پڑ سکتی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اسے امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنا ہوگا، بصورت دیگر واشنگٹن جلد اس معاملے کو اپنے انداز میں نمٹا دے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات اچھے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں، تاہم ایرانی حکام معاہدہ کرنے کے بعد اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹ جاتے ہیں، اس لیے ان پر زیادہ بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ انسانی جانیں بچانے کی کوشش کر رہے ہیں اور نہیں چاہتے کہ صورتحال مزید خراب ہو، تاہم ایک مرحلہ ایسا بھی آ سکتا ہے جب امریکا کو سخت کارروائی کرنا پڑے گی۔

امریکی صدر نے مزید بتایا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ ان کی اچھی گفتگو ہوئی ہے، جس میں ایران کی صورتحال اور اس سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوسری جانب ٹرمپ نے تیل کے ذخائر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں سب سے زیادہ تیل امریکا کے پاس ہے۔

انہوں نے کینیڈا کے ساتھ جاری مذاکرات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کے حوالے سے بات چیت مثبت سمت میں آگے بڑھ رہی ہے اور وہ معاہدے کے قریب ہیں۔

ٹرمپ کے اس بیان کو ایران اور امریکا کے درمیان جاری سفارتی رابطوں کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے، جہاں ایک طرف مذاکرات کی پیش رفت کا ذکر کیا جا رہا ہے تو دوسری جانب امریکی صدر کی جانب سے سخت کارروائی کی دھمکی بھی سامنے آئی ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 2 نومبر، 2026 کو 05:16 AM

آخری تدوین: 2 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین

ٹک ٹاکر پتلو مفرور، اثرورسوخ استعمال کرکے قانون کو بے اثر بنا رہا ہے: خواجہ آصف
تازہ ترین

ٹک ٹاکر پتلو مفرور، اثرورسوخ استعمال کرکے قانون کو بے اثر بنا رہا ہے: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے ڈسکہ میں شادی کی تقریب کے دوران بھگدڑ سے 2 افراد کی ہلاکت اور درجنوں کے زخمی ہونے پر ٹک ٹاکر پتلو کو تنقید کا نشانہ بنایا اور سوشل میڈیا آمدن پر ٹیکس قوانین سے متعلق سوال اٹھا دیا

Web Desk2 نومبر، 2026
امریکی وسط مدتی انتخابات کے باعث عالمی کرنسی مارکیٹ میں محتاط رجحان، ڈالر مستحکم
امریکی وسط مدتی انتخابات

امریکی وسط مدتی انتخابات کے باعث عالمی کرنسی مارکیٹ میں محتاط رجحان، ڈالر مستحکم

عالمی مالیاتی مارکیٹ میں امریکی وسط مدتی انتخابات اور مرکزی بینکوں کے شرح سود فیصلوں کے باعث سرمایہ کار محتاط ہیں۔ ڈالر مستحکم، جبکہ بٹ کوائن اور ایتھر کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا

Web Desk2 نومبر، 2026
امریکی مڈٹرم انتخابات، فیصلے کی گھڑی آن پہنچی، ٹرمپ کے لیے بڑا سیاسی امتحان
امریکی وسط مدتی انتخابات

امریکی مڈٹرم انتخابات، فیصلے کی گھڑی آن پہنچی، ٹرمپ کے لیے بڑا سیاسی امتحان

امریکا میں 3 نومبر کو مڈٹرم انتخابات، کانگریس کی 435 اور سینیٹ کی 35 نشستوں پر مقابلہ ہوگا۔ ڈیموکریٹس کی ممکنہ اکثریت صدر ٹرمپ کی قانون سازی اور ایگزیکٹو آرڈرز پر اثرانداز ہوسکتی ہے

محمد نعیم اختر2 نومبر، 2026