وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ویلڈن گرین شرٹس، ویلڈن فخر زمان! ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل جیتنے پر محسن نقوی کی قومی ٹیم کو مبارکباد

W
Web Desk
1 نومبر، 2026
ویلڈن گرین شرٹس، ویلڈن فخر زمان! ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل جیتنے پر محسن نقوی کی قومی ٹیم کو مبارکباد

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں سری لنکا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے فخر زمان، عرفات منہاس اور سعد بیگ کی جارحانہ بیٹنگ کو سراہا۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی بہترین ٹیم ورک اور سخت محنت کا نتیجہ ہے

محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ویلڈن گرین شرٹس، ویلڈن فخر زمان! پاکستانی کھلاڑیوں نے فائنل میں سری لنکا کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی۔

چیئرمین پی سی بی کے مطابق فخر زمان، عرفات منہاس اور سعد بیگ کی جارحانہ بیٹنگ نے فتح میں نمایاں کردار ادا کیا، جبکہ پوری ٹیم نے بہترین ٹیم ورک، نظم و ضبط اور شاندار مہارت کا مظاہرہ کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ کھلاڑیوں نے ثابت کیا ہے کہ جذبے، لگن اور عزم کے ساتھ کھیلنے سے کامیابی حاصل ہوتی ہے۔ یہ فتح کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کی سخت محنت کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم اپنی کارکردگی کا یہ تسلسل برقرار رکھتے ہوئے مستقبل میں بھی مزید کامیابیاں حاصل کرے گی۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 1 نومبر، 2026 کو 03:35 AM

آخری تدوین: 1 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین

قطر سے گیس کی فراہمی جاری، دسمبر اور جنوری میں بھی وافر سپلائی دستیاب ہوگی: علی پرویز ملک
تازہ ترین

قطر سے گیس کی فراہمی جاری، دسمبر اور جنوری میں بھی وافر سپلائی دستیاب ہوگی: علی پرویز ملک

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ قطر سے پاکستان کو گیس کی فراہمی جاری ہے اور دسمبر، جنوری میں بھی وافر سپلائی برقرار رہے گی۔ آبنائے ہرمز کی غیر یقینی صورتحال کے باعث تیل اور گیس کی قیمتیں متاثر ہوئی ہیں

Web Desk1 نومبر، 2026
شی لیگ: سینئرز کا ٹائٹل اسمرفز، جونیئرز کی چیمپئن شپ اسلام آباد سٹی کے نام
تازہ ترین

شی لیگ: سینئرز کا ٹائٹل اسمرفز، جونیئرز کی چیمپئن شپ اسلام آباد سٹی کے نام

شی لیگ کے سنسنی خیز مقابلوں میں اسمرفز نے سینئرز کا ٹائٹل 6-3 سے جیت لیا، جبکہ اسلام آباد سٹی نے جونیئرز فائنل میں 6-1 سے کامیابی حاصل کرکے چیمپئن شپ اپنے نام کر لی

Web Desk1 نومبر، 2026
ایران کی ایک یا دو جوہری تنصیبات پر کارروائی باقی ہے،  صدر ڈونلڈ ٹرمپ
تازہ ترین

ایران کی ایک یا دو جوہری تنصیبات پر کارروائی باقی ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی ایک یا دو جوہری تنصیبات پر کارروائی باقی ہے، ضرورت پڑنے پر 10 منٹ میں حملہ کیا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب ایران نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا خط موصول ہونے کی تصدیق کر دی

Web Desk1 نومبر، 2026