وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان طویل کرکٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، پہلا ٹی ٹوئنٹی کل کھیلا جائے گا

W
Web Desk
21 اکتوبر، 2026
نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان طویل کرکٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، پہلا ٹی ٹوئنٹی کل کھیلا جائے گا

نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان 22 اکتوبر سے کرکٹ سیریز کا آغاز ہوگا۔ پانچ ٹی ٹوئنٹی، پانچ ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی، سیریز یکم دسمبر تک جاری رہے گی

نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان تینوں فارمیٹس پر مشتمل طویل کرکٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔ سیریز کا آغاز 22 اکتوبر سے پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کے ساتھ ہوگا، جس میں دونوں ٹیمیں مجموعی طور پر 12 میچز کھیلیں گی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق، دورے میں پانچ ٹی ٹوئنٹی، پانچ ون ڈے انٹرنیشنل اور دو ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز یکم نومبر تک جاری رہے گی، جس کے بعد ون ڈے میچز کا آغاز ہوگا۔

پانچ میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی دو مقابلے کرائسٹ چرچ میں کھیلے جائیں گے، جبکہ بقیہ میچز ویلنگٹن، آکلینڈ اور ہیملٹن میں ہوں گے۔ ون ڈے سیریز کے ابتدائی تین میچز آکلینڈ، ویلنگٹن اور ہیملٹن میں شیڈول ہیں، جبکہ آخری دو میچز ماؤنٹ منگنوئی میں کھیلے جائیں گے۔

دورے کے آخری مرحلے میں دونوں ٹیمیں دو ٹیسٹ میچز میں مدمقابل ہوں گی۔ پہلا ٹیسٹ 19 سے 23 نومبر تک ویلنگٹن میں جبکہ دوسرا ٹیسٹ 27 نومبر سے یکم دسمبر تک کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔ طویل سیریز کا اختتام یکم دسمبر کو دوسرے ٹیسٹ میچ کے ساتھ ہوگا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 21 اکتوبر، 2026 کو 05:50 AM

آخری تدوین: 21 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی جنوبی کوریا کے قومی دن اور یومِ افواج کی تقریب میں شرکت
تازہ ترین

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی جنوبی کوریا کے قومی دن اور یومِ افواج کی تقریب میں شرکت

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پاکستان میں جمہوریہ کوریا کے سفارت خانے کی جانب سے منعقدہ قومی دن اور یومِ افواج کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان اور جنوبی کوریا کے دیرینہ دوستانہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور عوامی روابط مزید مضبوط بنانے کی اہمیت اجاگر کی گئی

زاہد فاروق ملک22 اکتوبر، 2026
پی ٹی آئی کا آئندہ 10 روز میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان، مولانا فضل الرحمان سے رابطے
تازہ ترین

پی ٹی آئی کا آئندہ 10 روز میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان، مولانا فضل الرحمان سے رابطے

تحریک انصاف نے آئندہ 10 روز میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا۔ سلمان اکرم راجہ کے مطابق مولانا فضل الرحمان سمیت اہم سیاسی جماعتوں سے رابطے جاری ہیں، جبکہ لانگ مارچ کا فیصلہ برقرار ہے

Web Desk22 اکتوبر، 2026
عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا پہلا سرکاری دورہ، شاہ چارلس نے حدیثِ نبوی ﷺ پڑھ کر سنائی
تازہ ترین

عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا پہلا سرکاری دورہ، شاہ چارلس نے حدیثِ نبوی ﷺ پڑھ کر سنائی

عمان کے سلطان ہیثم بن طارق 44 سال بعد برطانیہ کے پہلے سرکاری ریاستی دورے پر لندن پہنچ گئے۔ شاہ چارلس نے استقبال کے موقع پر صحیح مسلم کی حدیث عربی میں پڑھ کر سنائی اور عمانی عوام کے کردار، آبنائے ہرمز کھلوانے اور مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے عمان کی سفارتی کوششوں کو سراہا

Web Desk22 اکتوبر، 2026